جی این این سوشل

کھیل

شاہین آفریدی نکاح کے بندھن میں بندھ گئے

قومی پیسر کا نکاح شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کے ساتھ مقامی مسجد میں ہوا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شاہین آفریدی نکاح کے بندھن میں بندھ گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 قومی ٹیسٹ کرکٹر شاہین آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی کا نکاح ہوگیا۔

شاہین آفریدی کا نکاح شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کے ساتھ مقامی مسجد میں ہوا۔ فاسٹ بولر شاہین کا نکاح ذکریا مسجد میں مولانا عبدالستار نے پڑھایا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق شاہین اور انشا کی مہندی کی تقریب گزشتہ رات منعقد کی گئی تھی، 2 روز قبل شاہین آفریدی نکاح کیلئے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے تھے۔ 

انشا آفریدی ڈاکٹر بن رہی ہیں اس لیے شادی کی بقیہ رسومات ان کی گریجویشن کے بعد ہوں گی۔ پچھلے سال دسمبر میں شاہین اور انشا کی شادی کی تاریخ نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی تھی۔

دسمبر 2022ء کے آخری ہفتے میں سابق عبوری چیف سلیکٹر کے گھر میں شادی کی گھنٹیاں بجنے لگیں جب شاہد آفریدی کی سب سے بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی نے نصیر ناصر خان سے شادی کی۔ 

اس وقت قومی ٹیم میں شادیوں کا سیزن چل رہا ہے۔ تیز گیند باز حارث رؤف نے شادی کی تقریبات کا آغاز کیا جب وہ دسمبر 2022ء میں مزنا مسعود ملک کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

بائیں ہاتھ کے بلے باز شان مسعود نے جنوری میں نشے خان سے شادی کی۔ اسی ماہ سٹار آل راؤنڈر شاداب خان نے سب کو حیران کر دیا کیونکہ انہوں نے اعلان کیا کہ انہوں نے لیجنڈ سپنر ثقلین مشتاق کی بیٹی سے نکاح کرلیا ہے۔

شاداب خان کی شادی کی باقی تقریبات شاہین کے نکاح کے چند دن بعد 9 اور 10 فروری کو ہوں گی۔ دریں اثناء حارث کی شادی کی تقریب بھی اس سال ہونے کی امید ہے۔

تجارت

اسمبلی میں گندم کے سرکاری ریٹ پر ہنگامہ آرائی

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومت کے خلاف کسان باہر آنے ہی والے ہیں اور پھر حکومت ان کو کسی صورتت بھی کنٹرول نہیں کر سکے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسمبلی میں  گندم کے سرکاری  ریٹ پر ہنگامہ آرائی

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ گندم کا ریٹ حکومت کی جانب سے 3900 روپے فی من مقرر کیا گیا جبکہ حکومت اس ریٹ پر کسان سے گندم خرید ہی نہیں رہی ان کے درمیان حکومت نے ایک مافیا پال رکھا ہے جو کسانوں سے کھیل رہا ہے اور کم قیمت میں ان سے گندم خریدی جا رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے کوئی پیکج نہیں ہے ۔ 

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومت کے خلاف کسان باہر آنے ہی والے ہیں اور پھر حکومت ان کو کسی صورتت بھی کنٹرول نہیں کر سکے گی ۔

انہوں نے کہا کہ غریب کسان کو ہر صورت گندم پر سبسڈی دی جائے اور کسانوں کو اس پیکج پر ریلیف دیا جائے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مریم نواز کے خلاف پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر

قانون کے مطابق کوئی بھی شخص ریاستی اداروں کی وردی نہیں پہن سکتا،درخواست

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز کے خلاف پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست  دائر

لاہور کی سیشن عدالت میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔

آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ مریم نواز نے پولیس کی سرکاری وردی پہنی، تاہم قانون کے مطابق کوئی بھی شخص ریاستی اداروں کی وردی نہیں پہن سکتا۔

درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کے خلاف پولیس کو درخواست دی گئی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ لہٰذا عدالت مریم کے خلاف پولیس کی وردی پہننے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ چنگ پولیس ٹریننگ کالج میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے پولیس وردی میں ملبوس پریڈ کا معائنہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی قصور مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو گرفتاری سے بھی روک دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی قصور مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی قصور میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

 جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شیر افضل مروت کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے شیر افضل مروت کی دو ہفتوں کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو گرفتاری سے بھی روک دیا۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ شیر افضل مروت صاحب کوئی علاقہ چھوڑا ہے جہاں آپ پر پرچہ نہیں ہوا، جس پر شیر افضل مروت نے کہا کہ مائی لارڈ پورے ملک میں پرچے ہو رہے ہیں۔

عدالت نے شیر افضل مروت سے استفسار کیا کہ یہ قصور میں پرچہ درج ہوا تھا جس پر شیر افضل مروت نے کہا کہ جی قصور میں جلسہ کیا تھا تو پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تھا۔

بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیر افضل مروت کی 10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض دو ہفتوں کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی اور انہیں دو ہفتوں میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll