جان ٹوری نے اپنی اسٹاف خاتون سے جنسی تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا


کینیڈا میں ٹورنٹو کے میئر جان ٹوری نے اپنی اسٹاف خاتون سے جنسی تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹورنٹو کے میئر نے اپنے اسٹاف میں شامل 31 سالہ خاتون کے ساتھ جنسی تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وبا کے دوران ہم دونوں کے درمیان تعلقات استوار ہوئے۔
جان ٹوری نے مزید بتایا کہ یہ تعلقات ایک سال تک جاری رہا تاہم رواں برس کے آغاز پر باہمی رضامندی کے ساتھ اختتام پذیر بھی ہوگیا اور وہ خاتون بھی شہر چھوڑ کر جا چکی ہیں۔
ٹورنٹو کے میئر جان ٹوری نے اُن خاتون کا نام نہیں بتایا تاہم اپنے تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے نہ صرف عہدے سے استعفیٰ دیدیا بلکہ اہلیہ اور خاندان سے معافی مانگی۔
جان ٹوری نے کہا کہ اہلیہ اور خاندان کا اعتماد توڑنے پر شرمندہ ہوں۔ اپنی اس حرکت پر معذرت خواہ ہوں جس سے اہل خانہ کے جذبات مجروح ہوئے۔
جان ٹوری نے 2014 میں میئر کا عہدہ سنبھالا تھا اور 2018 کے الیکشن میں بھی انھیں فتح حاصل ہوئی تھی۔ اب میئر کے لیے ضمنی الیکشن ہوں گے۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 13 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 12 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 12 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 3 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 12 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 7 گھنٹے قبل





