جی این این سوشل

کھیل

قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ بلوچستان پولیس میں ڈی ایس پی بن گئے

کوئٹہ: قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ بلوچستان پولیس میں ڈی ایس پی بن گئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ بلوچستان پولیس میں ڈی ایس پی بن گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کرکٹر نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کا خیرسگالی سفیر مقرر کرکے ڈی ایس پی کے رینک سے نوازا گیا ہے، انکا عہدہ اعزازی ہوگا۔

آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  نسیم شاہ نوجوانوں کے لیے رول ماڈل ہے، نسیم شاہ نے محدود وسائل کے باوجود اپنا مقام بنایا۔

عبدالخالق شیخ نے کہا کہ نسیم شاہ کو اعزازی ڈی ایس پی مقرر کرنا بلوچستان پولیس کیلئے اعزاز ہے، قومی ہیرو کی خدمات کو سراہتے ہوئے اعزاز دے رہے ہیں۔

قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار ڈیوٹی دیتے ہوئے نیند کی پرواہ نہیں کرتے، بچپن میں پولیس سے ڈرتا تھا۔

نسیم شاہ کو ڈی ایس پی کا رینک لگانے کی تقریب میں اعلیٰ پولیس افسران اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

تجارت

آئی ایم ایف سے مذاکرات میں روپے کی قدرمیں بڑی کمی کا کوئی امکان نہیں، محمد اورنگزیب

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر مضبوط اور شرح تبادلہ مستحکم ہیں، وفاقی وزیر خزانہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی ایم ایف سے مذاکرات میں روپے کی قدرمیں بڑی کمی کا  کوئی امکان نہیں، محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمومی طور پر پاکستانی کرنسی کی قدر میں سالانہ 6 سے لیکر8فیصد کی حد سے زیادہ کمی کاکوئی جوازنہیں ہے، آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پاکستانی روپے کی قدر پر اثر نہیں پڑے گا۔

پاکستان یو ایس انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن اور ایگزم بینک کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزواشنگٹن ڈی سی میں بلوم برگ کوانٹرویو اورمختلف وفود سے ملاقاتوں میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر مضبوط اور شرح تبادلہ مستحکم ہیں، آنے والے برسوں میں معاشی شرح نمو 4 فیصد سے تجاوز کر جائے گی۔

بلوم برگ کو انٹرویومیں وزیرخزانہ نے کہاکہ عمومی طور پر پاکستانی کرنسی کی قدر میں سالانہ 6 سے لیکر8فیصد کی حد سے زیادہ کمی کاکوئی جوازنہیں ہے۔ اس بار آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پاکستان کو اربوں ڈالر کے قرضوں کے حصول کے ساتھ ساتھ ملک میں اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈا پر عمل درآمد تیز ہو گا اور ان مذاکرات سے کرنسی کی قدرمیں کسی بڑی کمی کاکوئی امکان نہیں ہے،

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہواہے، ایکسچینج ریٹ مستحکم ہے، ترسیلات زراوربرآمدات میں اضافہ ہواہے، ان سب میں جو چیزسب کچھ تبدیل کرسکتی ہے وہ تیل کی قیمتیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت زراعت اورانفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت صنعتوں کو فروغ دینا چاہتی ہے، حکومت بالخصوص آئی ٹی اورزراعت پرخصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ آنے والے برسوں میں نمو کی شرح کو4 فیصد سے اوپرلایا جاسکے۔

وزیر خزانہ نے امریکی عہدیداروں کو پاکستان میں اصلاحات کے ایجنڈے کے بارے میں بھی بتایا اورکہاکہ ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے ، توانائی کے شعبے کے مسائل کے حل اور سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنا اصلاحات کے عمل میں شامل ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں دو روز مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی فی تولہ قیمت 1700 کمی کے بعد 2لاکھ 50ہزار200روپے ہوگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں دو روز مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد سونا 1700 روپے تولہ سستا ہو گیا۔

اس کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 50ہزار200روپے ہوگئی، دس گرام سونے کی قیمت میں 1458روپے کمی ہوئی ہے۔

دس گرام سونے کی نئی قیمت 2لاکھ 14ہزار 506 روپے ہو گئی ہے، دوسری جانب سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایس پی اے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 286.37 ریال، 22 قیراط ایک گرام 262.51 ریال،18 قیراط ایک گرام214.78 ریال رہی اور ہ 21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 250.24 ریال رہے۔

گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,402.29 ریال، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,516.68 اور 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,745.47 ریال میں فروخت کی جاتی رہی جبکہ ایک کلو گرام سونا 287,988 ریال میں دستیاب رہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

فلسطین کی اقوام متحدہ میں رکنیت دوریاستی حل میں مدد گار ثابت نہیں ہو گی، امریکہ

امریکا دوریاستی حل کی حمایت کرتا ہے اور اسے جلد از جلد نافذ کرنے کے لئے متحرک ہے، امریکی سفیر لنڈا تھامس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فلسطین کی اقوام متحدہ میں  رکنیت دوریاستی حل میں مدد گار ثابت نہیں ہو گی، امریکہ

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس نےکہا کہ فلسطین کی اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت مشرق وسطی کے تنازعے کے دو ریاستی حل میں مدد گار ثابت نہیں ہو گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نےسیئول میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ انہیں اقوام متحدہ کی ایسی قرارداد نظر نہیں آئی جس میں فلسطینی اتھارٹی کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی سفارش کی گئی ہو اور اس میں اسرائیل فلسطین تنازعہ کے دو ریاستی حل کی رہنمائی میں مدد ملے ۔

انہوں نے کہاکہ امریکا فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت حاصل کرنے کی درخواست کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر کو جوبائیڈن بھی واضح کر چکے ہیں کہ امریکا دوریاستی حل کی حمایت کرتا ہے اوراسے جلد از جلد نافذ کرنے کے لئے متحرک ہے

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll