جی این این سوشل

پاکستان

پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں مزید اضافہ، اطلاق رات 12 بجے سے ہو گا

لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حکومتی اعلان کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں مزید اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں مزید اضافہ، اطلاق رات 12 بجے سے ہو گا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

یہ فیصلہ پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے کیا ہے۔ اس ضمن میں ترجمان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے کہا ہے کہ لاہور سے کراچی کے کرائے میں 600 روپےاضافہ کیا گیا ہے جب کہ لاہور سے پشاور اور صادق آباد کے کرایوں میں 200 روپے کا اضافہ ہو گا۔

ترجمان کے مطابق لاہور سے راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان کے کرایوں میں 100 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جب کہ
لاہور سے گوجرانوالہ کا کرایہ 50 روپے بڑھایا گیا ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت نئے کرایہ ناموں کا اطلاق اے سی اور نان اے دونوں اقسام کی بسوں پر ہو گا۔

ترجمان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے اس حوالے سے واضح کیا ہے کہ نئے کرایہ ناموں کا اطلاق آج شب 12 بجے سے کیا جائے گا اور ساتھ ہی خبردار کیا ہے کہ اگر کسی بھی قسم کی انتقامی کارروائی کی گئی تو گاڑیاں کھڑی کردیں گے۔

 
 

پاکستان

پاک بحریہ اور امریکی بحریہ کی بحیرہ عرب میں مشترکہ بحری مشقوں کا انعقاد

بحری مشق میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس بابر جبکہ امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس اوکین نے شرکت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک بحریہ اور امریکی بحریہ کی بحیرہ عرب میں مشترکہ بحری مشقوں کا انعقاد

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق پاک بحریہ اور امریکی بحریہ کی بحیرہ عرب میں مشترکہ بحری مشقوں کا انعقاد ہوا۔


بحری مشق میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس بابر جبکہ امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس اوکین نے شرکت کی ،مشق کے دوران مختلف بحری آپریشنز کا مظاہرہ کیا گیا ،مشق میں شریک امریکی بحریہ کے جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر پاکستان فلیٹ رئیر ایڈمرل عبدالمنیب سے بھی ملاقات کی ۔


یہ بحری مشقیں علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاک بحریہ کے عزم کی مظہر ہیں ، امریکی بحریہ کے جہاز کا دورہ بالعموم دونوں ممالک کے کثیر المدتی دو طرفہ تعلقات اور بالخصوص بحری تعاون کا عکاس ہے، پاک بحریہ خطے میں ہر طرح کے روایتی اور غیر روایتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کوشاں ہے۔    

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

 دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے  اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کے خلاف ون ڈے میچز کیلئے آسٹریلوی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، قومی ٹیم اگلے ماہ نومبر میں آسٹریلیا کا دورہ کرےگی اس دورے میں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز  کریں گے۔

ون ڈے سیریز کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ میں شین ایبٹ ،کوپر کنولی،جیک فریزر مکگرک، ایرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ ،جوش انگلس، مارنوس لبوشین ،گلین میکسویل،اسٹیو اسمتھ،  میچل اسٹارک،میتھیو شارٹ مارکوس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا  کو شامل کیا گیا ہے۔ آسٹریلوی کرکٹر میچل مارش اور ٹریوس ہیڈ پیرنٹل چھٹیوں پر ہیں لہٰذا انھیں اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔

آسٹریلوی ٹیم اسکواڈ کے حوالے سے چیف سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا ہے کہ  چیمپئنز ٹرافی سے قبل یہ آخری ون ڈے سیریز ہے لہذٰا اسکواڈ میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ فروری میں پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنے اسکواڈ کے تجربے کو بڑھانے کا موقع ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین  ون ڈے میچز 4 ،8 اور 10 نومبر کو کھیلے جائیں گے دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے آسٹریلوی  ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان سے ملاقات کیلئے باضابطہ درخواست وزارتِ داخلہ کو موصول

آخری دفعہ ہمارے وکیلوں کی بانی چیئرمین سے اڈیالہ میں ملاقات 3 اکتوبر کو ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان سے ملاقات کیلئے باضابطہ درخواست  وزارتِ داخلہ کو موصول

پی ٹی آئی نے بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے لئے باضابطہ درخواست جمع کرائی جو کہ وزارتِ داخلہ کو موصول بھی ہو گئی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے وزارتِ داخلہ کو موصول ہونے والی درخواست کے متن کے مطابق بیرسٹر گوہر اور حامد رضا کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملنے کی درخواست ہے. 

آخری دفعہ ہمارے وکیلوں کی بانی چیئرمین سے اڈیالہ میں ملاقات 3 اکتوبر کو ہوئی۔  پی ٹی ایم نے پہلا معرکہ سر کر لیا ! درخواست میں استدعا کی گئی کہ بانی چیئرمین عمران خان سے فوری ملاقات کرنے کی اجازت دی جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll