جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان نے جیل بھرو تحریک کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جیل بھرو تحریک کا اعلان کر دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان نے جیل بھرو تحریک کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سب انتظار کریں میں کال دوں گا، ہم پاکستان کی جیلوں کو بھر دیں گے تاکہ ان کا شوق پورا ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے پاس ملک  کو ٹھیک کرنے کاکوئی روڈ میپ نہیں، انہیں ملک کی بربادی کی کوئی فکر نہیں کیونکہ ان کے پیسے باہر پڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے مجھےجیل میں ڈالنے کا پلان بنایا ہوا ہے،ان کا منصوبہ تحریک انصاف کو کمزور کرناہے، سارا پاکستان آج عدلیہ کی طرف دیکھ رہا ہے،میں امید رکھتا کہ ہماری عدلیہ آئین کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

عمران خان نے کہا کہ شیخ رشید پر مقدمات پر مقدمات بنائے جا رہے ہیں،رجیم چینج کیخلاف لکھنے والوں کو باری باری اٹھایا گیا،ان کا مقصد اپوزیشن کو سائیڈلائن کرنا ہے تاکہ ٹیم کا 12واں کھلاڑی لندن سےآئے۔

پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کے 72 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی کے 72 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان تحریک انصاف کے 72 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی کے 72 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے درجنوں کارکنوں کو زمان پارک آپریشن کے دوران جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں حراست میں لیا گیا تھا۔

مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی کی جج عبہر گل کی عدالت میں ہوئی، جنہوں نے فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے 72 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے تمام افراد کو عدم ثبوت کی بنیاد پر مقدمے سے بری کردیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

اسلام آباد،سٹیٹ بینک نےزر مبادلہ کا کاروبار کرنے والی 3کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کر دیے

اب ان کمپنیوں کو زرمبادلہ کا کاروبار کرنے کی اجازت نہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد،سٹیٹ بینک نےزر مبادلہ کا کاروبار کرنے والی 3کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کر دیے

اسلام آباد: سٹیٹ بینک نےزر مبادلہ کا کاروبار کرنے والی 3 کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کر دیے ہیں۔

بینک کے جاری بیان کے مطابق میسرز کیپیٹل ایکس چینج کمپنی، بی (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور گوہر ایکس چینج کمپنی کے زرمبادلہ سے متعلق لائسنس منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

 لہٰذا اب ان کمپنیوں کو زرمبادلہ کا کاروبار کرنے کی اجازت نہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عثمان ڈار کے خلاف اینٹی کرپشن کیس ،تفتیشی افسر پھر تبدیل

جو تفتیشی افسر نے حکومتی دباؤ میں آنے سے انکار کیا ہے، اسے تبدیل کر دیا جاتا ہے،عثمان ڈار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عثمان ڈار کے خلاف اینٹی کرپشن کیس ،تفتیشی افسر پھر تبدیل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ میرے خلاف قائم جعلی اینٹی کرپشن کیس میں جس تفتیشی افسر نے حکومتی دباؤ میں آنے سے انکار کیا اسے تبدیل کر دیا گیا۔پہلے تفتیش سیالکوٹ سے گوجرانوالہ منتقل ہوئی پھر گوجرانوالہ سے لاہور اور اب کیس کے آخری لمحات پر جب جرح مکمل ہونی تھی تفتیشی افسر بدل دیا گیا

اپنے ٹویٹر پیغام میں عثمان ڈار نے کہا  ہے کہ میرے خلاف اینٹی کرپشن کا جعلی اور بوگس کیس بنایا گیا، کہتے ہیں جس تفتیشی افسر نے حکومتی دباؤ میں آنے سے انکار کیا ہے، اسے تبدیل کر دیا جاتا ہے۔کیس کے آخری لمحات میں جرح مکمل ہونے سے قبل تفتیشی افسر بدل دیا گیا، پوری تفتیش کے دوران میرے خلاف ایک روپے کی کرپشن نہیں نکال سکے۔

عثمان ڈار نے مزید کہا کہ جیسے چراغ بجھنے سے پہلے پوری طاقت سے پھڑپھڑاتا ہے ویسے ہی سسلین مافیا اپنے گارڈ فادرز کے ذریعے پوری طاقت سے اقتدار بچانے کی آخری کوشش کر رہا ہے لیکن جیت پھر بھی انصاف کی ہو گی آئین کی ہو گی اور عوام کی ہو گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll