جی این این سوشل

پاکستان

فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ کرینگے، سیشن کورٹ

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں سوا تین بجے پیش کرنے کا حکم

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ کرینگے، سیشن کورٹ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: سیشن کورٹ نے فواد چوہدری جو تھانہ کوہسار کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں سوا تین بجے پیش کرنے کا حکم دیا ہے، جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ ان کے جسمانی ریمانڈ کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

پولیس نے فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تھی، عدالت نے فواد چوہدری مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

پاکستان

شیخ رشید کی پی ٹی آئی کے کارکنان کی گرفتاریوں اور تشدد کی مذمت

سیاسی ورکرز کی گرفتاری اور تشدد ظلم، بربریت اورانتہا پسندی ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شیخ رشید کی پی ٹی آئی  کے کارکنان کی گرفتاریوں اور تشدد کی مذمت

سابق وفاقی وزیر داخلہ  اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سیاسی ورکرز کو پولیس کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی پر زور مذمت کرتا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ رات 12 بجے کے بعد راولپنڈی کی پولیس 70 سے 80 ورکرز کو گرفتار کر کے لے گئی ہے، میں سیاسی ورکرز کو پولیس کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی پر زور مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ظلم، بربریت اورانتہا پسندی ہے، انہوں نے ہر قیمت پر الیکشن سے فراری کا فیصلہ کر لیا ہے اور تحریک انصاف کے خلاف زبردست کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے لیکن ہمارے حوصلے بلند ہیں، ہمارے جذبے بلند ہیں، تمام گرفتاریوں کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سےابھی تک کوئی معاہدہ طےنہیں پایااورنہ ہی کسی دوست ممالک سے5ڈالرکی مددملی ہے۔ظلم یہ خودکرتےہیں اورواویلابھی نہیں ڈالنےدیتے۔بیساکھیوں کےسہارےزیادہ دیرحکومتیں نہیں چلتی۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ ہم کل کے جلسے کو ایک تاریخی جلسہ بنائیں گے، پی ٹی آئی ورکرز اور اپنے لوگوں سے کہوں گا کہ احتیاط برتیں، پاکستان، عمران خان، اثاثوں کے دفاع کیلئے دل اور جان کی بازی لگانے کے لئے تیار ہو جائیں۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ساڑھے چھ سو روپے آٹے کا تھیلا بارہ سو روپے کا ہوگیا اور ڈرامہ یہ کیا جا رہا ہے کہ آٹا مفت تقسیم کریں گے۔11 مہینےپی ڈی ایم نے جو کیا وہ خودالٹا انکے گلے پڑا ہےآخر کار لوگ بھوک مہنگائی اور ننگ کے مارے سڑکوں پر آئیں گے اور اپنا حق لے کر رہیں گے۔90روزمیں صاف اورشفاف الیکشن میں ہی ملک کی بقاء ہے

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے

لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان کی دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے

2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کا معاملہ۔ عمران خان زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ عمران خان کے ہمراہ کارکنوں کی انتہائی کم تعداد روانہ ہوئی جبکہ عمران خان کے ہمراہ صرف تین گاڑیاں قافلے میں موجودتھیں۔ 

دوسری جانب لاہور ہاٸیکورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے زمان پارک سے ہائیکورٹ تک سکیورٹی اور گاڑی اندر لانے کی درخواست دائرکی گئی ہے۔

عمران کان کے وکیل سلمان صفدر نے بتایا کہ عمران خان کی سکیورٹی اور گاڑی کو احاطہ عدالت تک لانے کی اجازت کے لیے درخواست دی ہے۔ درخواست رجسٹرار آفس کو جمع کروا دی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوچکا ہے،گاڑی کو احاطہ عدالت میں لانے کی اجازت دی جائے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

فلمی سیکٹر کو فروغ دینے کیلئے سعودی عرب کی234 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری

علان ریاض میں ہونے والی ایک تقریب “Ignite The Scene” کے دوران کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فلمی سیکٹر کو فروغ دینے کیلئے سعودی عرب کی234 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری

سعودی عرب نے اپنی فلمی سیکٹر کو فروغ دینے کیلئے 234 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔ 

سعودی عرب سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ اپنی فلمی سیکٹر کو بڑھانے کے حوالے سے بھی منصوبہ بندی کررہا ہے جس کے لیے مختلف منصوبوں پر سرمایہ کاری بھی جاری ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے کلچر ڈیولپمنٹ فنڈ کی جانب سے مملکت میں فلمی سیکٹر کو پروان چڑھانے کیلئے  234 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

اس کا مقصد نجی شعبے کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ مقامی مواد کو فروغ دینے کے لیے مقامی اور غیر ملکی کمپنیوں کو مالیاتی پیکجز کی پیشکش کرنا ہے تاکہ سعودی فلم انڈسٹری کو سپورٹ کیا جاسکے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ اعلان ریاض میں ہونے والی ایک تقریب “Ignite The Scene” کے دوران کیا گیا جس کا انعقاد وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے کیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll