اسلام آباد : بارہ کہو کے علاقے میں مذہبی جماعت کے مظاہرین پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے شیلنگ شروع کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں مذہبی جماعت کےمظاہرین پر پولیس کی شیلنگ جبکہ جواب میں مطاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراو بھی کیا جا رہا ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے راولپنڈی کی مری روڈ اور بارہ کہو سے منسلک تمام سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔
حال ہی میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں مذہبی جماعت کی جانب سے جاری احتجاج کی وجہ سے بند شاہراہوں کو کھولنے کے احکامات دے دیے گئے تھے۔
اجلاس میں احتجاج کی وجہ سے پیدا ہونے والی امن وامان کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا تھا جس میں پنجاب پولیس کے سربراہ اور چیف سکریٹری ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے تھے جبکہ اسلام آباد کے چیف کمشنر اور آئی جی کے علاوہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے بھی شرکت کی تھی۔
دوسری جانب گزشتہ روز سے ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاج کے باعث شہریوں کو بے حد مشکلات کا سامنا ہے اور ٹریفک کا نظام درہم برہم تھا لیکن آج ملک کے مختلف شہروں میں بندش کے بعد بیشتر شاہراہیں کھلنا شروع ہوگئیں۔
لاہورمیں بیشترشاہراہیں کھول دی گئیں۔لاہورمیں21 مقامات سےشاہراہیں کھول دی گئیں۔۔تقریباً 70 فیصدبند شاہراہوں پرٹریفک بحال ہوچکی ہے۔ بھٹہ چوک،اسکیم موڑ،یتیم خانہ پر تاحال مظاہرین موجود ہیں ۔ اسی طرح چونگی امرسدھو اورداروغہ والا پر بھی ٹریفک کو روکا ہوا ہے۔لاہور میں داتا دربار کے اطراف ٹریفک بحال ہوچکی ہے۔ اسکیم موڑ سے ٹھوکر نیاز بیگ تک ملتان روڈ بھی کھول دیا گیا ہے لیکن ٹریفک انتہائی سست روی کا شکار ہے۔ ادھر احتجاج کے باعث دریائے ستلج پل پر ٹریفک جام ہونےسے شہری پریشان دکھائی دئیے۔ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان) میں بھی مذہبی جماعت کے کارکنوں کا غازی گھاٹ کے مقام پر احتجاج جاری ہے۔
شہر گوجرانوالہ میں مذہبی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے چندا قلعہ بائے پاس اور کامونکی میں احتجاج ختم کر دیا گیا ہے۔اسی طرح شہر فیصل آباد کے تمام ضلعوں میں بھی مذہبی جماعت کا احتجاج ختم کر دیا گیا ہے۔ کراچی میں کے پی ٹی فلائی اوور، میری وید ٹاور، شاہراہ فیصل ، کارساز روڈ ، حسن اسکوائر اور ناظم آباد کی سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں ہو گئی۔ بلدیہ ، نیوکراچی ، اورنگی کی سڑکیں تاحال بند ہیں۔جس کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے۔ شہر اقتدار میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے رینجرز کے دستے تعینات کر دیئے گئے۔ ترجمان موٹروے نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔ خیبرپختونخوا، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں بھی سڑکیں بلاک کی گئی ہیں۔
لوگ ووٹ کسی کو ڈالتے ہیں اور کامیاب کوئی اور ہوتا ہے،مولانا فضل الرحمان
- 6 گھنٹے قبل
غزہ کی جنگ بندی مسئلہ فلسطین کے جامع حل کا پیش خیمہ ثابت ہو گی، منیر اکرم
- 4 گھنٹے قبل
نائب وزیراعظم کی مراکش کشتی حادثہ متاثرین کی بھرپور اور بروقت مدد کی ہدایت
- ایک گھنٹہ قبل
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی
- 6 گھنٹے قبل
190 ملین پاؤنڈ کیس کی تحقیقات برطانوی ایجنسی نے خود کیں ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات
- 4 گھنٹے قبل
جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت 22 جنوری تک ملتوی
- 4 گھنٹے قبل
جب بھی اقتدار میں آئے ہیں ہم نے معیشت کی مضبوطی پر کام کیا ہے ، رانا تنویر
- 4 گھنٹے قبل
30 لاکھ روپے سے زائد کا پیکج لینے والے عازمین کا حج سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط
- 2 گھنٹے قبل
پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فلم و نشریات میں روڈ سیفٹی کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد
- 6 گھنٹے قبل
کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کے حوالے
- ایک گھنٹہ قبل
پاکستان بار کونسل کی جانب سے 190ملین پاؤنڈ کیس فیصلے کے حوالے سے اعلامیہ جاری
- 2 گھنٹے قبل
تجارتی جہازوں پر حملے ایک سنگین عالمی چیلنج کے طور پر ابھرے
- 4 گھنٹے قبل