پاکستان
آل پارٹیز کانفرنس 9 فروری کو بھی موخر کر دی گئی
نیشنل ایکشن پلان پر نظر ثانی کے لیے بلائی گئی اے پی سی ایک بار پھر موخر کر دی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دہشت گردی کے مسئلے پر بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس آج یعنی 7 تاریخ کو ہونی تھی، لیکن گزشتہ روز اس کی نئی تاریخ کا اعلان یعنی 9 فروری جمعرات کا اعلان کیا گیا تھا۔ لیکن ایک بار پھر اس کانفرنس کو موخر کر دیا گیا ہے اور نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کل صبح انقرہ روانہ ہوں گے، وہ صدر اردوان سے زلزلے کی تباہی، جانی نقصان پر افسوس اور تعزیت،ترکیہ کے عوام سے یک جہتی کریں گے۔
وزیراعظم کے دورہ ترکیہ کی وجہ سے جمعرات 9فروری کو بلائی گئی اے پی سی مؤخر کی جا رہی ہے، اتحادیوں کی مشاورت سے نئی تاریخ کا اعلان ہوگا.
اجلاس میں دہشت گردی اور درپیش چیلنجز کے مقابلے کی مشترکہ حکمت عملی مرتب کی جائے گی جبکہ نیشنل ایکشن پلان پر نظرثانی ہوگی۔
رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت کو اب تک حکومت کی جانب سے اے پی سی میں شمولیت کا باضابطہ دعوت نامہ نہیں ملا۔ اگر دعوت نامہ ملا تو شرکت پر مشاورت کریں گے۔
واضح رہے کہ پشاور پولیس لائنز دھماکے کے بعد دہشتگردی کیخلاف مشترکہ حکمت عملی بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس بلائی گئی ہے۔
پاکستان
حکومت کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولیات دینے کا اعلان
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ 2024-2023 پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ قانونی طریقے سے زرمبادلہ کو فروغ کے لیے مندرجہ ذیل مراعات دی جائیں گی۔

اسلام آباد: نئے مالی سال کا بجٹ 14 ہزار 460 ارب روپے کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ 2024-2023 پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ قانونی طریقے سے زرمبادلہ کو فروغ کے لیے مندرجہ ذیل مراعات دی جائیں گی۔
بیرون ملک مقیم پاکستانی زر مبادلہ کا اہم ترین ذریعہ ہیں اور ترسیلات زر ہماری برآمدات کے 90 فیصد کے برابر ہیں۔
زرمبادلہ کارڈز کی کیٹگری میں ایک نئے ’’ڈائمنڈ کارڈ‘‘ کا اجرا کیا جا رہا ہے جو کہ سالانہ 50 ہزار ڈالر سے زائد زرمبادلہ بھیجنے والوں کو جاری کیا جائے گا۔
اس کیٹگری کے لیے مندرجہ ذیل مراعات دی جائیں گی۔
- ایک غیر ممنوعہ بور اسلحے کا لائسنس
- گریٹس پاسپورٹ (اس قسم کا پاسپورٹ اہم سرکاری شخصیات کو دیا جاتا ہے)
- پاکستانی سفارتخانوں اور قونصل خانوں تک ترجیحی رسائی
- پاکستانی ائیر پورٹس پر فاسٹ ٹریک امیگریشن کی سہولت
- Remittance Card Holders کو قرعہ اندازی کے ذریعے بڑے انعامات دینے کے لیے اسٹیٹ بینک کے ذریعے اسکیم کا اجرا
پاکستان
ترسیلات زر کےذریعے غیرمنقولہ جائیداد خریدنے پر 2فیصد ٹیکس ختم
سالانہ 50 ہزار ڈالر سے زائد ترسیلات زر بھیجنے والوں کو ڈائمنڈ کارڈ جاری ہوگا۔

اسلام آباد: نئے مالی سال کا بجٹ 14 ہزار 460 ارب روپے کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ 2024-2023 پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بجٹ میں ترسیلات زر کےذریعے غیرمنقولہ جائیداد خریدنے پر 2 فیصد ٹیکس ختم کیا جا رہا ہے۔
ریمٹنس کارڈ کی کیٹگری میں ایک نئے ڈائمنڈ کارڈ کا اجراء کیا جارہا ہے، سالانہ 50 ہزار ڈالر سے زائد ترسیلات زر بھیجنے والوں کو ڈائمنڈ کارڈ جاری ہوگا۔
پاکستان
وزیر اعظم شہباز شریف کا بجٹ اجلاس میں اظہار خیال
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا جائے گا،وزیر اعظم پاکستان

وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سیلاب سے نقصانات تباہ کن تھے، سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے اقوام عالم سے امداد کی اپیل کی گئی، سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے وفاق نے ایک سو ارب روپے خرچ کیے۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ کیا جائے گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کو درپیش مشکلات کا احساس ہے، اندازہ ہے مہنگائی نے عام آدمی کی مشکلات بڑھا دی ہیں، عوامی مسائل حل کرنے پر توجہ ہے۔
انہوں نے معاشی ٹیم کی ملکی معیشت کے استحکام کے لیے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ چیلنجز اور سیلاب کے باوجود معاشی ٹیم کی خدمات قابل ستائش ہیں، حکومت زراعت اور آئی ٹی کی جدت پر خطیرسرمایہ کاری کرے گی، چھوٹے کسانوں کے لیے بلاسود قرضوں میں توسیع کی جائے گی۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کا اہم ایجنڈا آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری ہے، شہبازشریف نے کہا کہ وزیرخزانہ نے معاشی صورتحال پر کل بھرپور پریس کانفرنس کی، 14 ماہ میں پہلا امتحان آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ تھا، سابقہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ روس یوکرین جنگ سے عالمی منڈیوں میں چیزوں کی قیمتیں بڑھیں، آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کی جاچکی ہیں، امید ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری دے دی جائے گی، کوئی چیز ایسی باقی نہیں جو آئی ایم ایف معاہدے میں رکاوٹ بنے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عام آدمی پر مہنگائی کا بے پناہ بوجھ بڑھا ہے، پوری دنیا میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، مغربی ممالک کی معیشت اتنی طاقتور ہے کہ عوام کو ریلیف دے سکے، بدقسمتی سے ہمارے معاشی حالات ایسے نہیں ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دیرینہ دوست چین نے پاکستان کی مدد کی، آئی ایم ایف کے حوالے سے سعودی عرب، یو اے ای نے ہمارا ہاتھ تھاما، سعودی عرب اور یو اے ای نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر فراہم کیے، سعودی عرب اور یواے ای کے بے حد شکر گزار ہیں۔
وزیرعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ مہنگائی نےغریب آدمی پر بے پناہ بوجھ ڈالا ہے، پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں واضح کمی آئی ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ زرعی شعبے میں بہت جلد اچھے نتائج مل سکتے ہیں، کسان کو گندم کی قیمت اچھی ملی تو ریکارڈ پیداوار ہوئیں، ویلیو ایڈیشن سے زرمبادلہ میں اضافہ ہوسکتا ہے، دنیا میں معیشت کا پہیہ سیاسی استحکام سے جڑا ہوتا ہے، سیاسی استحکام کے بغیرمعاشی استحکام نہیں آسکتا، ایک سال سے سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی استحکام نےمعاشی سرگرمیوں کا پہیہ جام کردیا، ملک میں سیاسی استحکام لانے کیلئےکوشاں ہیں، غریب آدمی مہنگائی کے بوجھ تلے پس چکا ہے ، کم از کم تنخواہ میں خاطرخواہ اضافہ کرنا ہوگا، تنخواہیں اور پنشن آدھی سے بھی کم ہوگئی ہیں
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی نے اپنے ہی گلگت اسمبلی کے اسپیکر کو عدم اعتماد کے ذریعے عہدے سے ہٹادیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
موبائل فونز کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکس مزید نہ بڑھانے کا فیصلہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
جہانگیر ترین کی جماعت کا نام ’استحکام پاکستان‘ فائنل کرلیا گیا
-
علاقائی 2 دن پہلے
جہانگیر ترین میری پارٹی کا نام چرا رہا ہے ، چودھری جہانزیب
-
تجارت 2 دن پہلے
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی
-
تجارت 6 گھنٹے پہلے
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ
-
پاکستان 7 گھنٹے پہلے
بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری ہے: مریم اورنگزیب
-
تجارت 2 دن پہلے
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسل جاری