جی این این سوشل

پاکستان

لاہور ہائی کورٹ نے گھریلو صارفین کو500 یونٹس تک سبسڈی دینے کا حکم دے دیا

لاہور ہائی کورٹ نے گھریلو صارفین کو500 یونٹس تک سبسڈی دینے کا حکم دے دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور ہائی کورٹ نے گھریلو صارفین کو500 یونٹس تک سبسڈی دینے کا حکم دے دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے مختلف نوعیت کی 3659 درخواستوں پر سماعت کی تھی ۔

عدالت کے روبرو اظہر صدیق سمیت دیگر وکلا نے موقف اختیار کیا تھا کہ حکومت نے بجلی کے بلوں میں غیر قانون طور پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز نافذ کردئیے ہیں جس سے صارفین کو اضافہ بجلی کے بل بھیجے گئے ہیں۔

اس حوالے سے قواعد وضوابط پر عمل نہیں کیا گیا لہذا عدالت بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ سمیت دیگر سرچارجز کی وصولی کو غیر قانونی قرار دے .

عدالت نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ سمیت دیگر سرچارجز کی وصولی غیر قانونی قرار دیدیا عدالت نے زرعی اور گھریلو صارفین کے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمبٹ کو خلاف قانون قرار دیا۔

عدالت نے 500 یونٹ تک گھریلو صارفین کو زیادہ سے زیادہ سبسڈی قرار دیا،عدالت نے فیول ایذجسٹمنٹ کی وصولی کو کالعدم قرار دے دیا ،عدالت نے سولر اور نیوکلئیر سمیت دیگر ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کا حکم دیا،اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف نیپراکو کارروائی کرنے کا حکم بھی دیدیا گیا۔ عدالت کا فیصلہ 81صفحات پر مشتمل ہے ۔

پاکستان

تحریک انصاف نے 26 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت مانگ لی

پاکستان تحریک انصاف نے 26 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت مانگ لی۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تحریک انصاف نے 26 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت مانگ لی

پاکستان تحریک انصاف نے 26 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت مانگ لی۔

پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز نے ضلعی انتظامیہ کو درخواست جمع کرائی ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ صدرپی ٹی آئی اورضلعی انتظامیہ کے آج شام مذکرات ہوں گے۔

صدرپی ٹی آئی لاہور کا کہنا تھاکہ ضلعی انتظامیہ نےابھی تک جلسے کی تحریری اجازت نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ جلسے کیلئے ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا ہے اور کل سماعت ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تمام بینکس عوامی لین دین کیلئے بند

اسٹیٹ بینک نے 24 مارچ کو  تعطیل کا اعلان کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تمام بینکس عوامی لین دین کیلئے بند

اسٹیٹ بینک نے 24 مارچ کو  تعطیل کا اعلان کردیا، تمام بینکس عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں برس رمضان المبارک کی پہلی تاریخ  23 مارچ کے روز ہونے کا امکان ہے جو کہ پہلے ہی ایک عام تعطیل ہے جس کے باعث زکواۃ کی کٹوتی کیلئے جمعے کے روز بینکوں میں عوامی لین دین بند رہے گی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 24 مارچ کو تمام ڈیولپمنٹ فنانشل انسٹیٹیوشنز (ڈی ایف آئیز) اور مائیکرو فنانس بینک (ایم ایف بیز) عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکا کا پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

واشنگٹن: امریکی  وزارت خارجہ کی رپورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کے آزادی مارچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں نئی حکومت کے دور میں انسانی حقوق کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا کا پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی انسانی حقوق سے متعلق سالانہ رپورٹ میں گزشتہ برس 2022 میں سابق وزیراعظم عمران خان کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سے منظرنامے کو شامل کو کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد تحریک انصاف کے احتجاج، عوامی ریلیوں اور آزادی مارچ کے دوران گرفتاریاں کی گئیں اور دو اموات بھی ہوئیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ اس دوران فوج اور عدلیہ پر تنقیدی مواد نشر یا شائع کرنے پر آئینی پابندیاں نافذ کی گئیں اور میڈیا کو سیاستدانوں کی تقاریر اور انتخابات سے متعلق کوریج کو سنسر کرنے پر مجبور کیا گیا۔

امریکی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اب بھی آزادیٔ اظہارِ رائے اور میڈیا پر سنگین پابندیوں کے علاوہ صحافیوں کو بلاجواز گرفتاریوں، تشدد، سنسر شپ، اور جبری گمشدگی کا سامنا ہے۔

رپورٹ میں پاکستان بھر کی جیلوں میں سخت اور جان لیوا حالات زار کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے اور سیاسی قیدیوں پر تشدد پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

تاہم امریکی رپورٹ میں تسلیم کیا گیا ہے کہ 2022 میں ہونے والے انتخابات میں زیادہ تر علاقوں میں سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے انتخابی مہم چلانے، الیکشن لڑنے یا ووٹ مانگنے کے حق میں کوئی مداخلت نہیں کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll