جی این این سوشل

تجارت

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 44 ڈالر کی کمی جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونا 1300 روپے مزید مہنگا ہوگیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 44 ڈالر کی کمی جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونا 1300 روپے مزید مہنگا ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں یکدم 44 ڈالر کی کمی ہوگئی، اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1911 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب پاکستان میں جمعے کے روز بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1300 روپے اور 1114 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدر آباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 8 ہزار 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد ایک لاکھ 78 ہزار 755 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کے بعد چاندی کی نئی قیمت نے بھی ملکی تاریخ کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے، اور فی تولہ چاندی 50 روپے کے اضافے کے بعد 2350 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جب کہ دس گرام چاندی 42 روپے 86 پیسے کے اضافے کے بعد 2014 روپے 74 پیسے پر پہنچ گئی۔

تجارت

مریم نواز کی نیدرلینڈ کمپنیوں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور تجارتی تعلقات کے فروغ اور صوبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز کی نیدرلینڈ کمپنیوں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

وزیراعلیٰ پنجاب نے نیدرلینڈ کی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی ہے ۔

پاکستان میں نیدر لینڈ کی سفیر ہینا ئڈے سے جمعہ کے روز لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز  نے کہاکہ پنجاب فصلوں کی کاشت، آبپاشی کے طریقوں اورجدید زرعی مشینوں سمیت مختلف شعبوں میں نیدر لینڈز سے تعاون کا خواہاں ہے۔

واضح رہے کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور تجارتی تعلقات کے فروغ اور صوبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں 4.120 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ

19 اپریل 2024 کوزرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 13.281 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، اسٹیٹ بینک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں  4.120 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لیکر اب تک مجموعی طور پر 4.120 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 30 جون 2023 کو زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 9.160 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.445 ارب ڈالر اوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.715 ارب ڈالر تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق 19 اپریل 2024 کوزرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 13.281 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.981 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.299 ارب ڈالر تھا۔

جاری مالی سال کے آغازسے لیکر اب تک سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 3.536 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرمیں 584 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سندھ حکومت کا یکم مئی یوم مزدور پر عام تعطیل کا اعلان

اس دن ملک بھر میں تمام اسکول، نجی اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے یکم مئی کو بھی بینک تعطیل کا اعلان متوقع ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ  حکومت  کا  یکم مئی یوم مزدور پر عام تعطیل کا اعلان

کراچی : سندھ حکومت کی جانب سے  یکم مئی یوم مزدور پر عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے اور اس حوالے سے چیف سیکرٹری سندھ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن کے سرکلر میں یکم مئی کو عام تعطیل کے طور پر شامل کیا گیا ہے، اس دن ملک بھر میں تمام اسکول، نجی اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے یکم مئی کو بھی بینک تعطیل کا اعلان متوقع ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اس سال یکم مئی چھٹی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll