پاکستان
عمران خان قومی اسمبلی کےضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے
چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہپی ٹی آئی کے سابق ارکان اسمبلی ہی متعلقہ حلقوں میں قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات لڑیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے فیصلہ تھا کہ عمران خان ضمنی انتخابات میں خود حصہ لیں گے۔عمران خان نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر فیصلہ تبدیل کر لیا۔
پارٹی کی جانب سے سابق ارکان کو ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔عمران خان نے سابق ارکان کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ سابقہ ارکان قومی اسمبلی اپنے حلقوں میں الیکشن مہم شروع کر دیں۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 33 حلقوں میں 16 مارچ کو الیکشن شیڈول جاری کر رکھا ہے۔
صحت
نگراں وفاقی وزیر صحت کی متحدہ عرب امارات کے وزیر صحت عبدالرحمن بن محمد الاویس سے ملاقات
کوپ 28کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور اسلام آباد میں گلوبل ہیلتھ سمٹ میں شرکت کی دعوت دی

نگراں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے اقوام متحدہ کے زیراہتمام سالانہ موسمیاتی کانفرنس ‘کوپ 28’ کے موقع پر دبئی میں متحدہ عرب امارات کے وزیر صحت عبدالرحمن بن محمد الاویس سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر ندیم نے اپنے ہم منصب کو ‘کوپ 28’ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور اسلام آباد میں گلوبل ہیلتھ سمٹ میں شرکت کی دعوت دی۔
ڈاکٹر ندیم جان نے اپنے ہم منصب کو پاکستان کے شعبہ صحت میں جاری اصلاحاتی ایجنڈے سےآگاہ کیا اور جنوری 2024 میں ہونے والی گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی سمٹ کے بارے میں آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ ابتدائی طور پر گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی سمٹ دسمبر 2023 میں میں منعقد ہونا تھی تاہم دسمبر میں متحدہ عرب امارات کی میزبانی میں ‘کوپ 28’ کانفرنس کے پیش نظر جنوری میں جی ایچ ایس ایس کی تاریخیں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس سربراہی اجلاس کا مقصد اقوام عالم کو اکٹھا کرنا اور مستقبل کی کسی بھی عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمت عملی تیار کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم ادویات اور ویکسین کی مقامی تیاری میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے پاکستان میں فارما پارک قائم کر رہے ہیں۔متحدہ عرب امارات کے وزیر صحت نے گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی ایجنڈا کی تعریف کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی صحت سلامتی سمٹ وقت کی ضرورت ہے، متحدہ عرب امارات کی قیادت ایسے منصوبوں میں دلچسپی رکھتی ہے جو پاکستانی عوام کی خدمت کرتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر صحت نے باہمی تعلقات اور صحت کے شعبے میں بھی شراکت داری کو کو مزید مضبوط اور بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
صحت
نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی بل گیٹس سے ملاقات
وفاقی وزیر ڈاکٹر ندیم جان نے دبئی میں COP-28 کانفرنس کے موقع پر ان سے ملاقات کی اور پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے اتوار کو بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔
وفاقی وزیر نے دبئی میں COP-28 کانفرنس کے موقع پر ان سے ملاقات کی اور پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
ڈاکٹر ندیم جان نے پاکستان میں جاری پولیو ویکسینیشن مہم کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنا رہا ہے۔
ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ پاکستان میں بچوں تک ویکسین کی 100% رسائی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے بعد دیگر پروگراموں میں پولیو ورکرز کی خدمات سے استفادہ کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ماں اور بچے کی صحت، غذائیت اور خاندانی منصوبہ بندی کے پروگراموں میں کارکنوں کی خدمات لینے کے لیے ایک جامع منصوبہ بنایا ہے۔ بل گیٹس نے وزیر صحت کے جامع منصوبے کی تعریف کی۔ ڈاکٹر ندیم جان نے پولیو کے خاتمے کے لیے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کو سراہا۔
پاکستان
کینیڈین سیکیورٹی ایجنسی کا دورہ پاکستان منسوخ
ذرائع کا کہنا ہے کہ آڈٹ میں کامیابی پر پی آئی اے اور دیگر ایئرلائنز کی برطانیہ اور یورپ کیلئے پروازیں بحال ہو جائیں گی

میڈیا ذرائع کے مطابق ٹرانسپورٹ کینیڈا کے وفد نے آج کراچی ایئرپورٹ پر پہنچنا تھا۔ ٹرانسپورٹ کینیڈین وفد نے ایئرپورٹس کی سیکیورٹی اور کینیڈا کی پروازوں کی جانچ کرنا تھی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کینیڈیا وفد آئندہ سال 2024 میں دورہ کرے گا۔اس سے قبل ایاسا کی جانب سے بحرانوں میں گھری پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا سیفٹی آڈٹ مکمل کرلیا گیا ہے۔ آیاسا نے نجی ایئرلائن ایئر بلو اور چارٹر کارگو سروس ویژن ایئرکا بھی آڈٹ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آڈٹ میں کامیابی پر پی آئی اے اور دیگر ایئرلائنز کی برطانیہ اور یورپ کیلئے پروازیں بحال ہو جائیں گی۔
-
پاکستان 3 گھنٹے پہلے
الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کی نشستوں میں کمی کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
چلاس مسافر بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی
-
دنیا ایک دن پہلے
بنگلادیش نیشنل پارٹی نے عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا
-
تجارت ایک دن پہلے
سردی آتے ہی مرغی کے انڈوں کی قیمت میں مزید اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
کوپ 28 کانفرنس سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں ،انوارلحق کاکڑ
-
پاکستان ایک دن پہلے
بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ پی ٹی آئی کے چیئرمین منتخب
-
تجارت 2 دن پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان، پٹرول کے نرخ برقرار
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کوشکست دے دی