جی این این سوشل

تفریح

شام ادریس، فراگی نے راہیں جدا کرلی

شام نے فراگی کے ساتھ اپنے تعلقات سے بریک لینے کے بارے میں اپنا بیان دیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شام ادریس، فراگی نے راہیں جدا کرلی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

معروف بلاگرز شام ادریس اور فراگی نے ایک دوسرے علیحدگی اختیار کرلی ہے، کینیڈا میں رہنے والے اس جوڑے کے یوٹیوب چینل پر لاکھوں سے زیادہ فالوورز ہیں، انسٹاگرام کی کہانی پر لے کر، شام نے فراگی کے ساتھ اپنے تعلقات سے بریک لینے کے بارے میں اپنا بیان دیا۔

اپنے پیغام میں شام ادریس نے کہا، "میں اعلان کرنا چاہوں گا کہ میں اور فروگی اپنے رشتے میں ایک دوسرے سے کچھ وقت کیلئے علیحدگی اختیار کررہے ہیں، "براہ مہربانی مجھے فروگی اور ان کی بہن رابیل سمیت کسی بھی اہل خانہ کو مسئلہ میں شامل نہ کریں"۔

تاہم، فروگی نے اس معاملے کے بارے میں کوئی بیان شیئر نہیں کیا۔

پاکستان

ایوانِ صدر میں ہونے والی یومِ پاکستان کی پریڈ ملتوی

آرمی پریڈ خراب موسم کے باعث ملتوی کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایوانِ صدر میں ہونے والی یومِ پاکستان کی پریڈ ملتوی

خراب موسم کے باعث ایوانِ صدر میں ہونے والی یومِ پاکستان کی پریڈ ملتوی کر دی گئی۔اس حوالے سے ایوانِ صدر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق یومِ پاکستان کی ملتوی ہونے والی پریڈ اب 25 مارچ کو ہوگی۔

اس مرتبہ پاک فوج کی پریڈ شکر پڑیاں کے بجائے ایوانِ صدر میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ کفایت شعاری پالیسی کے تحت کیا گیا تھا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

یوم پاکستان کے موقع پروفاقی و صوبائی دارالحکومت میں توپوں کی سلامی

تمام صوبائی دارالحکومت میں 21 جبکہ وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یوم پاکستان  کے موقع پروفاقی و صوبائی دارالحکومت میں توپوں کی سلامی

 یوم پاکستان کے موقع پر علی الصبح تمام صوبائی دارالحکومت میں 21 جبکہ وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی دی گئی۔

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، دن کا آغاز علی الصبح تمام صوبائی دارالحکومت میں 21 جبکہ وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی سے ہوا، توپوں کی سلامی کے وقت گولوں کی گھن گرج سے فضا گونج اٹھی۔ سلامی کے بعد جوانوں نے نعرہ تکبیر، اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے پرجوش نعرے بھی لگائے۔

ادھر پاک فضائیہ کے شاہینوں نے پاکستانی قوم کو سلام پیش کیا، ترجمان پاک فضائیہ نے کہا کہ قراردادِ پاکستان پیش کیے جانے کے 83 سال مکمل ہونے پر ملک ’یوم پاکستان‘ بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ 23 مارچ 1940 کو تاریخی قرارداد لاہور کے تحت برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لیے علیحدہ وطن حاصل کرنے کا عزم کیا۔ یوم تجدیدِ عہد وفا کی مناسبت سے پاک فضائیہ کے شاہینوں کا پوری پاکستانی قوم کے جذبہ حب الوطنی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

پاک فضائیہ کے تمام ایئر بیس پر یوم پاکستان روایتی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جا رہا ہے، دن کا آغاز نماز فجر کے بعد خصوصی دعاؤں سے کیا گیا جس میں پاکستان اور مسلم امہ کی سالمیت خوشحالی اور ترقی کےلئے دعا کی گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جمشید دستی کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک میں خصوصی ملاقات کے بعد جنوبی پنجاب کے سابق رکن قومی اسمبلی سربراہ عوامی راج پارٹی جمشید دستی کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جمشید دستی کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک میں خصوصی ملاقات کے بعد جنوبی پنجاب کے سابق رکن قومی اسمبلی سربراہ عوامی راج پارٹی جمشید دستی کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
جمشید دستی نے پاکستان تحریک انصاف کی حقیقی آزادی کی تحریک، تحریک کے سیاسی پروگرام اور چیئرمین عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
چیئرمین تحریک انصاف  عمران خان کی جانب سے جمشید دستی کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیرمقدم کیا گیا۔
 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll