جی این این سوشل

پاکستان

زرمبادلہ کے ذخائر 3 ارب 8 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کی کم ترین سطح پر آ گئے

پاکستان کے زرمبادلہ کےذخائر مزید 59 کروڑ20 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 3 ارب 8 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کی کم ترین سطح پر آ گئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

زرمبادلہ کے ذخائر 3 ارب 8 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کی کم ترین سطح پر آ گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان کے زرمبادلہ کےذخائر مزید 59 کروڑ20 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 3 ارب 8 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کی کم ترین سطح پر آ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے میں بیرونی قرض کی مد میں 59 کروڑ 20لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 11.90 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر 5.65 ارب ڈالر رہ گئے ہیں جب کہ ملکی مجموعی ذخائر 71.20کروڑ ڈالر سے کم ہوکر 8.74 ارب ڈالر رہ گئے۔

جرم

لاہور:پولیس نے جعلی اسناد،اشٹام پیپراورٹکٹیں بنانے کی فیکٹری پکڑلی

پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتارملزمان میں شیردل خان اورتوقیرالیاس شامل ہیں۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور:پولیس نے جعلی اسناد،اشٹام پیپراورٹکٹیں بنانے کی فیکٹری پکڑلی

لاہورکے علاقےغازی آباد میں پولیس نے اربوں روپے کا فراڈ پکڑ لیا،جعلی اسناد،اشٹام پیپراورٹکٹیں بنانے کی فیکٹری پکڑلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق غازی آباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نےجعلی اسناد، جعلی اشٹام پیپر، جعلی ٹکٹیں بنانے کی فیکٹری پکڑی لی، اور دو ملزموں کو گرفتارکرلیا۔

پولیس کے مطابق کروڑوں روپےکے جعلی ایل ڈی اے کے کاغذات اوردیگرسرکاری دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں،پولیس نے سکینر، فوٹو کاپی مشینیں اوردیگر سامان قبضے میں لے لیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتارملزمان میں شیردل خان اورتوقیرالیاس شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

چین سے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور ہوچکا ہے،اسحاق ڈار

پاکستان کا بینک آف چائنا اور چین کے دیگر پرائیویٹ بینکوں کے ساتھ لین دین ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چین سے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور ہوچکا ہے،اسحاق ڈار

اسلام آباد: سینیٹ میں قائد ایوان،وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین سے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور ہوچکا ہے۔میڈیا کے بعض حلقوں میں اس حولے سے چیزیں گمراہ کن ہیں۔

جمعہ کو ایوان بالاکے اجلا س میں سینیٹر رضا ربانی کے نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیلی رائٹرز اور بعض ذرائع ابلاغ میں چین سے پاکستان کے قرض کو رول اوور کرنے کے حوالے سے جو خبر آئی ہے وہ گمراہ کن ہے۔

چین کی جانب سے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بینک آف چائنا اور چین کے دیگر پرائیویٹ بینکوں کے ساتھ لین دین ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عید سے پہلے تنخواہیں ملیں گی یا نہیں؟ حکومت کا بڑا فیصلہ

سندھ حکومت نے عید الفطر سے قبل ماہ اپریل کی تنخواہ ایڈوانس میں دینے کا فیصلہ کر لیا۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عید سے پہلے تنخواہیں ملیں گی یا نہیں؟ حکومت کا بڑا فیصلہ

سندھ حکومت نے عید الفطر سے قبل ماہ اپریل کی تنخواہ ایڈوانس میں دینے کا فیصلہ کر لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ خزانہ سندھ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق عید سے قبل 17 اپریل کو سرکاری اورنیم سرکاری اداروں کے ملازمین کو تنخواہ ادا کی جائے گی ۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ اسمبلی اور سندھ ہائی کورٹ کے ملازمین کو بھی ایڈوانس تنخواہ ادا کی جائے گی۔

اس کے علاوہ سروسز ٹربیونل اور محتسب کے ملازمین کو بھی ایڈوانس تنخواہ ملے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll