جی این این سوشل

پاکستان

پاکستانی حکومت اور عوام ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں، اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب کو فون

ترکیہ میں زلزلے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر ڈاکٹر نورالدین نباتی سے دلی تعزیت کی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستانی حکومت اور عوام ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں، اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب کو فون
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد۔: وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت اور عوام آزمائش کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہارانہوں نے ترکیہ کے وزیر خزانہ ڈاکٹر نورالدین نباتی کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر نے ترکیہ میں زلزلے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر ڈاکٹر نورالدین نباتی سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔وزیرخزانہ نے یقین دلایاکہ اس مشکل وقت میں ہر طرح کی امداد کا تعاون کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور اس کے عوام آزمائش کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ڈاکٹر نورالدین نباتی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا اور زلزلہ زدگان کے لیے فوری امدادی اور ضروری مدد بھیجنے پر حکومت پاکستان کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی کابینہ کی ملاقات میں ترک صدر نے زلزلہ متاثرین کے لیے پاکستان کی جانب سے فراہم کی جانے والی امداد کو بے حد سراہا ہے۔

 

پاکستان

جسٹس جمال مندو خیل کی تلورشکار سے متعلق کیس کی سماعت سے معذرت

دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ بلوچستان ہائیکورٹ میں تلور شکار کے خلاف کیس سن چکا ہوں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جسٹس جمال مندو خیل کی تلورشکار سے متعلق کیس کی سماعت سے معذرت

سپریم کورٹ کا تلور کے شکار کیخلاف کیس کی سماعت کرنے والا آئینی بینچ ٹوٹ گیا، جبکہ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی۔

سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے تلور کے شکار کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی، کیس کی سماعت جسٹس امین الدین نے کی  سربراہی میں ہوئی۔

دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ بلوچستان ہائیکورٹ میں تلور شکار کے خلاف کیس سن چکا ہوں۔

سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کہا کہ تلور کےشکار کا تصور مارخور کے آفیشل شکار کی طرح ہے، مارخور کے شکار کو ٹرافی ہنٹنگ کا نام دیا گیا ہے۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے  کہا کہ تلور کے شکار اور آئیبیکس ٹرافی ہنٹنگ میں فرق ہے، جسٹس مسرت ہلالی کا کہنا تھا کہ یہ تلور تو ہجرت کرنے والے پرندے ہوتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی نو مئی پارٹ ٹو اور لاشوں کی سیاست کررہے ہیں، عظمیٰ بخاری

علی امین گنڈا پور غائب ہوچکے ہیں جبکہ بشریٰ بی بی’ سلطانہ ڈاکو‘ والا کردار ادا کررہی ہیں، وزیر اطلاعات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی  نو مئی پارٹ ٹو اور  لاشوں کی سیاست کررہے ہیں، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ احتجاج کے دوران علی امین گنڈا پور غائب ہوچکے ہیں جبکہ بشریٰ بی بی’ سلطانہ ڈاکو‘ والا کردار ادا کررہی ہیں۔

ڈی جی پی آر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اب تک پولیس کے 70افراد شدید زخمی ہیں، مظاہرے میں پولیس کانسٹیبل مبشر شہید ہوا ہے،اٹک میں پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، کٹی پہاڑی کے قریب کانسٹیبل واجد کو گردن میں گولی لگی، 5اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

وزیر اعلاعات کا کہنا تھا کہ یہ سیاست نہیں دہشت گردی ہے، یہ کل بھی دہشت گرد تھے آج بھی دہشت گرد ہیں۔ قانون کی خلاف ورزی سامنے لا سکتے ہیں ، سزا دینا ہمارا اختیار نہیں۔ شہید پولیس اہلکار مبشر کا جواب کس سے مانگیں۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی پٹھانوں کو اکسارہی ہیں، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے بچےاحتجاج کیلئے باہر کیوں نہیں آئے؟ تحریک انصاف نو مئی پارٹ ٹو چاہتی ہے ، یہ لاشوں کی سیاست کررہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا غائب ہو گیا ہے ، علی امین گنڈا پور سستے سلطان راہی ثابت ہوئے، بشریٰ بی بی احتجاج کو اسلامی ٹچ دے رہی ہیں اور اوپر سے مذہب کا تڑکا لگا رہی ہیں، وہ کون سی شریعت چاہتی ہیں، بشریٰ بی بی‘سلطانہ ڈاکو‘ کا کردار ادا کررہی ہیں،یہ لوگ اٹک اور اسلام آباد کے درمیان یہ لاشیں گرانا چاہتے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نےکہا کہ وزیر اعلیٰ نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ غیر مسلح رہیں ، ایک طرف ریاست پر حملہ دوسری طرف مذاکرات کا کہہ رہے ہیں ،یہ سروں کو ٹارگٹ کررہے ہیں ، یہ طریقہ طالبان کا ہے، کوئی پاکستانی ان کے احتجاج کو پرامن نہیں کہہ سکتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی پر ان کو سزا دینا ہمارا حق ہے، پی ٹی آئی کی موجودگی میں ملک کا بھلا نہیں ہوسکتا، یہ رہیں گے تو پاکستان کسی بڑے حادثے سے دوچار ہو جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تحریک انصاف تین صوبوں سے عوام کو نکالنے میں مکمل طور پر ناکام رہی

پی ٹی آئی صرف ایک صوبے سے لوگ نکال پائی جہاں انکی اپنی حکومت تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تین صوبوں سے پی ٹی آئی عوام کو نکالنے میں مکمل طور پر ناکام رہی

تحریک انصاف تین صوبوں سے عوام کو نکالنے میں مکمل طور پر ناکام رہی۔

لاکھوں لوگ نہیں نکلے، پی ٹی آئی صرف ایک صوبے سے لوگ نکال پائی جہاں انکی اپنی حکومت تھی اور تمام تر حکومتی وسائل کا بھرپور استعمال کیا گیا۔ کے پی کی چار کروڑ آبادی میں جہاں پی ٹی آئی کلین سویپ کی دعویدار ہے صرف 20 ہزار کے قریب لوگ نکال سکی۔

پی ٹی آئی کی تمام تر احتجاجی قوت کو صرف ایک ڈی پی او نے 17 گھنٹوں تک روکے رکھا۔ پی ٹی آئی نے ہر وہ چیز دوبارہ دہرائی جو 9 مئی کو کی تھی اس بار یہ نہیں کہہ سکے گی کہ فالس فلیگ تھا۔                   

بشری بی بی کے سیاسی کردار کے حوالے سے تمام دعوے درست نکلے اور وہ پوری طرح پی ٹی آئی کو کنٹرول کرتی ہیں تمام تر مطالبات محض دکھاوا تھے احتجاج عمران خان نے صرف اپنی رہائی کے لیے کروایا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll