ہندوستانی مسافر طیارے کے انجن میں  آگ لگ گئی، ہنگامی لینڈنگ

طیارے میں کل 184 مسافر سوار تھے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Feb 3rd 2023, 3:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ہندوستانی مسافر طیارے کے انجن میں  آگ لگ گئی، ہنگامی لینڈنگ

ایئر انڈیا ایکسپریس کی ابوظہبی سے کالیکٹ فلائٹ IX348 کو اس کے بائیں انجن میں آگ لگنے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کرانی پڑی۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق  طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ بتائے جارہے ہیں، طیارے میں کل 184 مسافر سوار تھے

1000 فٹ کی بلندی پر چڑھائی کے دوران نمبر 1 کے انجن میں آگ لگ گئی۔ اس کی وجہ سے پرواز کو ابوظہبی ہوائی اڈے پر واپس لوٹنا پڑا۔