پشاور ایپکس کمیٹی اجلاس، پوری قوم یکجا ہوکر دہشتگردی کیخلاف کھڑی ہے، وزیراعظم
پشاور واقعے کے بعد بیجا تنقید اورالزامات کی مذمت کرتے ہیں، شہباز شریف


پشاور:وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں شرکت پر شرکاء کا مشکور ہوں،پشاور میں اجلاس بلانے کا مقصد ہی لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرناہے، پوری قوم پشاور دھماکے پر اشک بار ہے۔
دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے ،پوری قوم دہشت گردی جیسے ناسور سے نمٹنے کے طریقے پر سوچ رہی ہے، قوم سوال کررہی ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے بعد یہ واقعہ کیسے رونما ہوا؟
وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ پشاور واقعے کے بعد بیجا تنقید اورالزامات کی مذمت کرتے ہیں،کسی پر تنقید نہیں کررہا ،آج ہمیں حق کی بات کہناپڑ ے گی، پوری قوم پشاور دھماکے پر اشک بار ہے ۔
30جنوری کو پشاور دھماکے میں شہادتیں ہوئیں، پشاور دھماکے کا حملہ آور چیک پوسٹ سے گزر کر مسجد داخل ہوا۔
دہشت گردی کے واقعے کے بعد ہربار طعنہ ملتاہے کہ وفاق ساتھ نہیں دے رہا، ہمیں ہر طرح کے اختلافات کو ایک طرف رکھنا چاہیے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے ،پشاور واقعے کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ کمزوری کہاں تھی؟ حکومت دہشت گردی کے خلاف تمام وسائل بروئے کا ر لائے گی۔وفاق ،صوبے ،سیاسی جماعتیں اور سب مل کردہشت گردوں کامقابلہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں:
2010سے اب تک خیبرپختونخوا حکومت کو 417 ارب روپے دیئے ان کا بھی آڈٹ ہونا چاہئے، رقم کی ایک چوتھائی بھی خرچ ہوتی تو یہ حالات نہ ہوتے۔
وزیراعظم نے ایپکس کمیٹی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ آئی ایم ایف کا وفد وزیر خزانہ اور ٹیم کو ٹف ٹائم دے رہا ہے، شرائط سوچ سے بھی زیادہ ہیں اور موجودہ حالات میں ہمیں وہ شرائط پورے کرنے ہیں۔
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 3 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 4 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک گھنٹہ قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 4 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- ایک دن قبل




