Advertisement
پاکستان

نیوکلیئر پاور پلانٹ تھری کاافتتاع کرنا باعث فخر ہے،وزیراعظم

نیوکلیئر پاور پلانٹ تھری پاکستان چین دوستی کامنہ بولتا ثبوت ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Feb 2nd 2023, 6:44 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نیوکلیئر پاور پلانٹ تھری کاافتتاع کرنا باعث فخر ہے،وزیراعظم

کراچی: وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ تھری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیوکلیئر پاور پلانٹ تھری پاکستان اور چین دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

نیوکلیئر پاور پلانٹ تھری کاافتتاع کرنا باعث فخر ہے۔

نیوکلیئرکے تھری منصوبے نے نوازشریف دور میں حتمی شکل اختیار کی تھی، امید ہے سی پیک کے جو منصوبے ماضی میں تعطل کاشکار ہوئے دوبارہ بحال ہونگے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ دیامر، بھاشا اور داسو ڈیم کی تکمیل میں 5سال لگ سکتے ہیں،پاکستان میں 60 ہزارمیگاواٹ ہائیڈل پاور کی پیداواری صلاحیت ہے،اللہ تعالی نے پاکستان کو بہت سے وسائل سے نوازا ہے۔

 امید ہے دوست ملک چین فی میگاواٹ کی قیمت کم کرے گا، توانائی کی ضرورت پوری کرنے میں پن بجلی کردار اداکر سکتی ہے، داسو ڈیم منصوبے پر کام جاری ہے۔

Advertisement