معروف قوال بدر علی اور بہادر علی برادران جاپان میں اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے بعد اب قاہرہ پہنچ گئے
یہ تقریب دنیا بھر کے ممتاز مذہبی نعت و ترانہ خوانوں، صوفی موسیقی کے گروہوں اور درویش رقص کے بین الاقوامی اجتماع کا روپ دھار چکی ہے


ویب ڈیسک : معروف قوال بدر علی اور بہادر علی برادران جاپان میں اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے بعد اب مصر کے شہر قاہرہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے ، مصر میں 18ویں عالمی سماء انٹرنیشنل فیسٹیول فار چانٹنگ اینڈ اسپریچوئل میوزک میں اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق معروف قوال بدر علی اور بہادر علی برادران نے قاہرہ میں ہونے والے فیسٹیول میں شرکت کی جہاں وہ مختلف تقریبات میں اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
افتتاحی تقریب میں تمام مصری اور غیر ملکی گروپس کی متاثر کن كاركردگی۔ بدر علی اور بہادر علی قوال گروپ نے سامعین کی کثیر تعداد، بشمول غیر ملکی افراد و سفارتکار، کے سامنے قوالی کی محصور کن اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےداد وصول کی۔
اس سال پاکستان کی سماء فیسٹیول میں بطور اعزازی مہمان کے طور پر شرکت کی جبکہ فیسٹیول مصر اور عالمی سطح پر انتہائی نمایاں ثقافتی و فنکارانہ تقریبات میں شمار ہوتا ہے۔
سفارتخانہ پاکستان قاہرہ نےاس سال سماء فیسٹیول میں بدر علی اور بہادر علی قوال گروپ کی شرکت کا اہتمام کیا ہے، فیسٹیول مذہبی، صوفی ترانوں میں 18 برس کی تخلیقی اور جدت میں کامیابیوں کا جشن منا رہا ہے۔
یہ تقریب دنیا بھر کے ممتاز مذہبی نعت و ترانہ خوانوں، صوفی موسیقی کے گروہوں اور درویش رقص کے بین الاقوامی اجتماع کا روپ دھار چکی ہے۔
اس سال بھی فیسٹیول تخلیقی فنون کے ایک بھرپور پروگرام کے ساتھ جاری ہے، جس میں "بین المذاہب مکالمہ" کے 11ویں ایڈیشن کو "یہاں ہم ایک ساتھ دعا کرتے ہیں" کے عنوان سے منایا جائے گا، جبکہ متعدد مصری اور بین الاقوامی گروپس شاندار پرفارمنس پیش کریں گے۔
یہ عالمی اجتماع مختلف ملکوں کی ثقافتوں اور فنون کو یکجا کرتا ہے، روابط کو فروغ دیتا ہے اور مصر کی منفرد ثقافتی شناخت کو اجاگر کرتا ہے۔

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 17 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 گھنٹے قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 16 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل





