جی این این سوشل

جرم

اسلام آباد ،ایف نائن پارک میں خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد ،ایف نائن پارک میں خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون دوست کےساتھ ایف نائن پارک میں تھی جسے اسلحے کی نوک پر 2 ملزمان نے یرغمال بنا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

مقدمے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ملزمان نے مجھے جنگل میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا اور معاملے کو چھپانے پر زور دیا، اگر کسی کو بھی اس بارے میں بتایا تو تمہیں جان سے مار دیں گے۔

پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرلے گی۔

کھیل

8 بار اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ ٹی20 ورلڈکپ کے سفیر نامزد

ہ یوسین بولٹ کا بطور سفیر میگا ایونٹ کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کرے گا، آئی سی سی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

8 بار  اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ ٹی20 ورلڈکپ کے  سفیر نامزد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اولمپک لیجنڈ یوسین بولٹ کو مینز ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر بنانے کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یوسین بولٹ کا بطور سفیر میگا ایونٹ کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کرے گا۔

8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ورلڈکپ کے میچوں میں بھی شرکت کریں گے۔

اس موقع پر یوسین بولٹ کہا کہ “میں آئندہ آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ کا سفیر بننے پر خوش ہوں، ویسٹ انڈیز (کیریبین) جہاں کرکٹ زندگی کا حصہ ہے، اس کھیل نے ہمیشہ ایک خاص مقام رکھا ہے، عالمی سطح پر کرکٹ کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کا منتظر ہوں۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا آغاز یکم سے ہوگا جو 29 جون 2024 تک ویسٹ انڈیز اور امریکا میں منعقد ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

عدالت نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت 6 مئی تک معطل رہے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے نوٹیفکیشن معطل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت 6 مئی تک معطل رہے گا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ یہ بتائیں پنجاب میں 120 گرام کی روٹی25 روپے میں ہے۔ ضلعی حکومت کے نمائندے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے کہا کہ وہ دوسری صوبائی حکومت ہے، آٹا یہاں مہنگا ہے اور اسلام آباد میں کرائے بھی زیادہ ہیں، متعلقہ افسر موجود نہیں، پیراوائز کمنٹس دے دیتے ہیں، مناسب وقت دے دیں۔ 

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ تندور والوں سے پوچھا آٹا کتنے کا آرہا ہے یا لوگوں کو خوش کرنے کو آرڈر جاری کر دیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 6 مئی تک متلوی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر فریقین تفصیلی جواب عدالت میں جمع کرائیں۔

یاد رہے نان بائی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کو چیلنج کیا تھا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کی یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش

کھاد کی قلت سے بچنے کیلئےیوریا کھاد فوری درآمد کا معاملہ ای سی سی کے اجلاس میں پیش کیا جائے،رانا تنویر حسین کی ہدایت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کی یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار راناتنویرحسین نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کر دی۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر صنعت وپیداوار رانا تنویر حسین نے ہدایت کی ہے کہ کھاد کی قلت سے بچنے کےلئے2 لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد فوری درآمد کا معاملہ ای سی سی کے اجلاس میں پیش کیا جائے،خریف سیزن میں یوریا کھاد کی مانگ گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.6 فیصد زیادہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے فرٹیلائزر ریویو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےکیا۔ انہوں نے کہاکہ قلت سے بچنے کے لیے 2 لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد فوری درآمد کا معاملہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائےکیونکہ خریف سیزن میں یوریا کھاد کی مانگ گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.6 فیصد زیادہ ہے۔
اس حوالے سے وزارت صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد کی قیمت اور سپلائی کو مستحکم کرنے کے لیےبڑا فیصلہ کرتے ہوئے فرٹیلائزر ریویو کمیٹی کے ذریعے خریف سیزن کے لیے یوریا کھاد کی درآمد کی سفارش کی ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ درآمد کا مقصد ملک میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانا ہے،درآمد سے پاکستان کے کسانوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔ 
انہوں نے کہا کہ یوریا کھاد کی بروقت درآمد سے قیمت میں نمایاں کمی آئے گی،مقامی یوریا کھاد کی مارکیٹ مستحکم ہو گی،کسانوں کو خریف سیزن میں یوریا کھاد بلا تعطل میسر ہوگی، وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہاکہ تمام مقامی یوریا فرٹیلائزر پلانٹس بھی پوری صلاحیت کے ساتھ فعال رہیں گے۔ 
رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت کسانوں کے فائدے کے لیے فرٹیلائزر انڈسٹری کو گیس کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔ترجمان وزارت صنعت و پیداوار نے کہا کہ یوریا کھاد کی درآمد کا حتمی فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی آئندہ اجلاس میں کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll