پاکستان
روس کیساتھ سستا تیل لینے کے مذاکرات مکمل ہوگئے: مصدق ملک
وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ روس کے ساتھ مذاکرات مکمل کرلئے، معاہدے کی کمرشل تفصیلات مارچ سے قبل طے ہو جائیں گی۔

جمعہ کے روز سینیٹ اجلاس میں پالیسی بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا روس نے کہا ہے وہ پاکستان کو دنیا کے مطابق یا اس سے بہتر ڈیل دے گا۔ روس سے کمرشل کارگو کے سفر کا وقت بیس، اکیس دن ہے۔ اپریل کے ماہ میں روس سے خام تیل کے کارگوز آنا شروع ہو جائیں گے۔
وزیر مملکت برائے پٹرولیم کا کہنا تھا کہ نیشنل شپنگ کارپوریشن سے روس سے تیل منگوانے کے لئے براہ راست مذاکرات چل رہے ہیں۔ اضافی جہاز بھی چاہیے ہوں تو نیشنل شپنگ کارپوریشن مہیا کرے۔
مصدق ملک نے مزید کہا کہ عالمی پابندیوں کے باعث ایران سے براہ راست تیل اور گیس نہیں خرید سکتے۔ ایران کے ساتھ فنانشل ٹرانزیکشن بڑھانا مشکل ہے۔
جرم
واردات کے دوران فائرنگ ، 2سالہ بچی اور باپ جاں بحق
یاد رہے کہ کراچی میں آئے دن ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں اضافہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

کراچی : کراچی کے علاقے کورنگی چمڑ اچورنگی پر مبینہ طور پر فائرنگ ہوئی ملزمان کی فائرنگ سے باپ اور 2 سالہ بچی جاں بحق ہوگئےہیں ۔
پولیس روایتی طریقے سے سستی کا شکا ر ہے ، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس کی غفلت ہی باپ بیٹی کی موت کا سبب بنی ہے ،چوروں کی بندوقیں 15 منٹ کراچی پولیس کو للکارتی رہیں لیکن پولیس ہمیشہ کی طرح غفلت کا شکار رہی جس کے باعث باپ بیٹی چل بسے ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں ۔
کراچی: کورنگی چمڑاچورنگی پر فائرنگ،باپ اور 2 سالہ بچی جاں بحق#GNN #NewsUpdates #BreakingNews #GNN_Updates pic.twitter.com/QBFAIWpAfV
— GNN (@gnnhdofficial) September 24, 2023
تفصیلات کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران پش آیا ، ملزمان موٹر سائیکل پر تھے، ملزمان فائرنگ کرکے جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے ۔
یاد رہے کہ کراچی میں آئے دن ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں اضافہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔
پاکستان
ملک بھر میں مہنگائی کا جن بے قابو ،اشیائے خوردونوش مزید مہنگی
شہری کہتے ہیں حکومت مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائے۔

مہنگائی کے مارے عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئیں،اہم اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، دالوں کی قیمت میں 50 روپے فی کلو تک کا اضافہ ہو گیا۔
ملک بھرمیں مہنگائی کا جن بے قا بو ہو گیا ، روز مرہ کی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا ، اسلام آباد کے سستے بازار بھی مہنگے ہوگئے ، ملتان میں بھی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ پیٹرول مہنگا ہونے کی وجہ سے کیا جا رہا ہے ، چکن کی قیمت میں گزشتہ روز کمی دیکھی گئی تھی جبکہ چکن کی قیمت میں 50 روپے فی کلو تک اضافہ کر دیا گیا ہے ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ تاجر 12 ربیع الاول آنے کی وجہ سے اشیا ئے خوردو نوش مہنگی کر رہے ہیں ، شہریوں کا کہنا ہے کہ کسی بھی ایسے موقع پر عید ہو یا شب برات رمضان المبارک ہو یا بقرہ عید تاجر مصنوعی مہنگائی کرنے میں سب سے آگے ہیں ۔
شہریوں نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو غیر فعال قرار دے دیا ۔
شہری کہتے ہیں حکومت مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائے۔پشاورمیں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا جاسکا، آٹے کی قیمتوں کے بعد دالوں کے نرخوں کو بھی پر لگ گئے، شہر کی اوپن مارکیٹ میں لوبیا 120 سے 200 روپے، دال ماش کی قیمت میں 28 روپے جبکہ دال مونگ دال کی قیمت میں 20 روپے اضافہ دال چنا کی قیمت میں 18 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ۔
پاکستان
پاک بحریہ نےپہلا ملجم جہاز پی این ایس بابر کو بحری بیڑہ میں شامل کر لیا
پی این ملجم کلاس جہاز پاکستان نیوی کے لیے سب سے زیادہ تکنیکی طور پر جدید اور جدید ترین سطحی پلیٹ فارم ہیں

پاک بحریہ نے ترکیہ کے استنبول نیول شپ یارڈ میں منعقدہ کمیشننگ تقریب میں پہلا ملجم جہاز پی این ایس بابر کو بحری بیڑہ میں شامل کر لیا ہے۔ پاک بحریہ کی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ اس تقریب میں وزیر قومی دفاع ترکیہ یاسر گلیراور پاکستان کے نگراں وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ترکیہ کے وزیر دفاع نے پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات کو مثالی قرار دیا اور دفاعی پیداوار کے شعبے میں مزید تعاون کے امکانات کا اعتراف کیا۔انہوں نے استنبول نیول شپ یارڈ اور ASFAT (ترک فرم) کی کوششوں اور قابل ذکر کاموں کو سراہا۔ انہوں نے ترکیہ میں حالیہ تباہ کن زلزلوں کے دوران غیر معمولی تعاون پر حکومت پاکستان اور پاک بحریہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات دونوں برادر ممالک کے درمیان گہرے تاریخی رشتوں کی وجہ سے منفرد ہیں، اس لیے مستقبل میں بھی تعاون جاری رہے گا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اس بات پر زور دیا کہ جدید ترین ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس PN MILGEM جہاز خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔
پی این ملجم کلاس جہاز پاکستان نیوی کے لیے تعمیر کیے جانے والے سب سے زیادہ تکنیکی طور پر جدید اور جدید ترین سطحی پلیٹ فارم ہیں۔ بحری جہاز جدید ترین کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز بشمول جدید ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہوں گے۔پاکستان کے لیے ملجم کلاس کے چار جہازوں کی تعمیر کے معاہدے پر وزارت دفاعی پیداوار، پاکستان اور ASFAT کے درمیان 2018 میں دستخط کیے گئے تھے۔ منصوبے کے تحت، دو جہاز استنبول نیول شپ یارڈ میں جبکہ دیگر دو کراچی شپ یارڈ میں تعمیر کیے جا رہے ہیں۔تقریب میں ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ سول اور عسکری شخصیات اور استنبول نیول شپ یارڈ کے حکام نے بھی شرکت کی ہے۔
-
کھیل ایک دن پہلے
بھارتی ویزہ نہ ملنے کے باعث قومی ٹیم کاپری ورلڈکپ دبئی ٹور بھی منسوخ
-
پاکستان ایک دن پہلے
ناقص انجیکشن کا بڑا اسکینڈل ، مریضوں کی بڑی تعداد اسپتال داخل
-
تجارت ایک دن پہلے
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی
-
ٹیکنالوجی 16 گھنٹے پہلے
یوٹیوب نے ویڈیوز ایڈیٹنگ ایپ متعارف کرا دی
-
علاقائی ایک دن پہلے
پاکستانی مکینک نے پانی پر چلنے والی موٹر سائیکل بنا ڈالی
-
کھیل 2 دن پہلے
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کیلئے18 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو رہا کرنے کا حکم دے دیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
23ستمبر پشتون قوم کا کلچر ڈے ،دنیا بھر میں آباد پشتون قوم اپنا کلچر ڈے منا رہی ہے