جی این این سوشل

تفریح

حدیقہ کیانی ترکیہ اور شام کی امداد کیلئے بھروسہ مند خیراتی ادارے کی متلاشی

ترکیہ، شام اور لبنان میں آنیوالے زلزلے کے باعث ہونے والی تباہی پر اظہار افسوس کیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حدیقہ کیانی ترکیہ اور شام کی امداد کیلئے بھروسہ مند خیراتی ادارے کی متلاشی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: معروف گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی نے ترکیہ، شام اور لبنان میں آنیوالے زلزلے کے باعث ہونے والی تباہی پر اظہار افسوس کیا ہے۔

واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

 ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں حدیقہ کیانی نے لکھا کہ میرا دل ترکیہ، شام، لبنان اور زلزلے سے متاثر ہونے والے تمام لوگوں کے ساتھ ہے، میں متاثرین کے لیے دعا کررہی ہوں اور یہ جاننے کی کوشش کررہی ہوں کہ ان تک امدادی سامان کس طرح پہنچایا جاسکتا ہے۔

گلوکارہ نے گزارش کرتے ہوئے لکھا کہ براہ کرم، اگر کسی کے پاس متاثرہ علاقوں میں موجود بھروسہ مند خیراتی ادارے یا تنظیموں کے بارے میں معلومات ہیں تو شیئر کریں۔ 

جرم

رحیم یار خان میں پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے دفعہ 144 نافذ

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ کوئی شخص لائسنس یافتہ اسلحہ بھی نہیں رکھ سکتا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رحیم یار خان میں پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے دفعہ 144 نافذ
حکومت پنجاب نے رحیم یار خان میں پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے دفعہ 144 نافذکردی ۔
 حکومت پنجاب نے رحیم یار خان میں اسلحے کی نمائش اور فائرنگ پر دفعہ144لگا دی ہے،اسلحے کی نما ئش، فائرنگ اور الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ کوئی شخص لائسنس یافتہ اسلحہ بھی نہیں رکھ سکتا ،پابندی کا اطلاق بدھ 11 ستمبر تا جمعہ 13 ستمبر تک ہوگا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 171 رحیم یار خان III میں جمعرات 12 ستمبر کو ضمنی انتخابات ہونگے ۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ 
پڑھنا جاری رکھیں

جرم

خودکشی کی روک تھام کا آج عالمی دن منایا جا رہا ہے

اسلام میں خودکشی کو حرام کا درجہ دیا گیا ہے اور حرام کے سب سے نچلے درجوں میں اس کا شمار ہوتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خودکشی کی روک تھام کا آج عالمی دن منایا جا رہا ہے

خودکشی کی روک تھام کا آج (منگل) عالمی دن منایا جارہا ہے جس کا مقصد خودکشی کے واقعات کو روکنے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہے۔

2024سے 2026 تک تین سال کیلئے خودکشی کی روک تھام کے عالمی دن کا موضوع ہے ''خودکشی کے بارے میں بیانیہ تبدیل کرنا'' اس کا مقصد اس مسئلے کی روک تھام کیلئے آگاہی پیدا کرنا اور اس حوالے سے کھلے مباحثوں کے انعقاد کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

یاد رہے کہ اسلام میں خودکشی کو حرام کا درجہ دیا گیا ہے اور حرام کے سب سے نچلے درجوں میں اس کا شمار ہوتا ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیف جسٹس کی آف دی ریکارڈ گفتگو کو غیر ضروری طور پر نشر کیا گیا، سیکرٹری چیف جسٹس

اعلامیے میں کہا گیا کہ آف دی ریکارڈ گفتگو کو غیر ضروری طور پر نشر کرنا افسوسناک ہے، آف دی ریکارڈ گفتگو سے غیر ضروری طور پر سنسنی پھیلائی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف جسٹس کی آف دی ریکارڈ گفتگو کو غیر ضروری طور پر نشر کیا گیا، سیکرٹری چیف جسٹس

سپریم کورٹ نے صحافیوں کے ساتھ چیف جسٹس کی آف دی ریکارڈ گفتگو کو نشر کرنے کو قابل افسوس قرار دے دیا۔
سیکریٹری چیف جسٹس آف پاکستان نے گزشتہ روز کی گفتگو پر وضاحت جاری کر دی، انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی آف دی ریکارڈ گفتگو کو غیر ضروری طور پر نشر کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ آف دی ریکارڈ گفتگو کو غیر ضروری طور پر نشر کرنا افسوسناک ہے، آف دی ریکارڈ گفتگو سے غیر ضروری طور پر سنسنی پھیلائی گئی۔

سیکریٹری چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ افراد کو غیر ضروری اہمیت دینے سے اصل مقاصد سے ہٹ جاتے ہیں۔

سیکریٹری کا کہنا تھا کہ صحافی نے رانا ثنااللہ کے بیان پر فالواپ سوال کیا۔

سیکریٹری چیف جسٹس آف پاکستان نے مزید کہا کہ چیف جسٹس نے کہا رانا ثنااللہ سے نہیں ملا نہ ان کے بیان کاعلم ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll