رضاکارانہ طور پر جیل بھرو تحریک کے لیے رجسٹریشن کرائیں، پھر تاریخ دوں گا: عمران خان
لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ رضاکارانہ طور پر جیل بھرو تحریک کے لیے رجسٹریشن کرائیں، پھر تاریخ دوں گا۔


سابق وزیراعظم عمران خان نے جاری کردہ اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ قومیں قانون کے تحت چلتی ہیں، آئین فیصلہ کرتا ہے کیا جائز ہے کیا ناجائز؟ لیکن جب سے امپورٹڈ حکومت آئی ہے، آئین کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عدالت نے اسلام آباد بلدیاتی الیکشن 48 گھنٹے میں کرانے کا حکم دیا، مہینہ ہوگیا لیکن اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہیں ہو رہے ہیں، آئین بنیادی حقوق کی حفاظت کرتا ہے مگر ہمارے لوگوں کو اٹھایا گیا، ایک ٹویٹ پر لوگوں کو اٹھا کر تشدد کیا گیا، کئی لوگوں کا تشدد کے بعد ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہوا۔
عمران خان نے کہا کہ عدالت شیخ رشید کو ضمانت دیتی ہے توسندھ و بلوچستان میں کیسز بنائے جاتے ہیں، عدالت کہتی ہے فواد چودھری کو عدالت میں پیش کریں لیکن وہ اسلام آباد لے جاتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 25 مئی کو پرامن احتجاج کرنے والوں پر تشدد کیا گیا، قوم کا آئین اور قانون پر سے اعتماد اٹھتا جا رہا ہے، آئین میں واضح ہے کہ 90 دن میں الیکشن ہوں گے، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حکومتیں آئین کے تحت تحلیل کیں، ملک بحران اور سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے 2 حکومتوں کی قربانی دیں، 20 سے 25 دن ہوگئے لیکن الیکشن کمیشن اور گورنرز نے الیکشن کی تاریخ نہیں دی، اگر 90 دن سے آگے گئے تو آئین میں واضح ہے کہ آرٹیکل 6 لگے گا، پوری قوم عدالتوں کی طرف دیکھ رہی ہے، نظریہ ضرورت سے ملک کے نیچے جانے کا سفر شروع ہوا، اب بھی وہی وقت ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اگر 90 دن سے الیکشن آگے گئے تو انصاف کیلئے جیل بھرو تحریک کا فیصلہ کیا، جن پر کرپشن کے مقدمات تھے، انہیں جیل میں شاہانہ انداز میں رکھا گیا، مریم کو پانامہ انکشاف کے بعد جیل میں رکھا گیا، کوئی تشدد نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ایک راستہ یہ ہے کہ ہڑتال کریں، پہیہ جام کریں، پتھراؤ کریں لیکن ملک میں معاشی بحران ہے، اس لئے ہڑتال نہیں کر رہے ہیں، پرامن جدوجہد کے طور پر جیل بھرو تحریک کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جیل بھرو تحریک سے حقیقی آزادی اور حقیقی جمہوریت حاصل کریں گے۔
چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز بہاولپور کے طلبہ وطالبات کا پاک فوج کے زیرِ اہتمام معلوماتی دور
- 21 گھنٹے قبل

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، فی کلو کتنے کی ہو گئی؟
- 20 گھنٹے قبل
نیوزی لینڈ، آسٹریلیا میں سال 2026 کا آغاز ہوگیا
- 20 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
وزیراعظم کی یواے ای صدرسے ملاقات، دو طرفہ تعلقات ،معاشی و دیگرامور پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

نئے سال کا آغاز :پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں اور جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ
- 25 منٹ قبل
سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت
- 20 گھنٹے قبل
پاکستان کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی پر سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 20 گھنٹے قبل
جھنگ میں یونیورسٹی بس اور مسافر وین میں تصادم میں 14 افراد ہلاک، 29 زخمی
- 18 گھنٹے قبل

وزیراعظم نے سرمایہ کاروں کو مزید سہولیات کی فراہمی کے لئے سفارشات طلب کرلیں
- 14 منٹ قبل

خیبرپختونخوا کے عوام کی رائے میں فیلڈ مارشل عاصم منیرسال 2025 کے ہیرو قرار
- 30 منٹ قبل

جہلم: ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بدانتظامی پر ایم ایس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
- 7 منٹ قبل

لاہور:نئے سال 2026 کیلئے پولیس کا سیکیورٹی پلان سامنے آگیا
- 2 دن قبل










