ملک میں 13 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا وائرس بچاؤکی ویکسین لگائی جا چکی ہے: اسدعمر
اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ اب تک ملک میں 13 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤکی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ دنیا کے تمام ممالک ویکسینیشن کی خریداری کے لیے ایک یا دو مینوفیکچررز کی جانب دیکھ رہے ہیں جس کی وجہ سے کھینچا تانی کی صورتحال جاری ہے۔ کورونا کی تیسری لہر میں احتیاط کی زیادہ ضرورت ہے روزانہ 60 سے 70 ہزار ویکسین لگائی جارہی ہیں جبکہ 9 لاکھ سے زائد ویکسین ابھی دستیاب ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہماری پہلی ترجیح ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین لگانا تھا تاہم اب عید کے بعد ویکسینیشن کی تعداد ڈیڑھ سے 2 لاکھ تک لے جانا چاہتے ہیں اور امید ہے کہ عید کے بعد تمام پاکستانیوں کو ویکسین لگانا شروع کر دیں گے۔
اسد عمر نے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں لوگ بازاروں کا رخ کرتے ہیں جس کی وجہ سے یہ نہ ہو کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے تک وبا بڑھ جائے۔پنجاب، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا میں وبا کا پھیلاؤ زیادہ ہے جبکہ گزشتہ 10 روز سے انتظامیہ کی طرف سے ایس او پیز پر عملدرآمد بہتر ہوا۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ 'جیسے جیسے آپ کی عمر کی ویکسین آتی جائے گی آپ کی اس حساب سے پہلے باری آئے گی ۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں 17 لاکھ سے زائد 50 سال سے زائد عمر کے لوگوں نے اندراج کرایا ہے جو شاید اس عمر کے افراد پر مشتمل کُل آبادی کا 10 فیصد بھی نہیں ہوگا۔مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کو ویکسین کی فراہمی کا انتظام کرنے کا مطالبہ سامنے آیا ہے تاہم اب تک کسی کو بھی استثنیٰ نہیں دی گئی ہے۔ ان کاکہنا تھاکہ نجی شعبےنےاب تک 18ہزار 700ویکسین ڈوزز خود خرید کر لگائی، ہم ویکسین کی خریداری کیلئے 15کروڑ ڈالر مختص کر چکے ہیں۔ یہ بات بھی نہیں بھولنی چاہئے کہ صحت صوبائی مسئلہ ہے، زیادہ سے زیادہ ویکسین کے حصول کیلئے کو شش کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے ایک بار پھر لوگوں پر زور دیا کہ وہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے صحت کے رہنما اصولوں کی مکمل پاسداری کریں۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے 10 مارچ سے 60 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے کورونا ویکسینیشن کا آغاز کیا اور اس کے بعد 30 مارچ سے 50 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے ۔ پاکستان میں جہاں حکومت کی جانب سے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز یعنی طبی عملے اور 60 سال سے زائد عمر والے افراد کو کورونا سے بچاؤ کی مفت ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے وہیں نجی دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے بھی فروخت کے لیے ویکسین درآمد کی جا رہی ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- 3 hours ago

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- a day ago

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 2 days ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 3 days ago

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 8 hours ago

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- a day ago

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 3 hours ago

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- a day ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- a day ago

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- a day ago

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 3 days ago
