دنیا
یوکرین کو ٹینک فراہم کرنیوالے ممالک ہمارے نشانے پر آجائیں گے،روس
جنگی ٹینکوں کی یوکرین کو فراہمی اس جنگ میں امریکہ اور یورپ کی شمولیت کا ثبوت ہے

ماسکو: روس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹینک سپلائی کرنے والے ممالک ممکنہ اہداف بن سکتے ہیں، نیٹو کے جنگی ٹینکوں کی یوکرین کو فراہمی اس جنگ میں امریکہ اور یورپ کی شمولیت کا ثبوت ہے۔
کاراگانوف نے جنگ میں روس کی فتح کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین فوج تباہ اور ملک مکمل طور پر فوج سے پاک اور وہاں نئے نازی دور کا خاتمہ ہو جائے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے جمعرات کو کہا کہ ہم واضح طورامریکہ اور یورپ کو اس تنازع میں براہ راست ملوث ہونے کے طور پر دیکھتے ہیں۔
روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کے سابق مشیر سرگئی کاراگانوف نے کہا کہ یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی ان ممالک کے خلاف ممکنہ فوجی جوابی کارروائی کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔
کاراگانوف نے نیٹو پر یوکرین جنگ شروع کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ قطعی طور پر ایک روسی یوکرین جنگ نہیں ہے، یہ ایک روسی، مغربی جنگ ہے جس میں یوکرین کو استعمال کیا جا رہا ہے۔
پاکستان
عمران خان لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے
لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان کی دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوگی
-1280x720.jpg)
2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کا معاملہ۔ عمران خان زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ عمران خان کے ہمراہ کارکنوں کی انتہائی کم تعداد روانہ ہوئی جبکہ عمران خان کے ہمراہ صرف تین گاڑیاں قافلے میں موجودتھیں۔
دوسری جانب لاہور ہاٸیکورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے زمان پارک سے ہائیکورٹ تک سکیورٹی اور گاڑی اندر لانے کی درخواست دائرکی گئی ہے۔
عمران کان کے وکیل سلمان صفدر نے بتایا کہ عمران خان کی سکیورٹی اور گاڑی کو احاطہ عدالت تک لانے کی اجازت کے لیے درخواست دی ہے۔ درخواست رجسٹرار آفس کو جمع کروا دی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوچکا ہے،گاڑی کو احاطہ عدالت میں لانے کی اجازت دی جائے۔
دنیا
امریکا کا پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار
واشنگٹن: امریکی وزارت خارجہ کی رپورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کے آزادی مارچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں نئی حکومت کے دور میں انسانی حقوق کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی انسانی حقوق سے متعلق سالانہ رپورٹ میں گزشتہ برس 2022 میں سابق وزیراعظم عمران خان کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سے منظرنامے کو شامل کو کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد تحریک انصاف کے احتجاج، عوامی ریلیوں اور آزادی مارچ کے دوران گرفتاریاں کی گئیں اور دو اموات بھی ہوئیں۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ اس دوران فوج اور عدلیہ پر تنقیدی مواد نشر یا شائع کرنے پر آئینی پابندیاں نافذ کی گئیں اور میڈیا کو سیاستدانوں کی تقاریر اور انتخابات سے متعلق کوریج کو سنسر کرنے پر مجبور کیا گیا۔
امریکی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اب بھی آزادیٔ اظہارِ رائے اور میڈیا پر سنگین پابندیوں کے علاوہ صحافیوں کو بلاجواز گرفتاریوں، تشدد، سنسر شپ، اور جبری گمشدگی کا سامنا ہے۔
رپورٹ میں پاکستان بھر کی جیلوں میں سخت اور جان لیوا حالات زار کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے اور سیاسی قیدیوں پر تشدد پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
تاہم امریکی رپورٹ میں تسلیم کیا گیا ہے کہ 2022 میں ہونے والے انتخابات میں زیادہ تر علاقوں میں سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے انتخابی مہم چلانے، الیکشن لڑنے یا ووٹ مانگنے کے حق میں کوئی مداخلت نہیں کی گئی۔

اسٹیٹ بینک نے 24 مارچ کو تعطیل کا اعلان کردیا، تمام بینکس عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں برس رمضان المبارک کی پہلی تاریخ 23 مارچ کے روز ہونے کا امکان ہے جو کہ پہلے ہی ایک عام تعطیل ہے جس کے باعث زکواۃ کی کٹوتی کیلئے جمعے کے روز بینکوں میں عوامی لین دین بند رہے گی۔
#SBP to remain closed for public dealing on Friday, March 24, 2023 for the purpose of Zakat deduction.
— SBP (@StateBank_Pak) March 21, 2023
Details: https://t.co/GqD7KqeGY4 pic.twitter.com/cE8DZzWERe
اسٹیٹ بینک کے مطابق 24 مارچ کو تمام ڈیولپمنٹ فنانشل انسٹیٹیوشنز (ڈی ایف آئیز) اور مائیکرو فنانس بینک (ایم ایف بیز) عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے۔
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی عالمی و پاکستان میں فی تولہ قیمتوں میں کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
موٹر سائیکل سواروں کو فی لیٹر پیٹرول پر 100 روپے ریلیف ملے گا: مصدق ملک
-
پاکستان 2 دن پہلے
اسلام آباد پیشی پر جاتے ہوئے گھر والوں کو خدا حافظ کر کے گیا،عمران خان
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی گرفتار
-
علاقائی 14 گھنٹے پہلے
ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی کے عاطف منصف سمیت 11 افراد جاں بحق
-
پاکستان 9 گھنٹے پہلے
لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی کے تحصیل ناظم حویلیاں کی گاڑی پر فائرنگ، 6 افراد جاں بحق
-
پاکستان ایک دن پہلے
کل سے ملک بھرمیں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی، متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت