جی این این سوشل

پاکستان

پرویز مشرف کی میت کو تدفین کے لیے پاکستان لایا جائے گا

سابق صدر اور آرمی چیف پرویزمشرف کی میت کو تدفین کے لیے پاکستان لایا جائے گا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پرویز مشرف کی میت کو تدفین کے لیے پاکستان لایا جائے گا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی میت کو پاکستان لے کر جانے کیلئے اہل خانہ کی  جانب سے قونصل خانہ دبئی میں درخواست کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق  پرویزمشرف کی میت لینے کیلئے  پاکستان سےطیارہ کل صبح دبئی پہنچےگا۔ خصوصی طیارہ نور خان ائیربیس سے دبئی کے المکتوم ائیرپورٹ پہنچے گا۔

خیال رہے کہ پرویز مشرف کی والدہ دبئی اور والد کراچی میں مدفون ہیں۔

واضح رہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف انتقال کرگئے ہیں۔ پرویز مشرف طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرعلاج تھے۔

پاکستان

تحریک انصاف نے 26 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت مانگ لی

پاکستان تحریک انصاف نے 26 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت مانگ لی۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تحریک انصاف نے 26 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت مانگ لی

پاکستان تحریک انصاف نے 26 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت مانگ لی۔

پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز نے ضلعی انتظامیہ کو درخواست جمع کرائی ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ صدرپی ٹی آئی اورضلعی انتظامیہ کے آج شام مذکرات ہوں گے۔

صدرپی ٹی آئی لاہور کا کہنا تھاکہ ضلعی انتظامیہ نےابھی تک جلسے کی تحریری اجازت نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ جلسے کیلئے ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا ہے اور کل سماعت ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان تحریک انصاف پر پابندی سے ایسا ردعمل آئے گا جو آپ سوچ نہیں سکتے،فواد چوہدری

ظالموں کے خلاف عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے،رہنما پاکستان تحریک انصاف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان تحریک انصاف  پر پابندی  سے    ایسا ردعمل آئے گا جو آپ سوچ نہیں سکتے،فواد چوہدری

 پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر عمران خان یا پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی کوشش ہوئی تو ایسا ردعمل آئے گا جو آپ سوچ نہیں سکتے۔

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ حکمران اتحاد کی میٹنگ کے نتیجے میں ایک مضحکہ خیز پریس ریلیز سامنے آئی ہے، ڈمی پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلا کر عوام کے حقوق کو پامال کرنے کی کوشش جاری ہے، ملک میں آئین کو ختم کرکے ایسا گروپ مسلط کر دیا گیا ہے جس کی عوام میں کوئی حیثیت نہیں، عوام سے خوفزدہ گروہ صرف جبر پر قائم ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تمام بینکس عوامی لین دین کیلئے بند

اسٹیٹ بینک نے 24 مارچ کو  تعطیل کا اعلان کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تمام بینکس عوامی لین دین کیلئے بند

اسٹیٹ بینک نے 24 مارچ کو  تعطیل کا اعلان کردیا، تمام بینکس عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں برس رمضان المبارک کی پہلی تاریخ  23 مارچ کے روز ہونے کا امکان ہے جو کہ پہلے ہی ایک عام تعطیل ہے جس کے باعث زکواۃ کی کٹوتی کیلئے جمعے کے روز بینکوں میں عوامی لین دین بند رہے گی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 24 مارچ کو تمام ڈیولپمنٹ فنانشل انسٹیٹیوشنز (ڈی ایف آئیز) اور مائیکرو فنانس بینک (ایم ایف بیز) عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll