پی ڈی ایم اے نےبارشوں کے باعث ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کردیا


مون سون کے ایک اور طاقتور اسپیل کے زیراثر آج سے ملک کے اکثرمقامات پر گرج چمک کے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
آج سے 17 جولائی تک اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور مشرقی بلوچستان میں بادل برسیں گے۔ پی ڈی ایم اے نےبارشوں کے باعث ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کردیا۔
واضح رہے کہ این ڈی ایم اے نے 13 سے 17 جولائی تک شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کردیا ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک کے بیشتر شہروں میں 13 سے 17 جولائی تک شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کردیا۔ پہاڑی برساتی نالوں میں پانی کا بہاؤ بڑھنے کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے کابل، سندھ، چناب اور جہلم میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے، تربیلا، تونسہ، گڈوبیراج میں ہلکے،کالا باغ و چشمہ میں درمیانے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔
شدید بارشوں کے باعث تونسہ بیراج میں درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال کا امکان ہے، چناب میں مرالہ اور خانکی،دریا کابل میں نوشہرہ پر ہلکے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے پہاڑی برساتی نالوں میں پانی کا بہاؤ بڑھنے کا امکان ہے۔
اعلامیے کے مطابق دریائے سوات ، پنجکوڑہ اور ان کے ملحقہ ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے، جھل مگسی، کچھی، سبی، قلعہ سیف اللہ، ژوب اور موسیٰ خیل کے نالوں بھی بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔ خضدار، آواران، لسبیلہ اور قلات میں مقامی فلیش فلڈ کا خدشہ ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا ڈیم 74 فیصد جبکہ منگلا ڈیم 44 فیصد تک بھر چکے ہیں، دریاؤں اور ندی نالوں کے قریبی آبادی شدید بارشوں اور رات میں محتاط رہیں، تیز بہاؤ کی صورت میں ندی نالے، پل اور پانی میں ڈوبی سڑکوں سے نہ گزریں۔

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 16 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 7 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 17 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 11 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 16 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 16 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل






