جی این این سوشل

پاکستان

کراچی کے لوگوں کو سڑکوں پر لائیں گے: مصطفی کمال

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نےکہا ہےکہکراچی کے لوگوں کو سڑکوں پر لائیں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی کے لوگوں کو سڑکوں پر لائیں گے: مصطفی کمال
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نےکہا ہےکہ فروری کے پہلے ہفتے میں احتجاج کی تیاری شروع کردی ہے،کراچی کے لوگوں کو سڑکوں پر لائیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں کے شہری سوال پوچھ رہے ہیں، جو کچھ یہاں ہو رہا ہے پورے پاکستان میں کہیں نہیں ہو رہا، یہاں آبادی کو کم گنا جا رہا ہے، 98 لاکھ کی آبادی میں مردم شماری کے مطابق 209 حلقے تھے تو ایک کروڑ 60 لاکھ کی آبادی پر دگنے حلقے ہونے چاہیے تھے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ آبادی 100 فیصد بڑھنے پر نشستیں 38 بڑھائی گئیں، آج ہم سوال کرتے ہیں ہم کس درجے کے پاکستانی ہیں؟ کیا آبادی کم گننا اور نمائندگی کم کرنے  سے ملک کی خدمت ہوئی؟ “کراچی سب کا” بینر لگانے سے کچھ نہیں ہوتا، آصف زرداری حالات کو کیوں نہیں دیکھ رہے؟ بلاول اگر وزیراعظم بنتے ہیں تو کیا وہ چاہیں گے کراچی حیدرآباد والے ان کے خلاف ہوں۔

ایم کیوایم رہنما کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نےتسلیم کیا کہ 53 حلقےکم ہیں، اتنی نشستوں پر پورا شہر بن جاتا ہے، حلقہ بندیاں ختم ہونے کے بعد الیکشن جعلی ہیں۔

پاکستان

اگر مذاکرات ہوئے تو کبھی نہیں چھپائیں گے، بیرسٹر گوہر

القادر ٹرسٹ کیس میں میڈیا کو سماعت کے دوران اندر نہیں آنے دیا گیا، یہ سب کچھ غیر قانونی اور غیر آئینی ہو رہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اگر مذاکرات ہوئے  تو کبھی نہیں چھپائیں گے، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ، جب مذاکرات ہوں گے تو ہم کچھ نہیں چھپائیں گے، ہم بتائیں گے کہ آج مذاکرات ہوئے، کس کےساتھ کتنے گھنٹے بات چیت ہوئی، لیکن اس وقت کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کی میڈیا سے گفتگو کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں غیر قانونی ٹرائل کو عدالت کے سامنے رکھیں گے، جیسے جیسے گواہ آتے جائیں گے پتہ چلے گا کیس انتقام کا نشانہ بنانے کے لئے بنایا گیا۔آج القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت ہوئی، میڈیا کو سماعت کے دوران اندر نہیں آنے دیا گیا، یہ سب کچھ غیر قانونی اور غیر آئینی ہو رہا ہے۔

بیرسٹرگوہر علی خان نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس سیاسی انتقام کا کیس ہے، بانی پی ٹی آئی نے بہاولنگر واقعہ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا، ملک میں جنگل کا قانون ہے، جب بانی پی ٹی آئی کے گھر کے دروازے توڑے گئے تب کسی نے معافی نہیں مانگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تین ماہ سے سپریم کورٹ سے پٹیشن سننے کی استدعا کر رہے ہیں کہ ہمارے کیسز کو سماعت کے لئے لگایا جائے، ہماری پٹیشن کو تاحال نہیں سنا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج خان صاحب نے عدالت سے بشریٰ بی بی کی صحت کی خرابی اور ان کو زہر دینے کے خدشے کی استدعا کی جج صاحب نے حکم دیا کہ کل شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر کے سامنے بی بی کا طبی معائنہ اور ٹیسٹ کروائے جائیں جج صاحب نے شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر سے بشریٰ بی بی کا چیک اپ کرانے کی ہدایت کی ہے، ہمیں امید ہے کہ عدلیہ کے فیصلے پر عمل درآمد ہو گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر مذاکرات ہوں گے تو کبھی نہیں چھپائیں گے، کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، بانی پی ٹی آئی کے بشریٰ بی بی کی صحت و سکیورٹی بارے خدشات ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا اگر کچھ ہوا تو یہی لوگ ذمہ دارہوں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے تو ہمیشہ کہا ڈائیلاگ ہونے چاہئیں، ہمارا چھ جماعتوں کے ساتھ الائنس ہوگیا ہے، ہماری کسی ادارے کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہورہی، بانی پی ٹی آئی نے کبھی کسی ادارے کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں جلسوں کی اجازت نہیں دی جارہی، اس کے باوجود ہم کنونشن و ریلیاں نکالیں گے۔
 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں 7 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان   میں 7  دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے بدھ کے روز سات دہشت گردوں کو جہنم واصل  کر دیا، سیکیورٹی فورسز کے مطابق دہشت گرد  پاکستان افغانستان سرحد پر دہشت گردی میں ملوث پائے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سات دہشت گردوں کے گروپ کی نقل و حرکت جو پاکستان اور افغانستان سرحد پر دراندازی کی کوشش کر رہے تھے، سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں اپنے ذرائع سے پتہ چلایا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

امید کی جارہی ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال نہیں ہونے دے گی ۔ 

یاد رہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

ایوان صدر میں 2008 سے2013  تک اپنی پانچ سالہ مدت صدارت میں انہوں نے چھ مرتبہ پارلیمنٹ سے خطاب کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری کل بروز (جمعرات) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مشترکہ اجلاس سہ پہر 4 بجے طلب کیا گیا ہے۔آئین کے آرٹیکل چھپن (تین) کے تحت عام انتخابات کے بعد پارلیمانی سال کے آغاز پر صدر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔قومی اسمبلی اور سینٹ کے مشترکہ اجلاس سے آصف علی زرداری کا یہ ریکارڈ ساتواں خطاب ہو گا۔

یاد رہے کہ ایوان صدر میں 2008 سے2013  تک اپنی پانچ سالہ مدت صدارت میں انہوں نے چھ مرتبہ پارلیمنٹ سے خطاب کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll