جی این این سوشل

پاکستان

توشہ خانہ فوجداری کیس: عمران خان پر فرد جرم 7 فروری کو عائد ہوگی

عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو آج طلب کیا تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

توشہ خانہ فوجداری کیس: عمران خان پر فرد جرم 7 فروری کو عائد ہوگی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں فوجداری کارروائی کے کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی ہے۔

اسلام آباد ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس میں فوجداری کارروائی کی سماعت میں عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو آج طلب کیا تھا مگر وہ پیش نہ ہوئے۔

عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کو 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 7 فروری کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کا ریفرنس عدالت کو الیکشن کمیشن نے بھیجا تھا۔

تجارت

چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی

شیاؤمی کی گاڑی ’سپیڈ الٹرا(ایس یو 7) کی قیمت 29 ہزار 900 ڈالر ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی

بیجنگ: چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی ایس یو 7 متعارف کروا دی۔

بی بی سی کے مطابق شیاؤمی کے چیف ایگزیکٹو لی جون نے کہا ہے کہ کمپنی نے ایک ایسے وقت میں الیکٹرک کار متعارف کروائی ہے جب دُنیا بھر میں ان گاڑیوں میں لوگوں کی دلچسپی میں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور ان گاڑیوں کی قیمتوں پر بھی کمپنیوں کے درمیان ایک رسہ کشی کی صورتحال بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس یو 7کا فون اور لیپ ٹاپ سے منسلک آپریٹنگ سسٹم اور اس میں نصب دیگر ڈیوائسز صارفین کی ای ویز میں دلچسپی بڑھا دیں گی۔

ابتدائی طور پر شیاؤمی کی گاڑی ’سپیڈ الٹرا(ایس یو 7) کی قیمت 29 ہزار 900 ڈالر ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پی سی بی نے پاک آئرلینڈ ٹی 20 سیزیز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

  پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں 10، 12 اور 14 مئی کو ٹی20 میچز میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی سی بی نے پاک آئرلینڈ ٹی 20 سیزیز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

پاک آئرلینڈ ٹی 20 سیزیز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، 5 سال بعد پاکستانی کرکٹ ٹیئم  تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کیلئے آئرلینڈ کا دورہ کرے گی۔

بورڈ کے اعلامیے کے مطابق  پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں 10، 12 اور 14 مئی کو ٹی20 میچز میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی، سیریز کی میزبانی آئرش بورڈ کرے گا۔

دونوں ٹیموں کے مابین سیریز امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ سے قبل پریکٹس کا حصہ ہیں، آئرلینڈ روانہ ہونے سے قبل قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی20 میچز کی سیریز کھیلے گی، جو اپریل میں شیڈول ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سعودی حکومت نے عید کی تعطیلات کا اعلان کردیا

سعودی رپورٹ کے مطابق نجی اور سرکاری دونوں شعبوں کے ملازمین اتوار 14 اپریل سے کام کا دوبارہ آغاز کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی حکومت نے عید کی  تعطیلات  کا اعلان کردیا

سعودی عرب نے عید الفطر کے موقع پر سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطا بق انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت نے 4 روزہ تعطیللات کا اعلان کیا ہے جس کا آغاز پیر 8 اپریل سے ہوگا۔ مملکت کی وزارت برائے انسانی وسائل و معاشرتی ترقی نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ زیادہ تر ملازمین کو پیر 8 اپریل سے چار دن کی چھٹی ملے گی۔

سوموار  سے شروع ہونے والی چھٹیاں جمعرات 11 اپریل تک دی گئی ہیں جبکہ سعودی عرب میں جمعہ اور ہفتہ ہفتے کا اختتام ہوتے ہیں اس لیے ملازمین کُل 6 چھٹیوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

سعودی رپورٹ کے مطابق نجی اور سرکاری دونوں شعبوں کے ملازمین اتوار 14 اپریل سے کام کا دوبارہ آغاز کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll