جی این این سوشل

پاکستان

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے افسران کے تبادلوں کے اقدام ،لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

پنجاب کی نگراں حکومت کے افسران  اور اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلوں کے اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے افسران  کے تبادلوں کے اقدام ،لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 پنجاب کی نگراں حکومت کے افسران  اور اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلوں کے اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ کورٹ میں دائر درخواست میں حکومت پنجاب، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے

جس میں کہا گیا ہے کہ نگران حکومت نے غیر قانونی اقدام کرتے ہوئے پنجاب بھر میں افسروں اور اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلے کردئیے، نگران حکومت کو تقرر و تبادلوں کا کوئی آئینی اور قانونی اختیار حاصل نہیں۔

درخواست گزار نے کہا کہ نگران حکومت کا کام انتخابات کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کو معاونت فراہم کرنا ہے، قانون کے تحت ٹینیور پوسٹ پر موجود افسروں کو عہدے کی میعاد مکمل ہونے تک ٹرانسفر نہیں کیا جاسکتا، افسروں کے تبادلوں سے عام سائلین اور شہریوں کو مشکلات کا سامناہے۔

موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نگران حکومت نے سیاسی مفادات کے لیے افسروں کے تبادلے کر کے غیر قانونی اقدام کیا، عدالت افسروں اور اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلوں کے نوٹی فکیشن کو کالعدم قرار دے

دنیا

اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری، مزید 33 فلسطینی شہید

 سکول اور مہاجرین کیمپ پر حملے کے نتیجے میں 13 فلسطینی شہید ہو ئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری، مزید 33 فلسطینی شہید

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر عالمی دباؤکے باوجود غزہ میں صہیونی فوج کی بربریت کا سلسلہ نہ رک سکا،غزہ کی پٹی پر حملوں کے نتیجے میں مزید33 فلسطینی شہید ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کےمطابق اسرائیلی فوج نے سکول اور مہاجرین کیمپ پر حملے کئے جس کے نتیجے میں مزید 13 فلسطینی شہید ہو گئے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ شمالی غزہ میں حلیمہ السعدیہ سکول کو نشانہ بنایا جہاں 8 پناہ گزین اور نصیرات کیمپ پر حملے میں 5 پناہ گزین جان سے گئے۔

گزشتہ روز بھی اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی پر مسلسل حملے جاری رکھے جس کے نتیجے میں 33 فلسطینی شہید ہو گئے۔

علاوہ ازیں امریکا اور برطانیہ کے انٹیلی جنس چیفس کا کہنا ہےکہ دونوں طرف سے غزہ میں سیز فائر کے لیے مسلسل کام کیا جارہا ہے۔غزہ میں سیز فائر عام فلسطینیوں کی زندگیوں کو بچاسکتا ہے اور 11 ماہ سے یرغمال لوگ اس سے واپس آسکتے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

انٹرنیٹ سروسز میں خلل کوٹھیک کرنے کیلئے تاریخ مقرر

انٹرنیٹ سروسز میں بار بار ہونے والی خرابیوں کا مسئلہ 24 ستمبر تک مکمل طور پر حل کر لیا جائے گا، وزارت آئی ٹی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انٹرنیٹ سروسز میں خلل کوٹھیک کرنے کیلئے تاریخ مقرر

اسلام آباد : ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز میں بار بار ہونے والی خرابیوں سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ تاہم حکومت نے اس مسئلے کے حل کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے انٹرنیٹ سروسز  میں خلل کو ٹھیک کرنے کی تاریخ دے دی۔

قومی اسمبلی میں وزارت انفارمیشن اینڈ  ٹیکنالوجی کی جانب سے پیش کی گئی ایک تحریری رپورٹ کے مطابق گزشتہ سالوں سے انٹرنیٹ سروسز میں بار بار خرابیاں آ رہی ہیں۔ فروری 2021 سے اب تک وزارت نے اس حوالے سے متعدد مرتبہ پارلیمنٹ کو آگاہ کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں 31 جولائی کو پی ٹی سی ایل کے سسٹم میں خرابی پیدا ہوئی تھی جسے چند گھنٹوں میں درست کر لیا گیا تھا۔ تاہم 17 جون کو ایس ای اے ایم ای ڈبلیو ای 4 میں زیر سمندر کیبل میں کٹاؤ کے باعث 1500 جی بی پی زیڈ کی کمی ہوئی تھی جس سے انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئیں۔

وزارت انفارمیشن  اینڈ ٹیکنالوجی نے یقین دلایا ہے کہ انٹرنیٹ سروسز میں بار بار ہونے والی خرابیوں کا مسئلہ 24 ستمبر تک مکمل طور پر حل کر لیا جائے گا۔ وزارت کا کہنا ہے کہ فروری 2024، اپریل 2023، نومبر 2022 اور فروری 2022 میں آنے والی خرابیوں کو چند گھنٹوں کے اندر درست کر لیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

کینیڈا میں مقیم پاکستانی نوجوان داعش کی مدد کی کوشش کے الزام میں گرفتار

شاہزیب نے دو انڈر کور اہلکاروں کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ وہ اور امریکہ میں مقیم داعش کا ایک حامی اس حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے،اٹارنی جنرل گارلینڈکا دعویٰ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کینیڈا میں مقیم پاکستانی نوجوان داعش کی مدد کی کوشش کے الزام میں گرفتار

ٹورنٹو: کینیڈا میں مقیم 20 سالہ پاکستانی نوجوان محمد شاہزیب خان کو نیویارک میں ایک بڑے پیمانے پر دہشت گردانہ حملے کی سازش کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

امریکی اٹارنی جنرل میریک گارلینڈ نے دعویٰ کیا کہ  شاہزیب نیویارک کے یہودی مرکز میں لوگوں کو نشانہ بنانے کی سازش کر رہا تھا۔ کینیڈا میں مقیم پاکستانی نوجوان محمد شاہزیب خان داعش کی مدد کرنے کی کوشش کی۔

امریکی حکام کے مطابق شاہزیب خان نے 7 ستمبر کو نیویارک میں یہودیوں کے ایک بڑے گروہ کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ تاہم ایف بی آئی اور کینیڈین حکام کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں اس کی سازش ناکام بنا دی گئی۔

اٹارنی جنرل دعویٰ کیا کہ شاہزیب نے دو انڈر کور اہلکاروں کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ وہ اور امریکہ میں مقیم داعش کا ایک حامی اس حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ حملہ کامیاب ہو جاتا تو یہ 11 ستمبر کے بعد امریکہ میں سب سے بڑا دہشت گردانہ حملہ ہوتا۔

شاہزیب نے کینیڈا سے امریکی سرحد پار کرنے کے لیے تین گاڑیاں بدلی تھیں، لیکن امریکی سرحد سے 12 میل کے فاصلے پر واقع اورمز ٹاؤن میں اسے گرفتار کر لیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll