کابینہ ڈویژن نے نئی تعیناتیوں کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا،وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ کی تعداد 83 ہو گئی

وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر توسیع کر دی گئی،کابینہ کی تعداد بڑھ کر 83 تک پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے 5 نئے معاونین خصوصی تعینات کر دئیے ہیں،نئے تعینات ہونے والے معاونین خصوصی میں رکن قومی اسمبلی راؤ اجمل،شائستہ پرویز اور قیصر احمد شیخ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ محمد حامد حمید اور ملک سہیل خان کو معاونین خصوصی تعینات کیا گیا ہے،کابینہ ڈویژن نے تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی وزیر اعظم نے کابینہ میں مزید توسیع کی۔سابق گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کو معاون خصوصی خزانہ تعینات کیا گیا جن کا نوٹیفیکشن بھی جاری کیا گیا،
طارق باجوہ کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہے۔ طارق باجوہ کی تعیناتی کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کے کابینہ کی تعداد 75 ہوگئی تھی۔وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد 29 پر پہنچ گئی۔
وزیر اعظم کے 23 معاونین خصوصی کے پاس کوئی قلمدان نہیں۔جاوید لطیف بھی کئی مہینوں سے بغیر کسی قلمدان کے وفاقی وزیر ہیں۔اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف نے سینئرقانون دان عرفان قادر کو معاون خصوصی مقرر کیا تھا۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عرفان قادر کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہے۔ 13 ستمبر کو بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے 8 نئے معاونین خصوصی کی تقرری کی گئی تھی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نوابزادہ افتخار احمد خان،مہر ارشاد احمد خان،رضا ربانی کھر،مہیش کمار،فیصل کریم کنڈی اور سردارسلیم حیدر وزیر اعظم کے معاون خصوصی مقرر ہوئے۔
تسنیم قریشی اور محمد علی شاہ کو بھی وزیر اعظم کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا۔ جبکہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے حکمران اتحاد پر کڑی تنقید کرتے کہا کہ موجودہ کابینہ میں 34 وزراء،6 ایڈوائزر اور 28 سے 29 معاون خصوصی ہیں۔
جن میں اکثریت کے پاس کوئی وزارت نہیں،معیشت تنزلی کی طرف جا رہی ہے،پیٹرول کی قیمتیں اور مہنگائی عروج پر ہے اور ان کو اپنی عیاشیوں سے فرصت نہیں ملتی۔

لارڈز ٹیسٹ:انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعدبھارت کو بعد 22 رنز سے شکست دے دی
- 9 گھنٹے قبل

پنجاب کے لوگوں کی خدمت کو فرض سمجھتی ہوں ،مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات جاری ہیں،مریم نواز
- 13 گھنٹے قبل

حالیہ مون سون بارشوں کے دوران کتنے افراد جاں بحق ہوئے،تفصیلات سامنے آ گئیں
- 9 گھنٹے قبل

معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سسٹم میں شفافیت لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم
- 10 گھنٹے قبل

معاشی ترقی میں بینکوں کا اہم کردار ہے، نجی شعبے کے قرض میں اضافہ ہونا چاہئے،وزیر خزانہ
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان نے ایران کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی،وزیر داخلہ محسن نقوی
- 14 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی سے اختلاف کو اختلاف تک رکھ کر تلخیوں کو دور کرنا چاہتا ہوں، سربراہ جے یو آئی
- 11 گھنٹے قبل

جون 2025 کیلئےآئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جنوبی افریقی بلے باز ایڈن مارکرم کے نام
- 12 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں 15 سے 17 جولائی کے دوران بارشوں اور آندھی طوفان کی پیشگوئی
- 14 گھنٹے قبل

جنوبی بھارت کی معروف اداکارہ 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
- 14 گھنٹے قبل

اسحاق ڈارشنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے چین پہنچ گئے
- 11 گھنٹے قبل

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا غریب سائلین کو مفت قانونی نمائندگی فراہم کرنے کا اعلان
- 11 گھنٹے قبل