دنیا
جاسوسی غباروں کو واشنگٹن کی فضاؤں میں بھیجنے پر احتجاجاً چین کا دورہ ملتوی: انٹونی بلنکن
واشنگٹن: امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے جاسوسی غباروں کو واشنگٹن کی فضاؤں میں بھیجنے پر احتجاجاً چین کا دورہ ملتوی کر دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اعلان کیا ہے کہ وہ اتوار سے شروع ہونے والا چین کا دورہ احتجاجاً ملتوی کر رہے ہیں۔ انٹونی بلنکن کو مشرق وسطیٰ کے اہم دورے کے بعد چین جانا تھا۔
وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بتایا کہ چین کی جانب سے جاسوسی غبارے امریکی فضائی حدود میں بھیجنے پر دورہ ملتوی کر رہا ہوں۔ چین نے ہماری قومی سلامتی کی خلاف ورزی کی ہے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل پینٹاگون نے ایک مشتبہ چینی جاسوس غبارے کا امریکی فضائی حدود میں سراغ لگایا تھا اور ریڈ الرٹ جاری کیا تھا جس پر امریکی فضائیہ کے طیاروں نے غبارے کو گھیر لیا تھا۔
جاسوسی غبارے کے معاملے پر چین نے امریکا سے معذرت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ یہ ایک پرائیوٹ کمپنی کی ملکیت ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق تحقیقاتی کام پر مامور تھا۔
چین کے اس مؤقف کو امریکا نے ناکافی قرار دیتے ہوئے متنبہ کیا تھا کہ آئندہ ایسی کسی حرکت پر سخت سے سخت جواب دیا جائے گا۔
پاکستان
آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو یا نہ ہو پاکستان کے معاشی مسائل میں اضافہ ہونا ہے،فواد چوہدری
انتخابات نہ ہوئے تو پاکستان میں ایک غیر آئینی سیٹ اپ کا قیام ہو گا،رہنما پاکستان تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آئین پر عمل نہ ہوا اور انتخابات نہ ہوئے تو اس کا سیدھا مطلب پاکستان میں ایک غیر آئینی سیٹ اپ کا قیام ہو گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں انتخابات کا مطلب ہے کہ یہ حکومت دس اگست کو فارغ ہو گی سوال یہ ہے تین مہینوں میں کیا معجزہ ہونا ہے کہ پی ڈٰ ایم الیکشن میں چلی جائے؟ اس کا کوئی امکان نہیں، آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو یا نہ ہو پاکستان کے معاشی مسائل میں اضافہ ہونا ہے اور پی ڈی ایم کی سیاست میں واپسی کا دور دور امکان نہیں۔
اگر پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں آئین پر عمل نہ ہوا اور انتخابات نہ ہوئے تو اس کا سیدھا مطلب پاکستان میں ایک غیر آئینی سیٹ اپ کا قیام ہو گا جو سال دوسال نہیں جب تک چل سکے گا چلے گا لیکن جو حالات ہیں یہ اقدام پاکستان میں خانہ جنگی کی ابتداءً کرسکتا ہے اور کوئ اسے نہیں روک سکے گا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 30, 2023
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں آئین پر عمل نہ ہوا اور انتخابات نہ ہوئے تو اس کا سیدھا مطلب پاکستان میں ایک غیر آئینی سیٹ اپ کا قیام ہو گا جو سال دوسال نہیں جب تک چل سکے گا چلے گا، لیکن جو حالات ہیں یہ اقدام پاکستان میں خانہ جنگی کی ابتداء کرسکتا ہے اور کوئی اسے نہیں روک سکے گا۔
پاکستان
عید سے پہلے تنخواہیں ملیں گی یا نہیں؟ حکومت کا بڑا فیصلہ
سندھ حکومت نے عید الفطر سے قبل ماہ اپریل کی تنخواہ ایڈوانس میں دینے کا فیصلہ کر لیا۔

سندھ حکومت نے عید الفطر سے قبل ماہ اپریل کی تنخواہ ایڈوانس میں دینے کا فیصلہ کر لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ خزانہ سندھ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق عید سے قبل 17 اپریل کو سرکاری اورنیم سرکاری اداروں کے ملازمین کو تنخواہ ادا کی جائے گی ۔
نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ اسمبلی اور سندھ ہائی کورٹ کے ملازمین کو بھی ایڈوانس تنخواہ ادا کی جائے گی۔
اس کے علاوہ سروسز ٹربیونل اور محتسب کے ملازمین کو بھی ایڈوانس تنخواہ ملے گی۔
پاکستان
سینیٹ: سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور
اپوزیشن ارکان کا احتجاج، عدلیہ پر حملہ نامنظور کے نعرے لگائے

اسلام آباد: سینٹ اجلاس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور کرلیا گیا۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل ایوان میں پیش کرنے کی تحریک جمع کرائی۔
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کرنےکی اپوزیشن کی تحریک مسترد کرنے کے بعد بل فوری طور پر منظور کرنے کی تحریک منظور کی گئی۔
اپوزیشن ارکان سینیٹ میں احتجاج کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ کی ڈائس کے سامنے پہنچ گئے اور عدلیہ پر حملہ نامنظور کے نعرے لگائے۔
اس دوران سینیٹ سکیورٹی نے حکومتی اور اپوزیشن بینچز کے درمیان حصار بنالیا جس کے بعد سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر منظوری کے لیے پیش کیا گیا۔
بل کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا، بل کے حق میں 60 اور مخالفت میں 19 ووٹ آئے۔
-
ٹیکنالوجی 16 گھنٹے پہلے
حکومت پاکستان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت میں بلاک، رپورٹ
-
پاکستان 17 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
عالمی سفارتی محاذ پر پاکستان کی بڑی کامیابی
-
پاکستان 17 گھنٹے پہلے
پاکستان تحریک انصاف کے 72 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم
-
پاکستان ایک دن پہلے
از خودنوٹس اور آئینی اہمیت کے حامل مقدمات پر سماعت مؤخر کرنیکا حکم
-
دنیا 2 دن پہلے
روس نے جاپان کے پانیوں میں سپر سانک اینٹی شپ میزائل داغ دیئے
-
پاکستان 17 گھنٹے پہلے
گریٹر ڈائیلاگ ناگزیر ہے ،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ
-
پاکستان 10 گھنٹے پہلے
عید سے پہلے تنخواہیں ملیں گی یا نہیں؟ حکومت کا بڑا فیصلہ