جی این این سوشل

پاکستان

آئیوری کوسٹ کی پارلیمنٹ کے سپیکر کی قیادت میں وفد کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ

وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں گرینڈی فلورا کا پودا لگایا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آئیوری کوسٹ کی پارلیمنٹ کے سپیکر کی قیادت میں وفد کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آئیوری کوسٹ کی پارلیمنٹ کے سپیکر اداما بکٹوگو کی سربراہی میں پارلیمانی وفد نے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا۔

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اراکین قومی اسمبلی اور قومی اسمبلی کے اعلیٰ افسران کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔

وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں گرینڈی فلورا کا پودا لگایا، اس موقع پر وفد نے دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی مانگی۔

 

جرم

اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے درمیان جھگڑا، کٹر کے وار سے ایک شخص زخمی

ملزم آتش حسین نے انجم کے گردن، سر اور کندھے کو نشانہ بنایا جس کی وجہ سے انجم شدید زخمی ہو گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے درمیان جھگڑا، کٹر کے وار سے ایک شخص زخمی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے درمیان ہونے والے ایک تصادم میں ایک قیدی شدید زخمی ہو گیا ہے۔ جیل حکام کے مطابق یہ واقعہ 29 اگست کو جیل کی چکر مسجد کے قریب پیش آیا تھا۔

ذرائع کے مطابق قتل کے مقدمے میں گرفتار قیدی آتش حسین نے اپنے ساتھی قیدی انجم سے لڑائی جھگڑا شروع کر دیا اور اس پر کٹر سے حملہ کر دیا۔ آتش حسین نے انجم کے گردن، سر اور کندھے کو نشانہ بنایا جس کی وجہ سے انجم شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی قیدی کا فوری طور پر طبی معائنہ کروایا گیا ہے۔

اس واقعے کے سلسلے میں جیل حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قیدی آتش حسین کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ عمران شہزاد کی مدعیت میں تھانہ صدر بیرونی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ واقعہ کے چیف وارڈر نواب خان اور وارڈر ریاض اقبال گواہ ہیں۔

 جیل انتظامیہ نے اس واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

پنجاب میں ڈینگی کے مزید 10کیسز رپورٹ، لاہور سب سے زیادہ متاثر

گزشتہ ہفتے کے دوران صوبے میں ڈینگی کے 54 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ رواں سال یہ تعداد 357 تک پہنچ چکی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں ڈینگی کے مزید 10کیسز رپورٹ، لاہور سب سے زیادہ متاثر

لاہور : پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں ڈینگی کے 10 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران صوبے میں ڈینگی کے 54 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ رواں سال یہ تعداد 357 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبے کے مختلف شہروں میں سے لاہور سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ راولپنڈی سے 4 اور چکوال سے 1 کیس سامنے آیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا اسٹاک موجود ہے، انسداد ڈینگی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب نے ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مختلف اقدامات اٹھائے ہیں۔ ان میں مچھر مارنے کی مہم، لوگوں کو آگاہی دینا اور ہسپتالوں میں مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے خصوصی انتظامات شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

شاہ رخ خان کی ہٹ فلم 20 سال بعد دوبارہ سینما گھروں کی زینت بنے گی

2004 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم یش چوپڑا کی ہدایتکاری میں بنی تھی اور اس میں شاہ رخ خان کے ساتھ پریتی زنٹا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شاہ رخ خان کی ہٹ فلم 20 سال بعد دوبارہ سینما گھروں کی زینت بنے گی

ممبئی: بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی سپرہٹ فلم ’ویر زارا‘ 20 سال بعد دوبارہ سنیما گھروں میں ریلیز کی جا رہی ہے۔ 

2004 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم یش چوپڑا کی ہدایتکاری میں بنی تھی اور اس میں شاہ رخ خان کے ساتھ پریتی زنٹا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ فلم کی کہانی ایک ہندوستانی اور پاکستانی کے درمیان محبت کی ہے۔ اس فلم میں امیتابھ بچن، ہیمامالنی اور رانی مکھرجی نے بھی اہم کردار ادا کیے تھے۔

'ویر زارا نے ریلیز کے وقت باکس آفس پر دھوم مچا دی تھی اور دنیا بھر میں 97 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویر زارا کو 13 ستمبر کو بھارت کے مختلف سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔ شاہ رخ خان کے مداح اس فلم کو دوبارہ بڑے پردے پر دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll