جی این این سوشل

پاکستان

یوم یکجہتی کشمیر:کشمیریوں کے عزم کو دبایا نہیں جاسکتا،آئی ایس پی آر

 ملک بھر آج یوم یکجہتی کشمیر  ملی جوش اور جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

یوم یکجہتی کشمیر:کشمیریوں کے عزم کو دبایا نہیں جاسکتا،آئی ایس پی آر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے وزیراعظم شہبازشریف آزادکشمیر اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ کشمیر اور پاکستان کو ملانے والے تمام راستوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیریوں کا ساتھ دینے کا عزم کا اظہار کیا جائے گاجبکہ سائرن بجاکر ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی جائےگی۔

عسکری قیادت کا پیغام

عسکری قیادت  نے یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر کشمیری بھائیوں کو بھرپورخراج تحسین پیش کیا ہے۔ٓچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی،مسلح افواج کے سربراہان  کی جانب سے خصوصی پیغام میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کے عزم کو دبایا نہیں جاسکتا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر  کے مطابق خصوصی پیغام میں  کہا گیا ہے کہ کشمیروں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق ارادیت ملنا چاہیے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا پیغام

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارت اگر یہ سمجھتا ہے کہ وہ کشمیری عوام کے آہنی عزم  کو کچل سکتا ہے تووہ  غلطی پر ہے، یوم یکجہتی کشمیر پر  اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازعہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر  حل طلب مسائل میں سے ایک ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارت نے جموں وکشمیر کے عوام کو جبر سے دبایا  ہوا ہے، مقبوضہ کشمیر میں صورتحال  بھارت کے  پانچ اگست دو ہزار انیس کے غیر قانونی اقدامات کے بعد بدترین رخ اختیارکرچکی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو پاکستان اور کشمیریوں نے  یکسر مسترد کر دیا ہے،کچھ بھی ہوجائے،پاکستانی قوم  کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ شانہ بشانہ  کھڑی ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو  کا پیغام

بلاول بھٹو زرداری نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  جب تک کشمیری بھارتی مظالم کا شکار ہیں پاکستان کبھی بھی چین سے نہیں بیٹھے گا ، جموں و کشمیر کا تنازع پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون رہے گا۔

ان  کا کہنا ہے کہ ہم کشمیری عوام کی اس وقت تک غیرمتزلزل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے جب تک کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت حاصل نہیں ہو جاتا۔

تجارت

امریکی ڈالر کی قدر میں دوبارہ کمی

ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں دوبارہ کمی کی واپسی ہوئی ہے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی ڈالر کی قدر میں دوبارہ کمی

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں گیارہ پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 284 روپے 3 پیسے سے کم ہو کر 283 روپے 92 پیسے ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پہلا روزہ 23 کو ہو یا 24 کو، عید 22 اپریل کو ہوگی: سیکرٹری رویتِ ہلال ریسرچ کونسل

رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کا کہنا ہے کہ پہلا روزہ 23 مارچ کو ہو یا 24 کو، عید الفطر 22 اپریل کو ہی ہوگی۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پہلا روزہ 23 کو ہو یا 24 کو، عید 22 اپریل کو ہوگی: سیکرٹری رویتِ ہلال ریسرچ کونسل

رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کا کہنا ہے کہ پہلا روزہ 23 مارچ کو ہو یا 24 کو، عید الفطر 22 اپریل کو ہی ہوگی۔

خالد اعجاز مفتی نے اپنے بیان میں کہا کہ  نیاچاند منگل اوربدھ کی درمیانی رات 10 بجکر 23 منٹ پر پیداہوگا،  بدھ 22 مارچ کی شام چاند واضح دکھائی دینےکا امکان کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کہیں اگر مطلع  انتہائی صاف ہُوا تو وہاں چاند کی رویت ہوگی۔

خالداعجاز مفتی نے یہ بھی کہا کہ پہلا روزہ 23 مارچ کو ہو یا 24 کو، عیدالفطر 22 اپریل کو ہی ہوگی، 23 مارچ کو پہلا روزہ  ہوا تو روزے لازماً 30 ہوں گے۔

خیال رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا۔

علاوہ ازیں سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات ، آسٹریلیا و دیگر ممالک میں آج چاند نظر نہیں آیا اور ان ممالک میں پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکا کا پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

واشنگٹن: امریکی  وزارت خارجہ کی رپورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کے آزادی مارچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں نئی حکومت کے دور میں انسانی حقوق کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا کا پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی انسانی حقوق سے متعلق سالانہ رپورٹ میں گزشتہ برس 2022 میں سابق وزیراعظم عمران خان کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سے منظرنامے کو شامل کو کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد تحریک انصاف کے احتجاج، عوامی ریلیوں اور آزادی مارچ کے دوران گرفتاریاں کی گئیں اور دو اموات بھی ہوئیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ اس دوران فوج اور عدلیہ پر تنقیدی مواد نشر یا شائع کرنے پر آئینی پابندیاں نافذ کی گئیں اور میڈیا کو سیاستدانوں کی تقاریر اور انتخابات سے متعلق کوریج کو سنسر کرنے پر مجبور کیا گیا۔

امریکی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اب بھی آزادیٔ اظہارِ رائے اور میڈیا پر سنگین پابندیوں کے علاوہ صحافیوں کو بلاجواز گرفتاریوں، تشدد، سنسر شپ، اور جبری گمشدگی کا سامنا ہے۔

رپورٹ میں پاکستان بھر کی جیلوں میں سخت اور جان لیوا حالات زار کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے اور سیاسی قیدیوں پر تشدد پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

تاہم امریکی رپورٹ میں تسلیم کیا گیا ہے کہ 2022 میں ہونے والے انتخابات میں زیادہ تر علاقوں میں سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے انتخابی مہم چلانے، الیکشن لڑنے یا ووٹ مانگنے کے حق میں کوئی مداخلت نہیں کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll