لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے اعلان کیا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات لڑیں گے۔


پی ٹی آئی کی جانب سے مخدوم شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ قوم مطالبہ کر رہی ہے کہ ملک میں فی الفور انتخابات کرائے جائیں، تحریک انصاف سیاسی میدان میں موجود رہے گی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کے خلاف ہونی والی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے، پی ٹی آئی اب سیاسی میدانوں میں ان کا مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ اس وقت ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہے۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم عوام کی کچہری میں سرخرو ہوں گے، آج تحریک انصاف کی کور کمیٹی اور پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت عمران خان نے کی،اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، تحریک انصاف کے اجلاس میں4 قراردادیں منظور کی گئیں۔
پی ٹی آئی کے سینئر وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آئین اسمبلی کی تحلیل کے 90 روز میں انتخابات کرانے کا پابند ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے فواد چودھری کی گرفتاری پرشدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ وہ فواد چودھری کی گرفتاری کا از خود نوٹس لیں۔
انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں فواد چودھری کو انصاف ملے گا اور رہائی ملے گی، موجودہ صورتحال پر لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ صدر مملکت پی ٹی آئی کے خلاف درج جھوٹے مقدمات اور دھمکی آمیز فون کالز کا نوٹس لیں جب کہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں 90 دن کے اندر انتخابات کرانے کیلے پشاورہائیکورٹ سے بھی رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ فوری انتخابات کے لیے کل پشاورہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں گے، پی ڈی ایم نے اپنی سنگین بدانتظا می کے ذریعے عوام کو 50 برس کی بد ترین مہنگائی کا تحفہ دیا ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ ان کی پالیسی سے لاکھوں لوگ بے روز گار ہوگئے ہیں، انہوں نے ملک کو دیوالیہ پن کی دہلیز پر لاکھڑا کیا ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 2 days ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- a day ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 2 days ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- a day ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 2 days ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 3 days ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 2 days ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 2 days ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 17 hours ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 2 days ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 2 days ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 2 days ago



