جی این این سوشل

تجارت

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی واقع

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 200 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں  کمی واقع
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا 2 لاکھ 4 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 172 روپے کم ہوکر 175154 روپے ہے، عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر بڑھ کر 1870 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

تجارت

اسلام آباد،سٹیٹ بینک نےزر مبادلہ کا کاروبار کرنے والی 3کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کر دیے

اب ان کمپنیوں کو زرمبادلہ کا کاروبار کرنے کی اجازت نہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد،سٹیٹ بینک نےزر مبادلہ کا کاروبار کرنے والی 3کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کر دیے

اسلام آباد: سٹیٹ بینک نےزر مبادلہ کا کاروبار کرنے والی 3 کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کر دیے ہیں۔

بینک کے جاری بیان کے مطابق میسرز کیپیٹل ایکس چینج کمپنی، بی (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور گوہر ایکس چینج کمپنی کے زرمبادلہ سے متعلق لائسنس منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

 لہٰذا اب ان کمپنیوں کو زرمبادلہ کا کاروبار کرنے کی اجازت نہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سینیٹ: سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور

اپوزیشن ارکان کا احتجاج، عدلیہ پر حملہ نامنظور کے نعرے لگائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سینیٹ: سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور

اسلام آباد: سینٹ اجلاس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور کرلیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل ایوان میں پیش کرنے کی تحریک جمع کرائی۔

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کرنےکی اپوزیشن کی تحریک مسترد کرنے کے بعد بل فوری طور پر منظور کرنے کی تحریک منظور کی گئی۔

اپوزیشن ارکان سینیٹ میں احتجاج کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ کی ڈائس کے سامنے پہنچ گئے اور عدلیہ پر حملہ نامنظور کے نعرے لگائے۔

اس دوران سینیٹ سکیورٹی نے حکومتی اور اپوزیشن بینچز کے درمیان حصار بنالیا جس کے بعد سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر منظوری کے لیے پیش کیا گیا۔

بل کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا،  بل کے حق میں 60 اور مخالفت میں 19 ووٹ آئے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عید سے پہلے تنخواہیں ملیں گی یا نہیں؟ حکومت کا بڑا فیصلہ

سندھ حکومت نے عید الفطر سے قبل ماہ اپریل کی تنخواہ ایڈوانس میں دینے کا فیصلہ کر لیا۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عید سے پہلے تنخواہیں ملیں گی یا نہیں؟ حکومت کا بڑا فیصلہ

سندھ حکومت نے عید الفطر سے قبل ماہ اپریل کی تنخواہ ایڈوانس میں دینے کا فیصلہ کر لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ خزانہ سندھ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق عید سے قبل 17 اپریل کو سرکاری اورنیم سرکاری اداروں کے ملازمین کو تنخواہ ادا کی جائے گی ۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ اسمبلی اور سندھ ہائی کورٹ کے ملازمین کو بھی ایڈوانس تنخواہ ادا کی جائے گی۔

اس کے علاوہ سروسز ٹربیونل اور محتسب کے ملازمین کو بھی ایڈوانس تنخواہ ملے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll