پی ٹی آئی کا دیرینہ اور پارٹی بیانیے کا ساتھ دینے والے سابق ارکان پارلیمنٹ کوٹکٹس دینے کا فیصلہ،20 فیصد ٹکٹس نئے امیدواروں کو دیئے جائیں گے،ن لیگ سے آنیوالے 5 سے 6 لوگوں کو بھی ایڈجسٹ کیا جائے گا

پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے ٹکٹوں کی تقسیم کا فارمولا طے کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی نے دیرینہ اور پارٹی بیانیے کا ساتھ دینے والے سابق ارکان پارلیمنٹ کوٹکٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی کے 80 فیصد سابق ارکان کو ہی ٹکٹس دیئے جائیں گے، 20 فیصد ٹکٹس نئے امیدواروں کو دیئے جائیں گے۔
جب کہ ن لیگ سے آنیوالے 5 سے 6 لوگوں کو بھی ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کا حکم دیا،لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو پنجاب میں انتخابات کی تاریخ دینے کی ہدایت کی ۔ لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔
عدالت نے تحریری فیصلہ بھی جاری کیا،جسٹس جواد حسن نے 16 صفحات پر مشتمل فیصلے جاری کیا،تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن پنجاب میں فوری الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے،الیکشن کمیشن گورنر سے مشاورت کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرے ۔
یقینی بنایاجائےکہ آئین میں دی گئی 90 دن کی مدت سے تجاوز نہ ہو۔ تحریری فیصلے کے مطابق گورنر کے دستخط کے بغیر اسمبلی خود تحلیل ہو تو اس صورت میں آئین نے کسی اتھارٹی کو تاریخ دینے کا پابند نہیں کیا،بطور خود مختار آئینی ادارہ ہونے کی حیثیت سے الیکشن کمیشن قانون کے مطابق الیکشن کرانے اور الیکشن کے انتظامات کرانے کا پابند ہے،
جبکہ فواد چوہدری نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو کہہ دیا ہے کہ الیکشن کمیشن پرسوں تک الیکشن کی تاریخ اور شیڈول جاری کرے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ہم تو پہلے دن سے کہہ رہیں کہ سوائے اس کے آپ مارشل لا لگا دیں اور کوئی گنجائش ہی نہیں ہے کہ الیکشن کو ملتوی کیا جا سکے،آئین کے مطابق گورنر کی جانب سے الیکشن کی تاریخ دینا لازم ہے۔
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 2 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 11 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 6 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 11 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 12 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 11 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago


