جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے،شاہ محمود قریشی

سیاسی استحکام پاکستان کے لیے ضروری ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے،شاہ محمود قریشی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ملتان: سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا  ہے، میں یہ الیکشن نظریات کے لیے لڑ رہا ہوں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی استحکام پاکستان کے لیے ضروری ہے،ایسی روایات قائم کرے جس سے لوگوں کا اعتماد بحال ہوں،تحریک انصاف کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

 کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام دکھائی دیتا ہے،کل رات اچانک ایک نیا مراسلہ جاری کیا جاتا ہے ،شیڈول کے بعد ریٹرننگ افسر کا تبادلہ کبھی نہیں سنا۔

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے کہا ہے کہ جھوٹے مقدمات میں پکڑدھکڑ اور چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے، پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔

کھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ نےقومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا

سینٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی 2023 سے 30 جون 2026 تک ہوں گے

پر شائع ہوا

Nouman Haider

کی طرف سے

پاکستان کرکٹ بورڈ نےقومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نےقومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا۔ پی سی بی کے مطابق تین سال کے کنٹریکٹ کے لیے کامیابی کے ساتھ تمام معاملات طے پاگئے، سینٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی 2023 سے 30 جون 2026 تک ہوں گے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 25 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ پیش کیا گیا ہے، معاہدے میں آئی سی سی ریونیو کا حصہ بھی شامل ہے جبکہ ریڈ بال اور وائٹ بال کے کنٹریکٹس کو اکٹھا کر دیا گیا ہے، اس کا فیصلہ کنٹریکٹ کمیٹی کی تجویز پر کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کے معاوضوں میں 127 سے 202 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست کو چار کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔اے کیٹیگری میں 3 کھلاڑی شامل ہیں جن کے معاوضے میں 202 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

بی یٹیگری  میں 6 کرکٹرز شامل ہیں جن کے معاوضوں میں 144 فیصد اضافہ کیا گیا ہےجبکہ کیٹیگری سی میں 2 کرکٹرز شامل ہیں جن کے معاوضوں میں 135 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ کیٹیگری ڈی میں 14 کرکٹرز شامل ہیں جن کے معاوضے میں 127 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

سینٹرل کنٹریکٹ سے ڈراپ ہونے والے کرکٹرز میں اظہر علی، فواد عالم، نعمان علی، عابد علی ، یاسر شاہ، آصف علی، حیدر علی، خوشدل شاہ،عثمان قادر اور زاہد محمود شامل ہیں اس کے علاوہ گزشتہ سینٹرل کنٹریکٹ میں ایمرجنگ کیٹگری میں شامل سلمان علی آغا اور محمد حارث کی ترقی ملی ہے جبکہ  ایمرجنگ کیٹگری کو ختم کر دیا گیا ہے۔

کیٹیگری اے میں میں کپتان بابر اعظم ،محمد رضوان اور شاہین آفریدی شامل ہیں جبکہ کیٹیگری بی میں فخر زمان ، حارث رؤف ، امام الحق ، محمد نواز، نسیم شاہ اور شاداب خان کو شامل کیا گیا ہے ۔

اسی طرح کیٹیگری سی  عماد وسیم اور عبداللہ شفیق شامل ہیں اور کیٹیگری ڈی میں فہیم اشرف، حسن علی، افتخار احمد، احسان اللہ ،محمد حارث ، وسیم جونیئر، صائم ایوب، سرفراز احمد، سلمان آغا، سعود شکیل، شاہنواز داھانی، شان مسعود ، اسامہ میر اور زمان خان کو رکھا گیا ہے

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

حجاج کی آسانی کیلئےلائیو موبائل ایپ تیار کی جائے گی ، نگران وزیر مذہبی امور

حجاج کرام کو بہتر سے بہتر سہولیات اور شکایات کے ازالہ کے نظام کو تیز تر کیا جائے

پر شائع ہوا

Baqar Gillani

کی طرف سے

حجاج کی آسانی کیلئےلائیو موبائل ایپ تیار کی جائے گی ، نگران وزیر مذہبی امور

اسلام آباد: حجاج کی آسانی کیلئےلائیو موبائل ایپ تیار کی جائے گی جس کے ذریعے تمام تفصیلات کا حصول اور ٹریکنگ ممکن ہو گی۔

یہ بات نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر عمر سیف کے ہمراہ منعقدہ اجلاس میں کہی ۔ وزارت کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے حج آئی ٹی سسٹم میں بہتری اور اصلاحات لانے پر اتفاق کیا گیا تاکہ حجاج کرام کو بہتر سے بہتر سہولیات اور شکایات کے ازالہ کے نظام کو تیز تر کیا جائے۔

اجلاس میں پنجاب آئی ٹی بورڈ، نیشنل آئی ٹی بورڈ اور وزارتِ مذہبی امور کے ایڈیشنل سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری حج اور حج آئی ٹی سیل کے نمائندے شریک ہوئے۔ وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ وہ حج آپریش کو مکمل ڈیجیٹلائزڈ اور اینڈ ٹو اینڈ پیپر لیس کرنا چاہتے ہیں۔ تمام حجاج کی آسانی کیلئےلائیو موبائل ایپ تیار کی جائے گی جس میں تمام تفصیلات کا حصول اور ٹریکنگ ممکن ہو گی۔

سعودی عرب میں حجاج کی نقل حرکت اور مالیاتی نظام کیلئے کمپوٹرائزڈ نظام تشکیل دیں گے۔نجی حج گروپ کے منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم کو مزید فعال بنایا جائے گا۔ وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی عمر سیٖ نے یقین دلایا کہ حجاج کی بہتری کیلئے وزارتِ آئی ٹی اپنا بھرپور تعاون مہیا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل آئی ٹی بورڈ موجودہ حج انفارمیشن سسٹم کا تفصیلی تجزیہ کے بعد بہتری کی تجاویز دے گا۔ وزارتِ آٹی حج انفارمیشن سسٹم کو مربوط بنانے کیلئے ماہرین کی ٹیم مذہبی امور میں تعینات کرے گی۔ این آئی ٹی بی اور پی آئی ٹی بی کی سٹیئرنگ کمیٹی سسٹم ڈویلپمنٹ پر پیشرفت کو یقینی بنائے گی۔ نئے حج انفارمیشن سسٹم کی پیش رفت پر وزارتِ آئی ٹی میں ہفتہ وار اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔\932

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

خواتین نے ملکی ترقی میں مثبت اور اہم کردار ادا کیا ہے، آرمی چیف

خیبرپختونخوا کی خواتین نے دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ کے باعث بے شمار چیلنجز کا سامنا کیا ہے،جنرل عاصم منیر

پر شائع ہوا

Nouman Haider

کی طرف سے

خواتین نے ملکی ترقی میں مثبت اور اہم کردار ادا کیا ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کی خواتین نے دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ کے باعث بے شمار چیلنجز کا سامنا کیا ہے۔

پاک فوک کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے خواتین سمپوزیم اور صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سمپوزیم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین نے ملکی ترقی میں مثبت اور اہم کردار ادا کیا ہے۔ ملکی ترقی میں خواتین کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔خیبرپختونخوا کی خواتین نے دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ کے باعث بے شمار چیلنجز کا سامنا کیا۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی خواتین نے ان تمام تر چیلنجز کے باوجود پختہ عزم اور بہادری کا ثبوت دیا۔ خواتین خیبرپختونخوا اور نئے ضم شدہ اضلاع کی ترقی میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں تاکہ اس تبدیلی کا پورا پورا فائدہ اٹھایا جاسکے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران آرمی چیف کو اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف اقدامات سمیت مجموعی سیکیورٹی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے شرکاء نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریاستی ادارے اور عوام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے متحد ہیں۔شرکاء نے شہدا اور ان کے اہل خانہ کو بھی بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll