جی این این سوشل

پاکستان

شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کی اداروں کیخلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں بریت کی درخواست مسترد کردی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کی اداروں کیخلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں بریت کی درخواست مسترد کردی۔

ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے محفوظ فیصلہ سنایا،شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے27 فروری کی تاریخ مقرر کردی گئی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سیشن کورٹ اسلام آباد میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں شہباز گل کے وکیل نے بریت کی درخواست پر دلائل دیتے ہوئے کہاکہ یہ درخواست 265 ڈی کے تحت دائر کی گئی ہے۔

ایف آئی آر میں دفعہ 124 اے لگائی گئی جس کیلئے وفاقی حکومت کی اجازت لازمی ہے،ایف آئی آر 9 تاریخ کو درج ہوئی ،124اے کی دفعہ لگانے کیلئے وفاقی حکومت کی اجازت 10 تاریخ کو ملی۔

وکیل شہباز گل نے کہاکہ ایف آئی آر پہلے درج کی گئی، 124 اے کی دفعہ لگانے کی اجازت بعد میں لی گئی، اگر 10 تاریخ کو اجازت ملی تو 9 تاریخ کو درج کی گئی ایف آئی آر غیر قانونی ہوگئی۔

جرم

پنجاب میں سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز،33 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

گرفتار دہشت گردوں کی شناخت خبیب احمد، سیف اللہ، ظہیر احمد، احمد، حافظ مطلوب اور حمزہ جاوید سمیت دیگر کے نام سے ہوئی 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز،33 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

لاہور :کائونٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے صوبے بھر میں بڑے پیمانے پر آپریشنز کرتے ہوئے 33 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ 

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر مختلف شہروں میں 475 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے جن میں لاہور، گوجرانوالہ، میانوالی، بہاولپور، ننکانہ صاحب، حافظ آباد، رحیم یار خان اور بھکر شامل ہیں۔

گرفتار دہشت گردوں کی شناخت خبیب احمد، سیف اللہ، ظہیر احمد، احمد، حافظ مطلوب اور حمزہ جاوید سمیت دیگر کے نام سے ہوئی ہے۔ ان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، دھماکہ خیز جیکٹ، ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹر، حفاظتی فیوز، گولیاں، اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد مختلف مقامات پر دہشت گردانہ کارروائیاں کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔ رواں ہفتے میں 3674 کومبنگ آپریشنز کے دوران 1431 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا اور 186331 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ یہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ایک بڑی کامیابی ہے۔سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

انٹرنیٹ سروسز میں خلل کوٹھیک کرنے کیلئے تاریخ مقرر

انٹرنیٹ سروسز میں بار بار ہونے والی خرابیوں کا مسئلہ 24 ستمبر تک مکمل طور پر حل کر لیا جائے گا، وزارت آئی ٹی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انٹرنیٹ سروسز میں خلل کوٹھیک کرنے کیلئے تاریخ مقرر

اسلام آباد : ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز میں بار بار ہونے والی خرابیوں سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ تاہم حکومت نے اس مسئلے کے حل کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے انٹرنیٹ سروسز  میں خلل کو ٹھیک کرنے کی تاریخ دے دی۔

قومی اسمبلی میں وزارت انفارمیشن اینڈ  ٹیکنالوجی کی جانب سے پیش کی گئی ایک تحریری رپورٹ کے مطابق گزشتہ سالوں سے انٹرنیٹ سروسز میں بار بار خرابیاں آ رہی ہیں۔ فروری 2021 سے اب تک وزارت نے اس حوالے سے متعدد مرتبہ پارلیمنٹ کو آگاہ کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں 31 جولائی کو پی ٹی سی ایل کے سسٹم میں خرابی پیدا ہوئی تھی جسے چند گھنٹوں میں درست کر لیا گیا تھا۔ تاہم 17 جون کو ایس ای اے ایم ای ڈبلیو ای 4 میں زیر سمندر کیبل میں کٹاؤ کے باعث 1500 جی بی پی زیڈ کی کمی ہوئی تھی جس سے انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئیں۔

وزارت انفارمیشن  اینڈ ٹیکنالوجی نے یقین دلایا ہے کہ انٹرنیٹ سروسز میں بار بار ہونے والی خرابیوں کا مسئلہ 24 ستمبر تک مکمل طور پر حل کر لیا جائے گا۔ وزارت کا کہنا ہے کہ فروری 2024، اپریل 2023، نومبر 2022 اور فروری 2022 میں آنے والی خرابیوں کو چند گھنٹوں کے اندر درست کر لیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت میں فی تولہ 2 ہزار روپے کی کمی!

مقامی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2000 روپے کم ہو کر 261500 روپے فی تولہ ہو گئی 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں فی تولہ 2 ہزار روپے کی کمی!

کراچی : مقامی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2000 روپے کم ہو کر 261500 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1714 روپے کم ہو کر 224194 روپے فی 10 گرام ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازار میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 21ڈالر کی کمی سے 2497ڈالر کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 50 روپے کم ہو کر 2850 روپے فی تولہ ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 42.87 روپے کم ہو کر 2443.41 روپے فی 10 گرام ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll