پاکستان
پی ایس ایل 8: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلے جانے والے نمائشی میچ کیلئے انتظامات کاسلسلہ جاری
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے آغاز سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلے جانے والے نمائشی میچ کیلئے انتظامات کاسلسلہ جاری ہے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے آغاز سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلے جانے والے نمائشی میچ کیلئے انتظامات کاسلسلہ جاری ہے جبکہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) سے کھلاڑیوں کی واپسی کا عمل بھی تقریبا مکمل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق 13 فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل 8 سے قبل کوئٹہ میں لیگ کی دو معروف ٹیموں گلیڈی ایٹر اور پشاور زلمی کے درمیان بگٹی اسٹیڈیم میں اتوار کو نمائشی میچ کھیلا جائے گا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلےباز عمر اکمل، عثمان قادر، محمد حارث اور اسامہ میر سمیت دیگر کھلاڑی کوئٹہ پہنچ گئے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑی جمعہ کی شب شاہین شاہ آفریدی کی شاہد آفریدی کی صاحبزادی سے نکاح کی تقریب میں شرکت کے بعد کوئٹہ پہنچیں گے جس میں کپتان بابراعظم بھی شامل ہیں۔
پاکستان کے بڑا نام شاہد آفریدی بھی ایکشن میں دیکھائی دینگے، اس کے علاوہ پی سی بی کےچیف سلیکٹر ہارون رشید بھی کوئٹہ پہنچ گئے ہیں جبکہ امپائرز پینل میں شامل علیم ڈار اور آصف یعقوب کے ساتھ کمنٹری پینل کے ارکان نے بھی کوئٹہ کا رخ کرلیا ہے۔
دوسری جانب صوبائی حکومت کی جانب سے انتظامات کاسلسلہ زوروشور کے ساتھ جاری ہے،اس سلسلے میں سیکورٹی کے سخت ترین حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ نمائشی میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروقخت ہوچکے ہیں جن کی قمیت محض 20 روپے مقرر کی گئی تھی۔
دنیا
سلامتی کونسل اسرائیل کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے میں کردار ادا کرے، امیر قطر
اسرائیل نے غزہ پر بمباری کے دوران تمام اخلاقی معیارات کو پامال کیا ہے، تمیم بن حماد آل ثانی

امیر قطر تمیم بن حماد آل ثانی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے اسرائیل کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے میں کردار ادا کرے۔
انہوں نے دارالحکومت دوحہ میں خلیج تعاون کونسل(جی سی سی) کے سربراہی اجلاس سے خطاب کے دوران بین الاقوامی برادری کی طرف سے غزہ میں جاری تصادم کو روکنے کے اقدامات میں ناکامی کو شرمناک قرار دیا۔
امیر قطر نے کہا کہ یہ بہت شرمناک ہے کہ بین الاقوامی برادری2 ماہ سے انتہائی سنگین جرائم کو جاری رکھنے کی اجازت دیئے ہوئے ہے اور ایک منظم اور شعوری انداز میں معصوم شہریوں کا قتل عام کیا جارہا ہے جس میں خواتین اور بچوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عارضی جنگ بندی مستقل جنگ بندی کا متبادل نہیں ہو سکتی ہے۔ خطے میں المیے اور سانحات سے بچنے کا یہی واحد راستہ ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کے لیے ان کی ریاست کے حق کو تسلیم کر ے۔
تمیم بن حماد نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ پر بمباری کے دوران تمام اخلاقی معیارات کو پامال کیا ہے، انفرا سٹرکچر کو تباہ کیا اور انتہائی انسانی ضروریات کی فراہمی کو معطل کیا ہے۔ انہوں نے اسرائیل کی طرف سے شہریوں کا نشانہ بنانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا اپنے دفاع کا حق کسی صورت اس بات کی اجازت نہیں کہ وہ فلسطینیوں کی نسل کشی کرے۔
پاکستان
خاتون جب بھی تقاضا کرے شوہر حق مہر کی ادائیگی کا پابند ہوگا: سپریم کورٹ
بلاوجہ کی مقدمہ بازی ختم کرنے کیلئے عدالتوں کو جرمانہ کرنے سے ہچکچانا نہیں چاہیے

خاتون جب بھی تقاضا کرے شوہر حق مہر کی ادائیگی کا پابند ہوگا: سپریم کورٹ
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے حق مہر کے حوالے سے فیصلہ سنا دیا، خاتون جب بھی تقاضا کرے شوہر حق مہر کی ادائیگی کا پابند ہو گا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے حق مہر کے حوالے سے فیصلہ تحریر کیا جو تین صفحات پر مشتمل ہے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حق مہر شرعی تقاضا ہے جس کا تحفظ ملکی قوانین میں بھی موجود ہے، حق مہر کی ادائیگی کا وقت نکاح نامہ میں مقرر نہ ہو تو بیوی کسی بھی وقت تقاضا کرسکتی ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ کیس میں بیوی کو حق مہر کے حصول کیلئے مقدمہ دائر کرنا پڑا جو 6 سال بعد سپریم کورٹ پہنچا، عدالتوں نے غیر ضروری اپیلیں دائر کرنے پر شوہر کو جرمانہ عائد نہیں کیا، غیر ضروری اپیلوں پر جرمانہ کیا ہوتا تو نوبت یہاں تک نہ پہنچتی، غیرضروری اپیلیں دائر کرنے سے عدالتی نظام مفلوج ہوتا جارہا ہے۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں مزید کہا ہے کہ بلاوجہ کی مقدمہ بازی ختم کرنے کیلئے عدالتوں کو جرمانہ کرنے سے ہچکچانا نہیں چاہیے۔
سپریم کورٹ نے بیوی کو حق مہر میں تاخیر پر خاوند پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا اور خالد پرویز کی اہلیہ ثمینہ کو حق مہر کی ادائیگی کے حکم کیخلاف اپیل خارج کر دی۔
تجارت
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کی کمی
قیمت میں کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 218100 روپے تک پہنچ گئی

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (اے پی جی جے اے) کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
1300 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 218,100 روپے تک پہنچ گئی ہے جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 1114 روپے کمی کے بعد 186,986 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر کمی سے 2028 ڈالر فی اونس پر طے پائی۔
-
دنیا 49 منٹ پہلے
امریکہ کا اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے میں تشدد میں ملوث اسرائیلی افراد پر ویزا پابندی کا اعلان
-
دنیا 2 دن پہلے
انڈونیشیا،آتش فشاں پھٹ جانے سے 11 کوہ پیما ہلاک
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کوشکست دے دی
-
پاکستان 2 دن پہلے
الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کی نشستوں میں کمی کا اعلان
-
ٹیکنالوجی 6 گھنٹے پہلے
اسپاٹی فائے” نے اپنے ایک ہزار 500 ملازمین کو فارغ کردیا
-
پاکستان 20 گھنٹے پہلے
عدالت نے صحت کا رڈ کی بندش پر حکومت سے جواب طلب کر لیا
-
تجارت 3 گھنٹے پہلے
اے ڈی بی نے پاکستان کےلئے 65کروڑ 88 لاکھ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی
-
تجارت ایک دن پہلے
ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار