نیشنل ایکشن پلان پر نظر ثانی کے لیے بلائی گئی اے پی سی ایک بار پھر موخر کر دی گئی ہے۔


وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دہشت گردی کے مسئلے پر بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس آج یعنی 7 تاریخ کو ہونی تھی، لیکن گزشتہ روز اس کی نئی تاریخ کا اعلان یعنی 9 فروری جمعرات کا اعلان کیا گیا تھا۔ لیکن ایک بار پھر اس کانفرنس کو موخر کر دیا گیا ہے اور نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کل صبح انقرہ روانہ ہوں گے، وہ صدر اردوان سے زلزلے کی تباہی، جانی نقصان پر افسوس اور تعزیت،ترکیہ کے عوام سے یک جہتی کریں گے۔
وزیراعظم کے دورہ ترکیہ کی وجہ سے جمعرات 9فروری کو بلائی گئی اے پی سی مؤخر کی جا رہی ہے، اتحادیوں کی مشاورت سے نئی تاریخ کا اعلان ہوگا.
اجلاس میں دہشت گردی اور درپیش چیلنجز کے مقابلے کی مشترکہ حکمت عملی مرتب کی جائے گی جبکہ نیشنل ایکشن پلان پر نظرثانی ہوگی۔
رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت کو اب تک حکومت کی جانب سے اے پی سی میں شمولیت کا باضابطہ دعوت نامہ نہیں ملا۔ اگر دعوت نامہ ملا تو شرکت پر مشاورت کریں گے۔
واضح رہے کہ پشاور پولیس لائنز دھماکے کے بعد دہشتگردی کیخلاف مشترکہ حکمت عملی بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس بلائی گئی ہے۔

اسرائیل کا ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ،سربراہ آئی اے آی اے
- 15 گھنٹے قبل

صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید
- 2 گھنٹے قبل

کراچی:جناح اسپتال میں کانگو وائرس کے مریض کا علاج کرنیوالے 2 ڈاکٹرز میں وائرس کی علامات
- 21 منٹ قبل

اسرائیلی جارحیت جار،تازہ حملے میں اصفہان کی جوہری تنصبیات کو نشانہ بنایا،ایرانی میڈیا
- 38 منٹ قبل

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب بھر میں یکم محرم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ ، نوٹیفکیشن جاری
- 2 گھنٹے قبل

بھارت کو دنیا بھر میں ناکامی ہوئی ہے،پاکستان سچ اور بھارت جھوٹ کے ساتھ کھڑا تھا،بلاول بھٹو
- 14 گھنٹے قبل

اسرائیلی جارحیت غیر مستحکم مشرق وسطیٰ میں وسیع جنگ کو جنم دے سکتی ہے، شمالی کوریا
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان نے جنگ شروع کی اور نہ ہی کسی سے جنگ بندی کی درخواست کی،دفتر خارجہ
- 31 منٹ قبل

بینظیر بھٹو شہید کی 72 ویں سالگرہ پر صدر مملکت اور وزیراعلی سندھ کا پیغام
- 6 منٹ قبل

پاک بھارت جنگ بندی: پاکستان نے ٹرمپ کو امن نوبل انعام دینے کی سفارش کر دی
- 2 گھنٹے قبل

غزہ: اسرائیل کی ایک بار پھر امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ، 35 فلسطینی شہید
- 14 گھنٹے قبل