جی این این سوشل

پاکستان

ایف آئی اے کا شوکت ترین کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ

ایف آئی اے نے شوکت ترین کی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے خزانہ کے ساتھ گفتگو کی لیک آڈیو پر تحقیقات مکمل کر لیں۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایف آئی اے کا شوکت ترین کے خلاف قانونی کارروائی  کرنے کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے سینیٹر شوکت ترین کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے نے شوکت ترین کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ایف آئی اے نے شوکت ترین کی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے خزانہ کے ساتھ گفتگو کی لیک آڈیو پر تحقیقات مکمل کر لیں۔ 

ایف آئی اے تحقیقات کے بعد شوکت ترین کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے پی ٹی آئی سینیٹر کے خلاف کارروائی کے لیے وزارت داخلہ سے اجازت مانگ لی۔

ایف آئی اے تحقیقات میں بتایا گیا کہ شوکت ترین کی گفتگو آئی ایم ایف سے ڈیل کو نقصان پہنچانے کے لیے تھی۔پی ٹی آئی سینیٹر اس طرح قومی مفادات اور سیکیورٹی کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔

 

کھیل

چیمپئنز لیگ ون ڈے کپ کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گی

پلے آف مرحلے کے ٹکٹ 200 روپے اور 300 روپے میں دستیاب ہوں گے ،فائنل کے لئے ٹکٹ 300 اور 400 روپے میں خریدے جا سکتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیمپئنز لیگ ون ڈے کپ کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گی

فیصل آباد :فیصل آباد میں چیمپئنز لیگ ون ڈے کپ کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی ،12 سے 22 ستمبر تک جنرل اور فرسٹ کلاس انکلوژر میں داخلہ مفت ہوگا ۔ 

تفصیلات کےمطابق  چیمپئنز ون ڈے کپ 29 ستمبر تک اقبال سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ،ٹکٹس پی سی بی کی آفیشل ویب سائیٹ پر آن لائن بھی دستیاب ہیں ،24 سے27 ستمبر تک  چیمپئنز لیگ کا پلے آف مرحلہ کھیلا جائے گا۔  

پلے آف مرحلے کے ٹکٹ 200 روپے اور 300 روپے میں دستیاب ہوں گے ،فائنل کے لئے ٹکٹ 300 اور 400 روپے میں خریدے جا سکتے ہیں ،وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ 500 اور 600 روپے میں دستیاب ہوں گے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا بطور ہولی وڈ پروڈیوسر ڈیبیو

خوراک کی تلاش میں سمندر کی تہہ تک پہنچنے والی غوطہ خور کوریا کی خاتون کی کہانی پر بنائی گئی فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا بطور ہولی وڈ پروڈیوسر ڈیبیو

پاکستان کے شہر سوات سے تعلق رکھنے والی اورعالمی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے فلم ”دی لاسٹ آف دی سی ویمن“ نامی دستاویزی فلم سے بطور ہولی وڈ پروڈیوسر ڈیبیو کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسف زئی کی مذکورہ دستاویزی فلم کو ان کی پروڈکشن کمپنی ”ایکسٹرا کریکیولر“ نے تیار کیا ہے،اسی  کے تحت ملالہ دیگر فلمیں بھی بنائیں گی۔

خوراک کی تلاش میں سمندر کی تہہ تک پہنچنے والی غوطہ خور کوریا کی خاتون کی کہانی پر بنائی گئی فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ، مذکورہ دستاویزی فلم کو ملالہ کے ساتھ امریکی اور کورین پروڈیوسرز نے بھی پروڈیوس کیا ہے ، اس کی ہدایات کورین فلم ساز نے ہی دی ہے۔

فلم’دی لاسٹ آف دی سی ویمن’ کو امریکا کی اسٹریمنگ ویب سائٹ ایپل ٹی وی پلس پر ریلیز کیا جائے گا ، ’دی لاسٹ آف دی سی ویمن‘ کو آئندہ ماہ 11 اکتوبر کو ٹی وی پر ریلیز کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ملالہ یوسف زئی نے ستمبر 2022 میں اپنی فلم پروڈکشن کمپنی کو متعارف کرایا تھا اور ساتھ یہ بھی  تصدیق کی تھی کہ وہ نیٹ فلیکس اور ایپل ٹی وی سمیت دیگر اسٹریمنگ ویب سائٹس کے لیے فلمیں اور خصوصی طور پر دستاویزی فلمیں تیار کریں گی۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت کا عید میلادالنبی کے موقع پر 17 ستمبر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا عید میلادالنبی  کے موقع پر 17 ستمبر  ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

حکومت پاکستان نے نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے یومِ ولادت 12 ربیع الاول کے موقع پر 17 ستمبر 2024 بروز منگل کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ’17 ستمبر 2024 کو عید میلاد النبی (12 ربیع الاول 1446 ہجری) کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی‘۔

یاد رہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے یومِ ولادت کا جشن مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll