پاکستان
شیخ رشید احمد کا الکوحل ایگزامینیشن کے لیے یورین سیمپل دینے سے انکار
شیخ رشید نے الکوحل ایگزامینیشن ٹیسٹ بلڈ سیمپل لینے دیا،سربراہ عوامی مسلم لیگ کا ای سی جی کرانے سے بھی انکار

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے الکوحل ایگزامینیشن کے لیے یورین سیمپل دینے سے انکار کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس شیخ رشید کو الکوحل ایگزامینیشن ٹیسٹ کے لیے پولی کلینک اسپتال لائی مگر شیخ رشید نے الکوحل ایگزامینیشن ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا۔
شیخ رشید نے الکوحل ایگزامینیشن ٹیسٹ کے لیے یورین سیمپل دینے سے انکار کیا تاہم ٹیسٹ کے لیے ڈاکٹرز کو بلڈ سیمپل لینے دیا۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید چاق و چوبند اور مکمل ہوش ہواس میں تھے۔شیخ رشید نے ای سی جی کرانے سے بھی انکار کر دیا۔پولی کلینک اسپتال میں شیخ رشید کا کوئی اور ٹیسٹ نہیں کیا گیا۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو اسلام آباد پولیس نے جمعرات کی اولین ساعتوں میں گرفتار کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک رہنما راجہ عنایت خان نے درخواست دائر کی تھی کہ شیخ رشید نے ایک سازش کے تحت سابق صدر آصف علی زرداری پر الزام لگایا تھا۔
انہوں نے اپنے ایک نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں آصف زرداری پر تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو قتل کرانے کی سازش کا الزام لگایا تھا۔
راجہ عنایت خان کا کہنا ہے کہ اس الزام کی وجہ سے سابق صدر اور ان کے خاندان کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ انہوں نے اپنی شکایت میں کہا تھا کہ شیخ رشید اس من گھڑت اور بے بنیاد سازش کا ذکر کرکے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی میں تصادم کرانا چاہتے ہیں تاکہ ملک کا امن خراب ہو۔
سوشل میڈیا پر اس ایف آئی آر کی کاپی بھی گردش کر رہی ہے، جو راجہ عنایت الرحمان کی جانب سے شیخ رشید کے خلاف درج کروائی گئی تھی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے شیخ رشید احمد کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی بنیادوں پر تاریخ میں کبھی کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔
عمران خان نے ایک ٹویٹ کرکے کہا،"شیخ رشید کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
تجارت
فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت کم ہونے کے بعد صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 14 امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک ہزار 968 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 3100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 2 لاکھ 4 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔
فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 2658 روپے کی بڑی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 75 ہزار 68 روپے ہو گئی ہے۔
دنیا
امریکا کا پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار
واشنگٹن: امریکی وزارت خارجہ کی رپورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کے آزادی مارچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں نئی حکومت کے دور میں انسانی حقوق کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی انسانی حقوق سے متعلق سالانہ رپورٹ میں گزشتہ برس 2022 میں سابق وزیراعظم عمران خان کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سے منظرنامے کو شامل کو کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد تحریک انصاف کے احتجاج، عوامی ریلیوں اور آزادی مارچ کے دوران گرفتاریاں کی گئیں اور دو اموات بھی ہوئیں۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ اس دوران فوج اور عدلیہ پر تنقیدی مواد نشر یا شائع کرنے پر آئینی پابندیاں نافذ کی گئیں اور میڈیا کو سیاستدانوں کی تقاریر اور انتخابات سے متعلق کوریج کو سنسر کرنے پر مجبور کیا گیا۔
امریکی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اب بھی آزادیٔ اظہارِ رائے اور میڈیا پر سنگین پابندیوں کے علاوہ صحافیوں کو بلاجواز گرفتاریوں، تشدد، سنسر شپ، اور جبری گمشدگی کا سامنا ہے۔
رپورٹ میں پاکستان بھر کی جیلوں میں سخت اور جان لیوا حالات زار کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے اور سیاسی قیدیوں پر تشدد پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
تاہم امریکی رپورٹ میں تسلیم کیا گیا ہے کہ 2022 میں ہونے والے انتخابات میں زیادہ تر علاقوں میں سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے انتخابی مہم چلانے، الیکشن لڑنے یا ووٹ مانگنے کے حق میں کوئی مداخلت نہیں کی گئی۔
تجارت
امریکی ڈالر کی قدر میں دوبارہ کمی
ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں دوبارہ کمی کی واپسی ہوئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں گیارہ پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/VLlwrxVW4b pic.twitter.com/544DvPhpsf
— SBP (@StateBank_Pak) March 21, 2023
اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 284 روپے 3 پیسے سے کم ہو کر 283 روپے 92 پیسے ہو گئی ہے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی کے تحصیل ناظم حویلیاں کی گاڑی پر فائرنگ، 6 افراد جاں بحق
-
علاقائی 14 گھنٹے پہلے
ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی کے عاطف منصف سمیت 11 افراد جاں بحق
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی عالمی و پاکستان میں فی تولہ قیمتوں میں کمی
-
پاکستان 3 گھنٹے پہلے
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
تمام بینکس عوامی لین دین کیلئے بند
-
کھیل 2 دن پہلے
مجھے اس گندی سیاست کا حصہ نہ بنائیں،شاہد آفریدی
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی گرفتار
-
پاکستان 9 گھنٹے پہلے
لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور