پاکستان
روپےکی قدر میں کمی: آئل سیکٹر بحران کا شکار
روپے کی قدر میں مسلسل کمی کی وجہ سے آئل سیکٹرشدید بحران کا شکار ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق روپے کی قدر میں غیر معمولی کمی کی وجہ سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو بھی شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو سرمائے کی قلت کا سامنا ہے جس سے آئل سیکٹر کا کاروبار خطرے میں پڑگیا اور ریفائنریز بھی متاثر ہونے لگیں۔
آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے ہنگامی مراسلے کے ذریعے وزارت توانائی اور اوگرا سے مدد مانگ لی۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ریفائنریز کی ٹریڈ فنانس کی حد میں اضافہ کیا جائے بصورت دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل جاری رکھنا دشوار ہوگا۔
مراسلے میں آئل انڈسٹری کو درپیش سنگین بحرانی کیفیت سے آگاہ کرتے ہوئے فوری طور پر اجلاس بلانے اور سرمائے کی شدید قلت کا شکار آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ریفائنریز کی ٹریڈن فنانس کی حد بڑھانے کی اپیل کی گئی ہے ۔
خط میں کہا گیا ہے کہ روپے کی قدر میں یک دم بڑی گراوٹ نے انڈسٹری کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا جس کے لیٹر آف کریڈٹ ابھی موجودہ شرح مبادلہ کے لحاظ سے سیٹل ہونے ہیں جبکہ درآمد کی گئی مصنوعات فروخت کی جاچکی ہیں۔
اس نقصان سے نہ صرف پہلے سے دباؤ کا شکار آئل انڈسٹری کے منافع پر اثر پڑے گا بلکہ سیکٹر کی بقاء بھی خطرے میں پڑ جائے گی کیونکہ کچھ کیسز میں نقصان کا حجم پورے سال کے منافع سے بھی زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔ او سی اے سی نے حکام سے اپیل کی ہے کہ آئل انڈسٹری کو بحران سے نکالنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔
دنیا
غزہ میں امدادی سامان کی رسائی کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے، امریکا
غزہ میں پہنچنے والی امداد کوبڑھانے کی ضرورت ہےجو اسرائیلی حکومت پر واضح کر دیا ہے، ترجمان امریکی دفتر خارجہ

امریکہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں ایندھن اور دیگر امداد کی رسائی کی اجازت دینے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ غزہ میں پہنچنے والی امداد کافی نہیں ہے۔ اسے بڑھانے کی ضرورت ہے اور ہم نے اسرائیل کی حکومت پر یہ واضح کر دیا ہے۔اقوام متحدہ نے بتایا تھا کہ پیر کو 100 امدادی ٹرک اور تقریباً 69 ہزار لیٹر ایندھن مصر سے غزہ پہنچایا گیا۔
اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجاک نے منگل کو صحافیوں کو بتایا کہ یہ امداد 170 ٹرکوں اور ایک لاکھ 10 ہزار لیٹر ایندھن کی یومیہ اوسط سے بہت کم ہے جو 24 سے 30 نومبر کے درمیان جنگ میں وقفے کے دوران فلسطین میں داخل ہوئی ۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے گذشتہ ہفتے سات اکتوبر کو غزہ سے اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد مشرق وسطیٰ کے اپنے تیسرے دورے پر اسرائیلی حکومت پر دباؤ ڈالا کہ وہ امداد کی ترسیل میں اضافہ کرے اور حماس کے خلاف کارروائی میں شہریوں کو کم سے کم نقصان پہنچائے۔
واضع رہے کہ اسرائیلی فورسز نے منگل کے روز جنوبی غزہ کے مرکزی شہر خان یونس پر دھاوا بول دیا تھا۔گذشتہ ہفتے زمینی حملے، جسے حماس کے ساتھ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سب سے بڑی کارروائی سمجھا جا رہا ہے۔
پاکستان
پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی کی چین کے نائب وزیر برائے تجارت لی فی سے ملاقات
ملاقات میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے

بیجنگ: چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے منگل کو یہاں بیجنگ میں چین کے نائب وزیر برائے تجارت لی فی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران چین کو پاکستان کی برآمدات بڑھانے سمیت دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
تجارت
اے ڈی بی نے پاکستان کےلئے 65کروڑ 88 لاکھ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی
یہ مقامی وسائل بڑھانے اور سیلاب سے تباہ حال سکولوں کی بحالی پرخرچ ہوں گے

منیلا: ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی )نے پاکستان کےلئے 65کروڑ 88 لاکھ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی۔بدھ کواے ڈی بی کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کےلئے 65 کروڑ 88 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دی گئی ہے اور یہ رقم تین مختلف منصوبوں پر خرچ کی جائے گی ۔بینک کا کہنا ہے کہ فنڈ زکی فراہمی کا مقصد پائیدار معاشی ترقی کے ہدف کا حصول ہے۔
یہ مقامی وسائل بڑھانے اور سیلاب سے تباہ حال سکولوں کی بحالی پرخرچ ہوں گے، ان فنڈز سے غذائی تحفظ کےلئے زرعی پیداوار میں اضافہ اور پاکستان کو حالیہ تباہ کن سیلاب سے پیدا بحران سے نکلنے میں مدد ملے گی۔
اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی کا مقصد پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنانا ہے، اس میں سے 30 کروڑ ڈالر مقامی وسائل بڑھانے کےلئے پالیسی اصلاحات پر خرچ کیے جائیں گے۔اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ پروگرام کا مقصد ٹیکس، انتظامی امور، اخراجات مینجمنٹ اور سرمایہ کاری میں بہتری لانا ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر جنرل برائے ایشیاء یوگینی زوکوف نے کہاکہ فنانسنگ کی یہ اہم نئی لہر پاکستان کو گزشتہ سال کے بحران اور سپر فلڈ کے اثرات سے نکلنے اور طویل مدتی ترقی کی راہ پر واپس لانے میں مدد کرے گی
-
ٹیکنالوجی 6 گھنٹے پہلے
اسپاٹی فائے” نے اپنے ایک ہزار 500 ملازمین کو فارغ کردیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کوشکست دے دی
-
دنیا 58 منٹ پہلے
امریکہ کا اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے میں تشدد میں ملوث اسرائیلی افراد پر ویزا پابندی کا اعلان
-
دنیا ایک دن پہلے
اسرائیل فلسطین تنازعہ کے دوران غزہ میں اب تک 63صحافی جان کی بازی ہار گئے
-
تجارت 3 گھنٹے پہلے
اے ڈی بی نے پاکستان کےلئے 65کروڑ 88 لاکھ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
ن لیگ کے سابق یوسی چیئرمین سید ابرارشاہ بیٹے سمیت اسلام آباد میں قتل
-
دنیا 2 دن پہلے
فلپائن میں زلزلے کے مسلسل دو جھٹکے، ریکٹر سکیل پر شدت بالترتیب 6.9 اور 5.4 ریکارڈ
-
تجارت 44 منٹ پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کی کمی