Advertisement
پاکستان

اسحاق ڈار کی حکمت عملی سے پاکستان کو بڑا نقصان ہوا: مفتاح اسماعیل 

پاکستان میں عجیب نظام قائم ہو چکا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 26th 2023, 6:15 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسحاق ڈار کی حکمت عملی سے پاکستان کو بڑا نقصان ہوا: مفتاح اسماعیل 

 سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عجیب نظام قائم ہو چکا ہے، جب تک مقامی سطح پر اختیارات منتقل نہیں ہوں گے تو گورننس ٹھیک نہیں ہوگی، ایک چھوٹی سی اشرافیہ ہمارے تمام فیصلے کر رہی ہوتی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنمانے کہا کہ  سسٹم کو نہ بدل سکے اس لیے ہم بھی قصور وار ہیں،ہمیں نچلے طبقے کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے، علم نہیں کہ ڈار صاحب کو کیوں لایا گیا۔

انہیں نے مزید کہا کہ پارٹی نے میرے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی، میں اب بھی ن لیگ کا ہی حصہ ہوں، مستقبل میں الیکشن میں حصہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ہم نے جمہوری، صدارتی سسٹم کو دیکھا، آمریت کو بھی دیکھ لیا۔

 سابق وزیر خزانہ کا کہنا ہے شاید اسحاق ڈار کا خیال ہوگا کہ وہ  پاکستان کو آئی ایم ایف کے بغیر چلا سکتے ہیں، وزیر خزانہ نے کوشش کی جس سے پاکستان کو بڑا نقصان ہوا، اب یہ بات مان لی کہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط ماننی پڑیں گی۔

Advertisement