جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم محمد شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

بین الاقوامی مشترکہ بحری مشقوں کا معائنہ کریں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم محمد شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی: وزیراعظم محمد شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جار ی بیان کے مطابق وزیر اعظم پاکستان نیوی کے زیر اہتمام جاری بین الاقوامی مشترکہ بحری مشقوں کا معائنہ کریں گے جس میں 50 سے زیادہ ممالک کی بحری افواج کے دستے شریک ہورہے ہیں۔

ہر دو سال بعد منعقد ہونے والی ان مشقوں کا بنیادی مقصد بحری قزاقوں، دہشت گردوں، منشیات اور اسلحہ سمگلروں کے خلاف موثر مشترکہ حکمت عملی وضع کرنا ہے۔

وزیر اعظم کو اس سلسلے میں بریفنگ دی جائیگی، اس موقع پر وزیر اعظم بحری قزاقوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کا مظاہرہ دیکھنے کے علاوہ دیگر بحری مشقوں اور پیشہ وارانہ مہارتوں کا مشاہدہ بھی کریں گے۔

تجارت

ڈنمارک کا پا کستان میں بھاری سرمایہ کاری کا عزم

وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا کہ حکومت نجی شعبے کے تعاون سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہتی ہےاور اِس سلسلے میں ڈنمارک کی سرمایہ کاری کا ایک مثبت اثر پڑے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈنمارک کا پا کستان میں بھاری سرمایہ کاری کا عزم

ڈنمارک نے پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں بھاری سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر جیکب لینولف کی سربراہی میں ڈینش کاروباری وفد نے وفاقی وزراء کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کہا کہ وہ پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں ۔ 

وفاقی وزراء نے کہا کہ معدنیات کے وسیع ذخائر کے باعث اِس شعبے میں بڑی سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے ، وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان معدنیات کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرے گا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملک میں سرمایہ کاری کیلئے ہرممکن سہولت دینے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا کہ حکومت نجی شعبے کے تعاون سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہتی ہےاور اِس سلسلے میں ڈنمارک کی سرمایہ کاری کا ایک مثبت اثر پڑے گا۔

وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ ڈنمارک پاکستان کا اہم کاروباری شراکت دار ہے اور معدنیات کے شعبے میں تعاون اور دوطرفہ کاروباری سرگرمیوں سے ملک کی معیشت مضبوط ہو گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

پاکستان کی بھارت کو شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کیلئے دعوت

ھارت کے علاوہ ازبکستان، بیلاروس، چین، تاجکستان اور دیگر کو ممالک کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی بھارت کو شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کیلئے  دعوت

اسلام آباد: پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرات تجارت اجلاس میں شرکت کے لئے بھارتی وزیر تجارت کو دعوت۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرات تجارت اجلاس میں شرکت کے لئے بھارتی وزیر تجارت کو دعوت دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دعوت ایس سی او فریم ورک کے تحت دی گئی ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزراء تجارت کا اجلاس اسلام آباد میں 12-13 ستمبر کو منعقد ہوگا۔

 خیال رہے کہ بھارت کے علاوہ ازبکستان، بیلاروس، چین، تاجکستان اور دیگر کو ممالک کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا ہے، ایس سی او ممالک کے وزرائے تجارت اور معاشی امور شرکت کریں گے۔

اجلاس میں رکن ممالک کے درمیان تجارتی اور معاشی تعاون پر مشاورت ہوگی، وزارتی اجلاس کی تجاویز کو سربراہی اجلاس میں پیش کیا جائے گا

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پشاور میں پی ٹی آئی رہنما کا مشتعل مظاہرین کے ہمراہ پیسکو گرڈ پر دھاوا

رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی سینکڑوں مظاہرین کے ہمراہ رحمٰن بابا گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوئے اور اپنے حلقے کے 4فیڈرز زبردستی کھول دیئے، ترجمان پیسکو

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پشاور میں پی ٹی آئی رہنما کا  مشتعل مظاہرین کے ہمراہ پیسکو گرڈ پر دھاوا

صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں تحریک انصاف کے ایم پی اے فضل الٰہی نے مشتعل مظاہرین کے ہمراہ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی(پیسکو) گرڈ پر دھاوا بول کر بجلی بحال کردی۔

ترجمان پیسکو نے بتایا کہ رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی سینکڑوں مظاہرین کے ہمراہ رحمٰن بابا گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوئے اور اپنے حلقے کے 4فیڈرز زبردستی کھول دیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ممبر صوبائی اسمبلی نے پیسکو اسٹاف کے ساتھ زور زبردستی کی اور زبردستی دلہ ذاک، ہزارخوانی، یکاتوت اور شالوذان فیڈرز آن کرائے۔

انہوں نے کہا کہ زبردستی فیڈرز آن کرانے سے دیگر علاقوں میں بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی ہے جبکہ فضل الٰہی جاتے ہوئے کچھ مظاہرین کو نگرانی کرنے کے لیے گرڈ پر چھوڑ گئے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پیسکو کی جانب سے ایم پی اے فضل الٰہی کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll