پشاور : پاکستان میں ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کرینگے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ایڈمنسٹریٹراوقاف کے دفتر عید گاہ میں منعقد ہوگا۔ جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ اور کراچی میں ہونگے۔وزارت سائنس وٹیکنالوجی اور رویت ہلال ریسرچ کونسل کی پیشن گوئیوں کے مطابق آج چاند دیکھا جاسکے گا۔
محکمہ موسمیات و فلکیات کے مطابق آج پاکستان میں چاند دکھائی دینے کا امکان ہے اور یکم رمضان کل 14 اپریل بروز بدھ کو متوقع ہے تاہم حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند پیر کی صبح 7 بجکر 32 منٹ پر پیدا ہوچکا ہے، آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 35 گھنٹے سے زائد ہوگی، آج شام چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات نے مزید کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا،جبکہ 15 روزوں کے بعد درجہ حرارت میں اضافہ ہو گا۔
دوسری جانب سعودی عرب میں پیر کے روز رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے ، عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں آج پہلا روزہ ہے۔
نو منتخب امریکی صدر کی حلف برداری کب اور کہاں ہو گی؟
- 7 گھنٹے قبل
ٹک ٹاک نے طالبعلم کی جان لے لی
- 6 گھنٹے قبل
امریکی صدر جوبائیڈن نےسزایافتہ 5 افراد کو معافی دےدی
- 7 گھنٹے قبل
غزہ جنگ بندی، فلسطینی جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے
- 6 گھنٹے قبل
پنجاب کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کی عبوری میرٹ لسٹ جاری
- 7 گھنٹے قبل
ژوب سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر اعلی قیادت کا خراج تحسین
- 5 گھنٹے قبل
ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی حلف برداری کی تقریب کل ہو گی
- 7 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات میں ملکی مفاد کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا،نوازشریف
- 6 گھنٹے قبل
پاکستان کا ناروے پناہ گزین کونسل کے سیکرٹری جنرل جان ایگلینڈ سے اظہار تشکر
- 5 گھنٹے قبل
غزہ جنگ بندی : اسرائیلی وزرا نے استعفے دینا شروع کر دیے
- 6 گھنٹے قبل
برطانیہ میں گرومنگ گینگ اسیکنڈلز اور وہاں مقیم پاکستانی تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی مشکلات
- 8 گھنٹے قبل
کشمیر میں خصوصی افراد کیلئے پہلا فری لانسنگ مرکز قائم
- 6 گھنٹے قبل