Advertisement
پاکستان

عمران خان نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کے نام خط لکھ دیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کے نام خط لکھا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jan 29th 2023, 2:06 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
عمران خان نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کے نام خط لکھ دیا

عمران خان نے خط میں دوران حراست فواد چوہدری کے آئینی حقوق کے تحفظ کی اپیل کی اور اعظم سواتی اور شہباز گل پرتشدد اور غیرانسانی سلوک کا حوالہ دیا۔

خط میں چیف جسٹس آف پاکستان سے آئین کے کسٹوڈین کے طور پر زیر حراست افراد کے عزت اور وقار کے تحفظ کی اپیل کی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ زیر حراست افراد پر تشدد یا وقار کے خلاف اقدامات آئین کی خلاف ورزی ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کے مقامی جوڈیشل مجسٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

Advertisement
Advertisement