اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی ہے۔


ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق صدر آصف زرداری پر قتل کی سازش کے الزام کے کیس میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔
وکیل کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے عمران خان کے بیان کا حوالہ دیا کہ وہ جو کہہ رہے ہیں ٹھیک کہہ رہے ہیں۔ شیخ رشید کا بیان نشر ہونے سے دو روز قبل ہی ان کیخلاف مقدمہ درج ہوگیا تھا۔
انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہاہے کہ پولیس کے سامنے بھی قتل ہوجائے تو مقدمہ اتنی جلدی درج نہیں ہوتا، پولیس نے خود انکوائری کی اور مقدمہ بھی درج کر دیا۔عمران خان کا بیان حقیقت پرمبنی ہے، عمران خان کے خلاف قتل کی سازش ہو رہی جس پر مقدمہ نہیں بنایا جارہا۔ البتہ آصف زرداری کی بدنامی پر مقدمہ درج کردیا گیا۔
انہوں نے الزام عائد کیے کہ شیخ رشید کے گھر پر رات کو دھاوا بولا گیا، ساڑھے7 لاکھ سے زیادہ کیش پولیس لےگئی، متعدد قیمتی تحفے بھی پولیس لےگئی، پولیس شیخ رشید کی دو بلٹ پروف گاڑیاں بھی ساتھ لے گئی۔
انہوں نے دلائل دیے کہ شیخ رشید سے جسمانی ریمانڈ کے دوران پولیس کو کچھ برآمد نہیں ہوا، مقدمہ صرف سیاسی انتقام لینے کے لیے درج کیا گیا ہے۔
شیخ رشید سے اب کوئی تفتیش کی ضرورت نہیں اس لیے ان کی ضمانت منظور کی جائے، ہائی کورٹ نے بھی فیصلے میں مزید کسی کارروائی سے روک دیا ہے۔
جج کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے اسپتال میں وزیر داخلہ کے خلاف بیان دیا، کیا شیخ رشید کے الزامات سے ملک میں انتشار پھیلنے کا خدشہ نہیں؟
پراسیکیوٹر نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشیدکی جانب سے عمران خان کو قتل کرانےکا آصف زرداری کا بیان چھوٹا نہیں،وہ دو بڑے سیاسی گروپوں کے درمیان تصادم کروانا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کے بیان سے سوسائٹی میں اشتعال پھیلنے کا خدشہ ہے، شیخ رشید بہت مشکل سے گرفتار ہوئے، ضمانت ملی تو بھاگ جائیں گے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد شیخ رشید کی ضمانت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر حل کرنے کی خواہش کا اظہار
- 3 hours ago

سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر پابندی عائد
- 6 hours ago

سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
- 6 minutes ago

ماں کی عظمت کو سلام پیش کرنے کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ماؤں کا عالمی دن منایا جارہاہے
- 6 hours ago

شوبز شخصیات کا پاک بھارت جنگ بندی کے فیصلے کا خیر مقدم
- 6 hours ago

انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی باکسر محمد وسیم نے جیت کا سہرا اپنے سر سجا لیا
- 4 hours ago

ڈی جی آئی ایس پی آرنے بھارتی طیاروں کی تباہی کے ناقابلِ تردید شواہد سے پردہ اٹھا دیا
- an hour ago

آپریشن بُنیان مرصوص،بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو بڑا دھچکا
- 7 hours ago

جنگ بندی قبول کرتے ہی مودی حکومت کی شرائط سےراہ فرار شروع
- a minute ago

کراچی میں آج موسم شدید گرم،درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے
- 2 hours ago

پاکستان نے امریکی صدر کے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم
- an hour ago

چین پاکستان کی ہر محاذ پر حمایت جاری رکھے گا، وزیرخارجہ وانگ ژی
- 6 hours ago