پاکستان
ملک کو آئی ایم ایف کے ذبح خانوں میں ڈالنے کی شرائط بتائی جائیں: شیخ رشید
ملک کو دہشتگردی سے زیادہ حکومت نے نقصان پہنچایا ہے

راولپنڈی: سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو آئی ایم ایف کے ذبح خانوں میں ڈالنے کی شرائط بتائے۔
ادارے اور اثاثے جان سے زیادہ عزیز ہیں، ملک کو دہشتگردی سے زیادہ حکومت نے نقصان پہنچایا ہے۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ معاشی سیاسی دہشت گرد اور قبضہ گروپ لوگوں کی بوٹیاں نوچ رہے ہیں، انکا مسئلہ غریب کو ریلیف نہیں تکلیف دینا اور اپنے کیس ختم کرانا ہے،90 دن میں الیکشن نہ ہوئے تو سڑکوں پر فیصلہ ہوگا۔
10فروری تک IMFسےامداد کی شرائط طے ہونگی۔قوم پیٹ پرپتھرباندھ لےگی قومی خودمختاری پرسودا نہیں کرےگی۔ادارےاوراثاثےجان سےزیادہ عزیز ہیں۔IMFکےذبح خانوں میں ڈالنےکی شرائط بتائی جائیں۔معاشی سیاسی دہشت گرداورقبضہ گروپ لوگوں کی بوٹیاں نوچ رہےہیں90دن میں الیکشن نہ ہوئےتو سڑکوں پرفیصلہ ہوگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 28, 2023
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کرنسی رل گئی، ڈالر270کا ہوگیا، پٹرول کی قیمتیں بھی بڑھیں گی، قوم پیٹ پر پتھر باندھ لے گی، قومی خودمختاری پر سودا نہیں کرے گی، 10فروری تک آئی ایم ایف سے امداد کی شرائط طے ہونگی۔
انہوں نے مزید کہنا تھا کہ لال حویلی پر قبضے کا خواب دیکھنے والے ذلیل اور رسوا ہونگے اور ہم انکا مقابلہ کریں گے، فتح حق کی ہوگی۔
پاکستان
پاکستان تحریک انصاف پر پابندی سے ایسا ردعمل آئے گا جو آپ سوچ نہیں سکتے،فواد چوہدری
ظالموں کے خلاف عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے،رہنما پاکستان تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر عمران خان یا پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی کوشش ہوئی تو ایسا ردعمل آئے گا جو آپ سوچ نہیں سکتے۔
دو دنوں سے تحریک انصاف کے پانچ سو سے زائد ارکان حراست میں لئے گئے ہیں یا چھاپے مارے گئے ہیں، ان ظالموں کے خلاف عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے، آخری دھکے کیلئے تیاری کر لیں اگر عمران خان یا تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی کوشش ہوئ تو ایسا رد عمل آئے گا جو آپ سوچ نہیں سکتے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 21, 2023
فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ حکمران اتحاد کی میٹنگ کے نتیجے میں ایک مضحکہ خیز پریس ریلیز سامنے آئی ہے، ڈمی پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلا کر عوام کے حقوق کو پامال کرنے کی کوشش جاری ہے، ملک میں آئین کو ختم کرکے ایسا گروپ مسلط کر دیا گیا ہے جس کی عوام میں کوئی حیثیت نہیں، عوام سے خوفزدہ گروہ صرف جبر پر قائم ہے۔
دنیا
فلمی سیکٹر کو فروغ دینے کیلئے سعودی عرب کی234 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری
علان ریاض میں ہونے والی ایک تقریب “Ignite The Scene” کے دوران کیا گیا

سعودی عرب نے اپنی فلمی سیکٹر کو فروغ دینے کیلئے 234 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔
سعودی عرب سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ اپنی فلمی سیکٹر کو بڑھانے کے حوالے سے بھی منصوبہ بندی کررہا ہے جس کے لیے مختلف منصوبوں پر سرمایہ کاری بھی جاری ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے کلچر ڈیولپمنٹ فنڈ کی جانب سے مملکت میں فلمی سیکٹر کو پروان چڑھانے کیلئے 234 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
اس کا مقصد نجی شعبے کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ مقامی مواد کو فروغ دینے کے لیے مقامی اور غیر ملکی کمپنیوں کو مالیاتی پیکجز کی پیشکش کرنا ہے تاکہ سعودی فلم انڈسٹری کو سپورٹ کیا جاسکے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ اعلان ریاض میں ہونے والی ایک تقریب “Ignite The Scene” کے دوران کیا گیا جس کا انعقاد وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے کیا گیا تھا۔
تجارت
فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت کم ہونے کے بعد صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 14 امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک ہزار 968 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 3100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 2 لاکھ 4 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔
فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 2658 روپے کی بڑی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 75 ہزار 68 روپے ہو گئی ہے۔
-
پاکستان 3 گھنٹے پہلے
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
تمام بینکس عوامی لین دین کیلئے بند
-
تجارت ایک دن پہلے
امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی عالمی و پاکستان میں فی تولہ قیمتوں میں کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی کے تحصیل ناظم حویلیاں کی گاڑی پر فائرنگ، 6 افراد جاں بحق
-
دنیا 7 گھنٹے پہلے
امریکا کا پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار
-
پاکستان 10 گھنٹے پہلے
لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور
-
پاکستان ایک دن پہلے
کل سے ملک بھرمیں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی، متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت