Advertisement
پاکستان

پنجاب میں لاک ڈاؤن میں دو ہفتوں کی توسیع

لاہورسمیت پنجاب بھرمیں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر سمارٹ لاک ڈاؤن میں دو ہفتے کی توسیع کردی گئی، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 14th 2021, 8:20 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

نوٹیفکیشن کے مطابق  سمارٹ لاک ڈاؤن26 اپریل تک نافذ العمل رہے گا، 8 فیصد سے زائد مثبت شرح والے شہروں میں ان ڈورکھانے پر اور تمام تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی، زیادہ کورونا کیسز والے  شہروں میں مزار بھی بند رہیں گے، کورونا سے متاثرہ علاقوں میں  ملک شاپس،گوشت کی دکانیں،بیکریاں،گراسری سٹورز ، جنرل سٹورز، آٹا چکیاں،فروٹ،سبزی شاپس، تنور اور  پیٹرول پمپس کھلے رہیں گے جبکہ میڈیکل سٹورز، لیبارٹریاں، ہسپتال، کلینکس24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

سیکرٹری ہیلتھ  سارہ اسلم  کا کہنا ہےکہ صوبہ بھر میں تمام کاروباری مراکز شام 6بجے بند ہونگے جبکہ ہفتہ اور اتوار کو کاروباری مراکز مکمل طور پر بند رہیں گے، تمام تفریحی مقامات مکمل طورپر بند رہیں گے، پنجاب بھرمیں سینما ہالز اور تھیٹر مکمل طور پر بند رہیں گے، انٹرسٹی ٹرانسپورٹ50 فیصدگنجائش کیساتھ آفر کر سکے گی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت آگئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا مزید 118افراد کی زندگیاں نگل گیا جس کے بعد ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد15619ہو گئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 50 ہزار 520 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے  4 ہزار318 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی، اب تک پاکستان میں 7 لاکھ 29 ہزار 920 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں، لاہور میں آج 42 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے۔

لاہور میں کورونا سے اموات کے بڑھنے کی وجہ سامنے آگئی، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے مریضوں کے علاج میں انتہائی موثر دوا ریمڈزوئر کا استعمال روک دیا،، ٹیچنگ ہسپتالوں کو بھی انجکشن خریدنے سے منع کر دیا ، انجکشن مہنگا ہونے پر استعمال روکا گیا ۔ماہرین کے مطابق ریمڈزوئر انجکشن کورونا کے علاج میں انتہائی موثر ہے، انجکشن کا استعمال روکنے سے مریضوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہوگئے۔

Advertisement
27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

  • 16 گھنٹے قبل
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • 4 دن قبل
'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

  • 2 دن قبل
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • 4 دن قبل
جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

  • 2 دن قبل
پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ  جانیے

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے

  • 2 دن قبل
لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • ایک دن قبل
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

  • 4 دن قبل
ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

  • 12 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی  کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

  • ایک دن قبل
پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'

  • 12 گھنٹے قبل
Advertisement